حمل کے حوالے سے جاننا اس لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے .کیوں کہ اولاد کی خواہش تو ہر شادی شدہ جوڑۓ کے دل میں ہوتی ہے ۔ مگر ہمارے معاشرے میں نۓ شادی شدہ جوڑوں کو اس حوالے سے, کسی قسم کی معلومات دینا بے شرمی قرار دیا جا تا ہے .اس وجہ سے نوجوان جوڑے کی معلومات کا ذریعہ صرف سنی سنائي باتیں رہ جاتا ہے.
جس کی صداقت کو جانچنے کا ان کے پاس کوئي طریقہ نہیں ہوتا ہے ۔ لاعلمی کے سبب نقصان اٹھانے سےبہتر ہے کہ انسان اس حوالے سے وقت سے پہلے آگاہی حاصل کرۓ. تاکہ آئندہ زندگی کے مسائل سے بچ سکے
Table of Content
حمل کیسے ٹہرتا ہے
ایک ماہواری سے دوسری ماہواری تک کا درمیانی وقفہ ایک سائکل کہلا تاہے. جس کے دوران عورت کے اندر موجود انڈے مہینے میں ایک دفعہ تیار ہوتے ہیں ۔ جب انڈے میچور ہو جاتے ہیں وہ اووری سے باہر خارج کر دیۓ جاتے ہیں . یہ عمل اوویلیوشن کہلاتا ہے ۔
مرد اور عورت کے ملاپ کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں اسپرم عورت کی بچے دانی میں داخل ہوتے ہیں ۔ جہاں فیلوپئین ٹیوب میں موجود انڈوں.کے ساتھ ان کا ملاپ ہوتا ہے .تو یہ حمل کے ٹہر جانے کی ابتدا ہوتی ہے ۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو سکے تو انڈے رحم کی دیواروں میں جزب ہو جاتے ہیں. اور پھر اگلے ماہ نیۓ انڈۓ بنتے ہیں ۔
حمل کے ٹہرانے کے لیۓ ملاپ کا بہترین وقت
پریگننسی کے امکانات کو بڑھانے کے لیۓ ماہواری کے دنوں کے علاوہ ,باقی دنوں میں ہر دو سے تین دن بعد ملاپ کرنا حمل کے ٹہرنے کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے ۔ کیوں کہ اویلیوشن پیریڈ کے دوران ملاپ کے نتیجے میں بارآوری کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں
ملاپ کرنے کی بہترین حالت
یاد رکھیں ملاپ کے طریقے کا حمل کے ٹہرنے سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا ہے ۔ میاں بیوی کے ملاپ کے نتیجے میں عورت کے جسم میں داخل ہونے والے اسپرم ,میچور انڈوں کے ساتھ مل کر حمل کے ٹہرنے کا امکان پیدا کرتے ہیں
حمل کے لیۓ اویلیوشن کا صحیح وقت کون سا ہوتا ہے
اویلیوشن کے پیریڈ کے دوران حمل کے ٹہرنے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں ۔ یہ وقت آنے والی ماہواری کے 10 سے 16 دن قبل ہوتا ہے ۔اس وجہ سے اپنے ماہواری کےدنوں کے حساب کو نوٹ کر لیں . اویلیوشن پیریڈ کے دنوں میں باقاعدگی سے ملاپ کریں. جس سے حمل کے ٹہرنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے
حمل میں مددگار سروکس سے میو کس کا اخراج
اگرچہ سروکس سے میوکس کا اخراج ماہواری کے سائکل کے دوران بھی جاری رہتا ہے ۔مگر اس سائکل کے دوران وہ کبھی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے .اور کبھی پتلا اور شفاف ہو جاتا ہے .اویلیوشن کے پیرئيڈ کے دوران میوکس کا اخراج بڑھ جاتا ہے. جو کہ زیادہ پتلا اور چپ چپا ہوتا ہے ۔تاکہ اسپرم آسانی سے تیرتے ہوۓ اندر داخل ہو سکیں
جسم کا درجہ حرارت
اگرماہواری کے سائکل کے دوران باقاعدگی سے صبح جاگنے کے بعد عورت اپنے جسم کا درجہ حرارت نوٹ کرۓ .تو جس دن اس کے جسم کے درجہ حرارت میں 0.2 ڈگری تک کا اضافہ ہو ,اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اویلیوشن پیریڈ کا آغاز ہو گیا ہے
اویلیوشن کے بارے میں جاننے والی کٹ
میڈیکل اسٹورز میں ایسی کٹ موجود ہوتی ہے .جو کہ اویلیوشن کے بارے میں ایک آسان سے پیشاب کے ٹیسٹ کے ذریعے گھر بیٹھے بتا سکتی ہے. اور اگلی ماہواری سے قبل اپنے سائیکل کے مطابق مقررہ دنوں میں اس ٹیسٹ کے ذریعے پتہ لگایا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ بھی کسی بھی قسم کی معلومات کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں