تائي چی کا ترجمہ گرینڈ الٹیمیٹ ہے، اور یہ اصل میں ایک مارشل آرٹ کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ “اس کی ابتدا تیرھویں صدی میں ہوئی اور اسے ایک غیر اثر والی ورزش سمجھا جاتا ہے ۔جو لوگوں کو آہستہ حرکت کے ذریعے ان کے پوسچر کی سیدھ کو سمجھنے اور محسوس کرنے میں مدد کرتی ہے،
” بیٹی چیوننگ، پی ایچ ڈی، تائی چی ہیلتھ کی پرائم ریسرچ انویسٹی گیٹر اور ایک پروفیسر ہیں، کے مطابق ” تائی چی آپ کے جسم کی بیداری، توازن، ہم آہنگی، طاقت، اور لچک کو بھی بڑھاتا ہے”۔
پارکو ایم سیو، پی ایچ ڈی، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہانگ کنگ یونیورسٹی میں کائینولوجی کے ڈویژن کے سربراہ بتاتے ہیں۔کہ تائی چی یوگا کی مشق سے بظاہر بہت مختلف ہے۔ “تائی چی اور یوگا دونوں دماغی جسم کی مشقیں ہیں، لیکن یہ مختلف ثقافت اور فلسفے سے جنم لیتے ہیں
اگر آپ کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے پر وزٹ کریں اور 16000 سے زائدہ تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں
چربی گھٹانے میں مدد کرتی ہے
ان لوگوں کے لیے جو وزن میں کمی کے لیے زیادہ شدت والی ایروبک ورزش کے خواہشمند نہیں ہیں، تائي چی ان کے لئے بہترین ہے۔ اینالز آف انٹرنل میڈیسن کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد پر تحقیق کی گئی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ تائی چی کی مشق ان کی صحت پر کیا اثر ڈالے گی۔ 543 شرکاء کو بغیر ورزش کے تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، پھر ان میں سے ایک گروپ کو تیز چلنے کی روایتی ورزش اور ہلکی طاقت کی تربیت، اور دوسرے گروپ کو 12 ہفتوں تک ہفتے میں تین بار ایک گھنٹے کے انسٹرکٹر کی زیرنگرانی تائي چی ورزش کرائی گئی۔
بغیر ورزش والے گروپ کے مقابلے میں، محققین کو معلوم ہوا کہ تائي چی اور روایتی ورزش دونوں کی وجہ سے کمر کی تکلیف ، جسمانی وزن، اور ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین کولیسٹرول کم ہوئی۔
درد کو دور کرتا ہے
جرنل آف ہولیسٹک نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک چھوٹی سی تحقیق میں، 10 شرکاء نے 12 ہفتے کے تائی چی کورس میں حصہ لیا، اور محققین نے سوالناموں کے ذریعے ان کے درد کی شدت، ادراک، جذباتی حالت اور جسمانی افعال کی پیمائش کی۔ مطالعہ نے اس بات کا تعین کیا کہ تائي چی کو پٹھوں میں درد اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جریدے بی-ایم-جی میں شائع ہونے والے ایک بڑے بے ترتیب کنٹرول ٹرائل کے مطابق فائبرومیالجیا، میں مبتلا 226 بالغوں میں سے، جنہوں نے تائی چی میں حصہ لیا ان میں علامات، ان لوگوں کے مقابلےمیں کم تھی جنہوں نے روایتی ایروبک ورزش کی۔
اگر آپ بھی پٹھوں کے درد سے پریشان ہیں اور کسی قابل فزیوتھراپسٹ سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کر کے ہمارے ماہر فزیوتھراپسٹ سے اپنی اپوائنٹمنٹ بک کرائیں۔
قلبی صحت کو بہتر کرتا ہے
تائي چی کا ایک سست شکل کی ورزش ہونے کے باوجود آپ کے دل پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ ہارٹ اینڈ لنگ کے ایک جریدے میں شائع ہونے والے ایک حالیہ کنٹرول ٹرائل میں معلوم ہوا کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار بالغ افراد جنہوں نے چھ ماہ تک تائی چی کی تربیت لی، ان کا بلڈ پریشر اور باڈی ماس انڈیکس ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم تھا جو ہائی بلڈ پریشر کی اپنی معمول کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
موڈ اور دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے
ورزش طویل عرصے سے ذہنی صحت کو بہتر بنانے سے منسلک ہے، اور تائي چی دماغی جسمانی ورزش ہو سکتی ہے جس کی مدد سے آپ بہتر موڈ اور صحت مند ذہنی حالت حاصل کرسکتے ہیں ۔
یورپی جرنل آف کارڈیو ویسکولر نرسنگ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ میٹا تجزیہ میں 15 مطالعات کا جائزہ لیا گیا جس میں تائی چی کا استعمال نفسیاتی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔ جب تائي چی کا کنٹرول گروپوں سے موازنہ کیا گیا تو محققین نے معیار زندگی، ذہنی صحت اور جسمانی صحت میں بہتری دیکھی۔ مزید ، انہوں نے شرکاء میں کم ڈپریشن اور نفسیاتی پریشانی کو نوٹ کیا۔
مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے
تحقیق جس میں تائی چی اور کیگونگ دونوں کا مطالعہ کیا گیا (ایک جیسی مشق) نے بہت سے فوائد پائے، بشمول بہتر مدافعت کے۔
اگر آپ بغیر ورزش کئے اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتنے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں اور ہمارے ڈائٹیشن سے رہنمائی حاصل کریں ۔
فریکچر سے بچاتا ہے
ایک حالیہ تحقیق میں جن لوگوں نے تائی چی کا مظاہرہ کیا ان کی ہڈیوں کی کثافت، پوسٹورل کنٹرول، ہڈیوں کی تشکیل کے نشانات، اور زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ تائی چی گرنے اور فریکچر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔
صحت مند نیند کی وجہ بنتا ہے
نیچر اینڈ سائنس آف سلیپ کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں 75 بالغ افراد تھے۔جن کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان تھیں، 10 ہفتوں میں ذاتی طور پر یا ویڈیو کے ذریعے تائي چی میں ہفتے میں دو بار حصہ لیتے تھے ۔ شرکاء کو بے چینی سے نمٹنے کے باقاعدہ ہینڈ آؤٹس بھی دیے جاتے تھے۔ سائنسدانوں نے شرکاء کی بے چینی اور نیند کے معیار کا جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ جن لوگوں نے تائي چی میں شرکت کی ان میں کنٹرول گروپ کے مقابلے میں تشویش کی سطح نمایاں طور پر کم اور نیند میں زیادہ بہتری آئی۔
جرنل آف سلیپ ڈس آرڈرز اینڈ تھیراپی میں شائع ہونے والے ایک منظم جائزے اور تجزیہ میں بتایا گیا ہے کہ تائي چی کرنے کے چھ سے 24 ہفتوں کی مشق سے ہفتے میں تین گھنٹے تک نیند میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |