آئی یو ڈی یا رنگ پیدائش پر قابو پانے اور حمل کو روکنے کیلئے انٹرا یوٹرن ڈیوائس لگانے کا ایک طریقہ ہے۔ آئی یو ڈی ایک چھوٹا انگریزی کے حرف ٹی کی شکل کا آلہ ہے جسے ڈاکٹر بچہ دانی میں داخل کرتا ہے۔ یہ حمل کو روکنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے، جس کی کامیابی کی شرح 99% سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں دو قسم کے آئی یو ڈی استعمال ہوتے ہیں:
اگر آپ کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور 16000 سے زائد تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریںتانبے سے بنا آئی یو ڈی ہارمون سے پاک اور 10 سال تک موثر ہوتا ہے۔ پلاسٹک ہارمونل آئی یو ڈی زنانہ ہارمون پروجسٹن سے تیار ہوتا ہے اور 3 سے 5 سال تک موثر رہتا ہے۔ دونوں قسم کے آئی یو ڈی سروائیکل بلغم کو گاڑھا کرتے ہیں، لہذا اسپرم کیلئے مشکل ہو جاتا ہے کہ انڈے تک پہنچے اور اسے فرٹلائز کرے۔
ہارمونل آئی یو ڈی پیریڈز میں بھی مداخلت کرتے ہیں اور یوٹرس کی دیوار کو پتلا کرتے ہیں، جس سے فرٹیلائزڈ انڈے کو لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ باقاعدہ تربیت یافتہ افراد یا ڈاکٹر ہی آئی یو ڈی لگا سکتے ہیں۔
آئی یو ڈی کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ 
آئی یو ڈی برتھ کنٹرول کیلئے ایک انتہائی قابل بھروسہ طریقہ ہے کیونکہ یہ 99 فیصد سے بھی زائد کیسز میں موثر ثابت ہوا ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ یہ 3 تا 10 سال تک استعمال کئے جا سکتے ہیں اور اس کے لئے ساتھی کی شرکت کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ آئی یو ڈی کے استعمال سے جنسی سرگرمی پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور جب چاہیں اس کا استعمال ترک کر سکتے ہیں۔
اگر آپ آئی ہو ڈی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ماہر گائناکولوجسٹ سے رابطے کیلئے یہاں کلک کریں۔ ہارمونل آئی یو ڈی پیریڈز کو ہلکا کرتے ہیں حتی کہ بعض خواتین اسکے استعمال کے دوران پیریڈز بند کر دیتی ہیں۔ آئی یو ڈی کا استعمال خصوصا تکلیف دہ یا بھاری پیریڈز والی خواتین کے لئے مفید ہے۔ یہ اینڈومیٹریال کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ ڈاکٹر اسکا استعمال تجویز کر سکتے ہیں اگر آپ کو ان مسائل کی شکایت ہے:
پیریڈز کے خون کی وجہ سے خون کی کمی(اینیمیا)، اینڈومیٹرائیوسس، یوٹرس کی لائیننگ(پرت) کا زیادہ بڑھ جانا، یا یوٹیرن فائبرائڈز، پیریڈز کے دوران بہت زیادہ خون بہنا یا شدید درد ہونا۔ تمام فوائد کے باوجود، یہ طریقہ ہر عورت کے لیے بہتر نہیں ہوتا ہے۔ اسکے استعمال کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
داخل کرنے کا عمل
آئی یو ڈی داخل کرنے کے عمل میں محض چند منٹ لگتے ہیں۔ عمل سے پہلے پیلوک معائنہ، حمل کا ٹیسٹ، اور جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری (ایس ٹی ڈی) کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ یہ عمل پیریڈز کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔ اس عمل کیلئے ایکٹیو انفیکشن سے پاک ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ اپنی جنسی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں اور مزید معلومات کی تلاش میں ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔
طریقہ کار
ڈاکٹر اندام نہانی میں سپیکیولم داخل کرتا ہے تاکہ اسے کھولا جائے اور سرویکس کا جائزہ لے سکے۔ ڈاکٹر سرویکس کو جراثیم کش محلول سے صاف کرے گا اور اسے بے حس کرنے کے لیے ٹاپیکل اینستھیٹک لگائے گا۔سروائیکل کینال اور رحم کی کیویٹی کو سیدھا کرنے کے لیے مختلف آلات استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر اندام نہانی اور سرویکس کے ذریعے رحم کی کیویٹی میں فولڈ شدہ آئی یو ڈی پر مشتمل ایک پلاسٹک ایپلی کیٹر ٹیوب داخل کرے گا۔جب یہ درست مقام پر آجائے تو ڈاکٹر ٹیوب سے آئی یو ڈی کو نکالے گا جسکے بعد یہ اپنی ‘ ٹی’ شکل میں پھیل جائے گا۔
ایپلی کیٹر ٹیوب کو ہٹانے کے بعد، آئی یو ڈی سے منسلک دو تار سرویکس کے ذریعے ویجائنل کینال میں لٹک جائیں گے۔ اگر تار بہت دور تک جائیں تو ڈاکٹر تاروں کو کاٹ سکتا ہے اور اسپیکولم کو ہٹانے سے پہلے ان کی لمبائی کو نوٹ کریگا۔
خطرات اور پیچیدگیاں
زیادہ تر آئی یو ڈی کا استعمال کامیاب ہوتا ہے، لیکن ممکنہ پیچیدگیوں میں شامل ہیں: آئی یو ڈی کا اخراج، اسکا امکان زیادہ پیریڈز والی خواتین، 20 سال سے کم عمر کی خواتین، اور جن خواتین کی کچھ وقت پہلے ڈلیوری ہوئی ہے، میں ہو سکتا ہے۔
آئی یو ڈی استعمال کرنے والی 1 فیصد سے کم خواتین میں حمل۔ اگر حمل ہوتو، ایکٹوپک حمل کا زیادہ خطرہ یعنی، ایک فرٹیلائزڈ انڈا یوٹرس کے باہر امپلانٹ ہونے کی صورت میں ہوتا ہے۔
یوٹرس میں سوراخ ہو سکتا ہے، زیادہ امکان پیریڈز کے دوران آئی یو ڈی داخل ہونے پر ہوسکتا ہے۔ پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنا کچھ پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے:
عمل سے پہلے اور صحت یابی کے دوران سرگرمی، غذائی اور طرز زندگی کے حوالے سے پابندیوں اور ہدایات پرعمل کریں۔ اگر حمل کا کوئی امکان ہے تو اپنے ڈاکٹر کو مطلع کریں۔ اپنے ڈاکٹر کو فوری طور پر کسی بھی تشویش، جیسے خون، بخار، یا درد میں اضافہ کے بارے میں اطلاع کریں۔ اپنی دوائیں ہدایت کے مطابق لیں۔ اگر آپ کو الرجی ہے تو اپنی ڈاکٹر کو بتائیں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |