ہاتھوں میں پسینہ آنا معمول کی بات ہے لیکن یہ الجھن کا بھی باعث بن جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے انسان نہ کسی سے مصافحہ کر سکتا ہے اور قلم تھامنے اور لکھنے میں بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے پسینہ آنا ایک نارمل عمل ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے،لیکن ہاتھوں میں پسینہ آنا مستقل بنیادوں پر یہ مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

Table of Content
کیا یہ بیماری ہے؟
ہاتھوں میں پسینہ رہنا ایک بیماری ہے ، اس کو پامرہائپرہائیڈروسس کہا جاتا ہے . یہ موروثی بھی ہوسکتی ہے . ماہرین کے مطابق انسانی جلد میں 20 لاکھ سے 50 لاکھ تک پسینہ چھوڑنے والے خلیے موجود ہوتے ہیں جو جسمانی درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت میں اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے پسینہ خارج کرتے ہیں۔ لیکن اگر یہ پسینہ ہتھیلیوں پر خارج ہونے لگے تو اس کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہاتھوں میں پسینہ آنے کی وجوہات
انسانی ہاتھ کی ظاہری حالت دیکھ کر کئی بیماریوں کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہاتھوں میں پسینہ کثرت سے آنے کی وجوہات کا ذکر کریں گے ۔
ذہنی و جسمانی کیفیات
ہاتھوں میں جسم کے دیگر حصوں کے نسبت پسینہ خارج کرنے والے غدود زیادہ ہوتے ہیں ۔تناؤ، ذہنی عارضے، جذباتی دباؤ، خوف ، اضطراب ، بے چینی اور گھبراہٹ کے عوارض بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ جب کوئی شخص پرجوش ہو یا پھر تناؤ کی کیفیت کا شکار ہو، ایسی صورت میں بھی ہاتھوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے۔ تھکاوٹ اور مستقل دباؤ بھی ایک وجہ جانی جاتی ہے۔
گلے کے غدود کی خرابی
ہاتھوں میں پسینہ ضرورت سے زیادہ آنا،ایک وجہ ہائپر تھائیرائیڈ بھی ہے۔ ہائپر تھائرائڈ ایسی بیماری ہے جس میں انسانی گلے میں موجود گلینڈ وافرمقدار میں ہاتھوں پر پسینہ پیدا کرنا شروع کردیتا ہے اور پسینے کا تعلق موسم کی گرمی اور سردی سے نہیں ہوتا آپ بیشک نارمل موسم میں بیٹھے ہوں اگر آپ کے تھائی رائیڈ گلائینڈز ٹھیک کام نہیں کر رہے تو یہ آپ کے ہاتھوں کو نم کر دیں گے۔
شوگر
شوگر بھی ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا ہونے کے بعدہاتھوں میں پسینہ زیادہ آنا شروع ہو جاتا ہے اور ایسا خاص طور پر اُس وقت ہوتا ہے جب آپ کا شوگر لیول کم ہو رہا ہو اور ایسی صورت میں آپکا شوگر پر کنٹرول حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ خُون میں بڑھی ہُوئی یا کم شوگر کئی دائمی بیماریوں کو پیدا کرتی ہے جن میں بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔
نروس سسٹم
نروس سسٹم ,یعنی عصبی خلیوں اور ریشوں کا جال، اس میں خرابی بھی ہاتھوں میں پسینہ زیادہ لانے کا باعث بنتی ہے اور وہ خواتین جو ماہواری کے ایام میں ہوں اُن کے ہاتھوں میں بھی ماہواری کی وجہ سے اکثر زیادہ پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے۔
دیگر بیماریاں
ہاتھوں میں پسینہ آنے کی وجوہات میں شامل چند اور بیماریاں بھی ہیں، جیسے ، سانس کی متعدد بیماریاں ، بخار یا کسی انفیکشن میں مُبتلا ہونے کے بعد ریڑھ کی ہڈی سے منسلک بیماریاں، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ۔
مشروبات و ادویات
مصالحہ دار کھانوں کا زیادہ استعمال، کیفین والے مشروبات، گرم اور مرطوب موسم جبکہ کچھ ادویات بھی ہاتھوں میں پسینہ کا باعث بنتی ہیں۔
ہاتھوں میں پسینے کا علاج
ہاتھوں میں پسینہ آنا اس بیماری کاعلاج میڈیکل کی دنیا میں موجود ہے ، ان کے حوالے سے درج ذیل علاج موثر ہیں۔

انجکشن
کچھ جلد کے ماہر ڈاکٹر اس کے لیے بوٹولینم ٹاکسن نامی انجکشن بھی تجویز کرتے ہیں۔ جس سے مریض کو 4 سے 6 ماہ تک افاقہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ اس کا مستقل علاج نہیں ہے۔
مائیکرو شعاعیں
پسینہ خارج کرنے والے غدود ختم کروانا اب جدید مائیکرو شعاعوں سے بھی ممکن ہے۔
آپریشن
بعض ڈاکٹر اس سے نجات کے لیے آپریشن کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ یہ آپریشن سینے کی جانب سے ہوتا ہے اور پسینہ خارج کرنے والی رگ کو نکال لیا جاتا ہے۔ یہ سب سے موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس آپریشن سے پسینہ خارج کرنے والے غدود بنیادی جڑ سے ختم ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ اس بیماری میں مبتلا ہیں یا اس سے متعلق مزید معلومات جاننے کے خواہش مند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں 03111222398
ہاتھوں کے پیسنے کو ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
اگر آپ کے ہاتھوں پر پسینہ رہتا ہے اور آپ کسی دائمی بیماری کا شکار نہیں ہیں تو چند گھریلو ٹوٹکے آپ کی اس مشکل کو آسان کر سکتے ہیں ۔گھریلو علاج یا ٹوٹکے کسی بھی بیماری یا پریشانی کا وقتی حل ہوتے ہیں ان سے مسائل حل تو ہو جاتے ہیں لیکن اثرات دیر پا نہیں ہوتے۔
پسینے کو کم کرنے والا کیمیائی ایجنٹ
ان گھریلو ٹوٹکوں میں اینٹی پرسپیرینٹ اسپرے , پسینے کو کم کرنے والا کیمیائی ایجنٹ آپ کے بہت کام آئے گا، عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ یہ سپرےانڈر آرم وغیرہ کے لیے ہے لیکن آپ اسے جسم کے دُوسرے حصوں کے ساتھ ہاتھوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ جہاں بیشمار خوبیوں کا حامل ہے وہاں تھائی رائیڈ گلینڈز کی خرابی کی صورت میں ہاتھوں پر زیادہ پسینہ نہیں آنے دیتا ، تھوڑا سا سیب کا سرکہ ہاتھوں پر رات کو سونے سے پہلے مل لیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔

سیج کا پودا
تصویر میں نظر آنے والے پودے کا نام سیج ہے اور یہ آپ کو پودوں کی نرسری سے آسانی سے مل جائے گا، اس پودے کے پتوں کا قہوہ استعمال کریں یہ آپ کے ہاتھوں میں پسینہ پیدا نہیں ہونے دے گآ۔سیج کے خشک پتے آپ کے ہاتھوں سے پیسنہ کو خُشک کر دیں گے اور اسے دوبارہ پیدا ہونے سے روکیں گے۔
بے بی پاﺅڈر
آپ چاہیں تو ہاتھوں میں بے بی پاﺅڈر لگاکر اس مسئلہ پر وقتی طور پر قابو پاسکتے ہیں۔
ٹماٹر کا رس
نیم گرم پانی میں دو ٹماٹرکارس ملائیں،اب اس میں 30منٹ کے لئے ہاتھ بھگوکر بیٹھیں۔ یہ عمل روزانہ کرنے سے آپ کا مسئلہ کافی حد تک ٹھیک ہوجائے گا۔
چائے کی پتی
چائے کی پتی بھی اس مسئلہ کے حل کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے. چائے میں موجود ٹینک ایسڈ پسینہ خارج کرنے والے گلینڈز کو اضافی پسینہ خارج کرنے سے روکتا ہے . گرم ، گیلے بلیک ٹی بیگ کو پسنے والے ہاتھوں میں کچھ منٹ تک پکڑے رکھنے سے ہاتھوں کا پسینہ صاف ہوجاتا ہے . اسی طرح تین سے چار بلیک ٹی بیگز گرم پانی کے ایک پیالے میں مکس کرکے اس میں روزانہ تیس منٹ تک ہاتھ ڈبو کے رکھنے سے بھی پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا اپنی الکلائین خصوصیات کی بنا پر اضافی پسینے کے اخراج کو روکتا ہے . دو سے تین چمچ بیکنگ سوڈے کو گرم پانی کے پیالے میں مکس کرکے اس میں دس منٹ تک ہاتھوں کو ڈبو کر رکھیں . یہ عمل روزانہ کرنے سے ہاتھوں میں پسینے کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

فوری علاج
اگر ان میں سے کوئی بھی نسخہ فائدہ نہ دے تو آپ کو اس مسئلے پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اس مسئلے کا ظاہر ہونا کسی بیماری سنگین بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے جیسا کہ خون میں شوگر کی کمی ، تھائیرائیڈ گلینڈ کا اضافی ہارمون پیدا کرنا ، ہارٹ اٹیک ، اعصابی نظام میں بد نظمی ، الکوحل ودڈراول سینڈروم یعنی الکوحل نشے کے عادی کا اچانک نشہ چھوڑ دینا یہ بیماریاں ہاتھوں میں اضافی پسینہ آنے کی وجہ بن سکتی ہیں اور ان مسائل سے بچنے کے لیے احتیاط اور فوری علاج دونوں ضروری ہیں۔