Table of Content
حمل کے دوران قبض عام ہے ۔ حمل کے دوران 40 فیصد تک خواتین کو قبض متاثر کرتا ہے ۔آپ کو قبض ہو سکتی ہے اگر آپ ہفتے میں تین سے کم پاخانے کرتے ہیں یا پاخانہ کرنے میں آپ کو مشکل پیش آتی ہے
میموریل کیئر اورنج کوسٹ میڈیکل سنٹر کے ڈی او ٹران کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے قبض جینن کی صحت کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے ، یہ زیادہ تر ماں کے لئے بھی نقصاندہ نہیں ہے حالانکہ قبض تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور بواسیر کے خطرہ کو بڑھا سکتا ہے
تیسری سہ ماہی کے دوران قبض سب سے زیادہ عام ہے تاہم یہ کسی بھی سہ ماہی میں ہو سکتی ہے ۔ طرز زندگی میں تبدیلیاں اور ادویات حمل کے دوران قبض کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
حمل کے دوران قبض کا سبب کیا ہے؟
ٹران کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین میں قبض ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں
ہارمونل تبدیلیاں
حاملہ خواتین کو بہت سی ہارمونل تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سب سے زیادہ جو چیز پریشان کرتی ہے وہ ہے پروجیسٹرون میں اضافہ
پروجیسٹرون حمل کے دوران بیضہ دانی اور نال سے تیار ہوتا ہے ۔ یہ نظام انہضام کو سست کر دیتا ہے جزوی طور پر اضافی غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس سست روی کی وجہ سے حاملہ خاتون کو قبض ہو سکتی ہے اور پاخانہ نکلنے میں تکلیف ہو سکتی ہے
پانی اور خوراک کی کمی
ٹران کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو ان خواتین کے مقابلے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو حاملہ نہیں ہیں، کیونکہ ان کا جسم زیادہ سیال استعمال کر رہا ہوتا ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ تر حاملہ خواتین پانی زیادہ نہیں پیتی ہیں۔
اس کے علاوہ زیادہ تر حاملہ خواتین کو حمل کے دوران کھانے سے نفرت اور متلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے جسم میں فائبر کی کمی ہو جاتی ہے اور انہیں قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے
جینن کا سائز
جیسے جیسے آپ کا جینن بڑھتا ہے اور آپ کی بچہ دانی پھیلتی ہے یہ آپ کی آنتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ حاملہ خواتین میں قبض کی شکایت پائی جاتی ہے
آئرن سپلیمینٹس کا استعمال
حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ہونا ایک عام سی بات ہے لہذا بہت سے ڈاکٹرز حاملہ ہونے والی خواتین کو آئرن سپلیمینٹس اور وٹامنز تجویز کرتے ہیں ۔ اگرچہ وہ تمام سپلیمینٹس اہم ہیں لیکن قبض اس کےضمنی اثرات میں سے سب سے زیادہ عام ہے اس کی وجہ سے کچھ کمپنیاں وٹامن میں اسٹول نرم کرنے والے اجزاء شامل کرتی ہیں
بعض ادویات
حمل میں استعمال کی جانے والی دیگر ادویات بھی قبض کا سبب بن سکتی ہیں،جن میں شامل ہیں حمل کے دوران جلن کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی اینٹی ایسیڈ یا کیلشیم کی دوائیں
قبض کی تاریخ
اگر آپ کو ماضی میں قبض رہا ہے تو آپ کو حمل کے دوران بھی قبض کا خطرہ ہو سکتا ہے ۔ٹران کا کہنا ہے کہ بعض اقات اس کا تعلق آپ کے ہارمون کی سطح اور جسمانی ساخت سے ہوتا ہے، لیکن یہ اس کے علاوہ اپ کا طرز زندگی بھی اس بات کا سبب ہو سکتا ہے جیسے زیادہ پانی نہ لینا،یا صحت بخش خوراک نہ لینا
حمل کے دوران قبض کا علاج کیسے کریں
ٹران کا کہنا ہے کہ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کو حمل کے دوران پاخانہ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو اپ کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے جو اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کا طرز زندگی بھی قبض کو دور کرنے میں آپ کی مدد نہیں کرتا تو پھر آپ کو اس سلسلے میں مدد حاصل کرنے کے لئے دواؤں کا سہارا لینا پڑ سکتا ہے
طرز زندگی میں تبدیلیاں
زیادہ پانی پینا : اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رہنا قبض سے نمٹنے والے ہر فرد کے لئے ضروری ہے ۔ کافی پانی پینے سےپاخانے کو نرم رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے ان کا گزرنا آسان ہو جاتا ہے ۔ حاملہ خواتین کو روزانہ 8 سے 12 گلاس پانی پینا چاہئے ۔ ٹران کا کہنا ہے کہ کسی بھی حالت میں اسٹول کو نرم رکھنے کا آسان اور اہم طریقہ بہت زیادہ پانی پینا ہے
زیادہ ریشہ کھائیں: کافی مقدار میں فائبر کھانا، جو کہ پھلوں، سبزیوں اور اناج میں پایا جاتا ہے۔ فائبر قبض سے نجات دلا سکتا ہے اور پری ایکلیمپسیا سمیت حمل کی دیگر پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے ۔ حاملہ خواتین کو روزانہ 28 گرام فائبر کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ٹران بڑی آنت کی صحت کو سہارا دینے کے لئے زیادہ مقدار میں پانی پینے کے ساتھ پھل، سبزیاں اور پھلیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
باوقاعدگی سے ورزش: ورزش سے قبض کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے دیگر بالغ افراد کی طرح حاملہ خواتین کو بھی ہر ہفتے میں 150 منٹ کی اعتدال پسند ورزش کرنا چاہئے ، اس سلسلے میں چہل قدمی، تیراکی اور قبل از پیدائش یوگا ان کی مدد کر سکتا ہے
مساج: پیٹ کا مساج اس معاملے میں مدد کر سکتا ہے ۔ اسے آزمانے کے لئے ایک آرام دہ پوزیشن میں ٹیک لگا کر بیٹھیں اور آہستہ آہستہ اپنے پیٹ کو گھڑی کی سمت میں مساج کریں یہ وہی سمت ہے جہاں سے پاخانہ نظام انہضام سے گزرتا ہے یہ طریقہ کار بڑی بچہ دانی کی وجہ سے آنتوں میں پھنسے پاخانے کو آزاد کرانے میں مدد کرتا ہے
ادویات : اگر تمام طریقہ کار آزمانے کے بعد بھی آپ کو اس سے نجات نہیں ملتی تو جلاب یا پاخانہ نرم کرنے والی ادویات کے ذریعے آپ کو پاخانہ آسانی سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |