ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا عام طور پر کمزوری کا سبب قرار دیا جاتا ہے اور ایسے مریض اسی بات کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنی ڈائیٹ کو بہتر بنائيں۔ کچھ لوگوں کے نزدیک ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا درحقیقت خون کی کمی کا سبب ہوتی ہے ۔ جب کہ حقیقت میں میڈیکل ماہرین کے مطابق، ہاتھوں پیروں کے سن ہو جانے کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں علامات کی بنیاد پر جانا جا سکتا ہے۔ اگر ایسی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو آپ ڈاکٹر سے فوری رابطہ کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ 03111222398 کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کیا یہ فالج ہو سکتا ہے؟
ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا ہمیشہ فالج کی علامت نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی یہ کوئی خطرناک صورتحال ہے، جس کے بارے میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ تاہم، اگر ہاتھ سن ہو نے کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر علامات بھی ہوں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے تو پھر فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
۔ 1 جسم کے کسی ایک جانب کے ہاتھ پیر کا سن ہو جانا اور شدید کمزوری محسوس کرنا
۔ 2 بولنے میں اور دوسروں کی بات کو سمجھنے میں دشواری پیش آنا
۔ 3 کنفیوژن
۔ 4 ایک آنکھ سے یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں دشواری ہونا
۔ 5 شدید سر درد
۔ 6 توازن کا کھوبیٹھنا یا بے ہوش ہو جانا
اگر ان میں سے کوئی بھی علامات ہیں جو ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانے میں درپیش ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
۔ 1 وٹامن یا منرل کی کمی
انسان کو اپنی روزمرہ کی زندگی کو صحت مند رکھنے کے لیۓ وٹامن بی 12 کی ضرورت ہوتی ہے اس وٹامن کی کمی کی وجہ سےاس کو ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے علاوہ جسم میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے بھی یہ علامات ہو سکتی ہیں۔
جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کی صورت میں ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا تو ایک عام علامت ہے اسکے علاوہ جن علامتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں۔
۔ 1 کمزوری
۔ 2 تھکن
۔ 3 آنکھوں اور جلد کا پیلا پڑ جانا یا یرقان ہو جانا
۔4 چلنے میں اور توازن قائم رکھنے میں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے
تھکاوٹ دور کرنے کے لیے 9 قدرتی اجزاء جو آپ نہیں جانتے
۔2 ادویات کا سائیڈ افیکٹ
کچھ ادویات کے استعمال کے باعث ان کی وجہ سے ہونے والے سائیڈ افیکٹ کی وجہ سے نسیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان ادویات میں کچھ اینٹی بائیوٹک ادویات، اینٹی کینسر ادویات کے علاوہ دل اور ہائی بلڈ پریشر کی ادویات شامل ہیں۔
۔3 ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا گیپ
ریڑھ کی ہڈی مختلف مہروں پرمشتمل ہوتی ہے جو مل کر ریڑھ کی ہڈی بناتے ہیں بعض اوقات ان مہروں کے درمیان کسی بھی وجہ سے گیپ آجاتا ہے۔ جو دو مہروں کے درمیان فاصلہ بڑھا دیتا ہے جس میں کوئی نس آکر اگر دب جاۓ تو اس سے بھی ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا معمول بن جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے ٹانگوں اور گردن میں شدید درد ہو سکتا ہے اس صورت میں کسی ہڈیوں کے ماہر سے رابطہ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔
۔ 4 ذیابیطس
ذیابیطس کے مریض شوگر لیول کے خون میں بڑھ جانے کی صورت میں کئی مسائل کا سامنا کرتے ہیں جن میں سے ایک ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا بھی ہے۔ طویل عرصے تک خون میں شوگر لیول کے بڑھتے رہنے کے سبب نسوں کی ایک بیماری ڈائبیٹیس نیوروپیتھی ہو جاتی ہے۔
اس بیماری کے سبب خون کی نسیں شوگر کے لیول کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا شروع ہو جاتا ہے اس کی دیگر علامات کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں۔
۔ 1 ہاتھوں پیروں میں جلن
۔ 2 کمزوری
۔ 3 سوئياں چبھنا
۔ 4 درد وغیرہ ایسی علامات ہیں جو ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا کے ساتھ ہو سکتی ہیں
گردوں کی خرابی
اگر گردے اپنے افعال انجام دینے کے قابل نہ رہیں تو اس کو گردوں کا فیل ہونا قرار دیا جاتا ہے۔ یہ حالت عام طور پر ذیابیطس کی بیماری یا پھر ہائی بلڈ پریشر کے سبب ہوتی ہے۔ جب گردے اپنے افعال ٹھیک سے انجام نہیں دے سکتے تو اس صورت میں جسم کے اندر زہریلے مادے اور فالتو پانی جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے، جو ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانے کا سبب بن سکتا ہے۔
ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا اور مرض کی تشخیص
ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا اگر کسی محدود وقت کے لیۓ ہو، مثال کے طور پر سونے کے بعد جاگتے وقت کچھ دیر کے لیۓ ہو تو یہ خطرے کی بات نہیں ہے لیکن اگر یہ بار بار اور کافی دیر تک ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے جو کچھ میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے اس کی اصل وجوہات کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ جن کے ذریعے نہ صرف اس کی حقیقی وجوہات کا علم ہو سکتا ہے بلکہ ان پوشیدہ بیماریوں کے بارے میں بھی جاننے میں مدد ملتی ہے جو اس تکلیف کا سبب ہو سکتی ہیں۔
ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا اور اس کا علاج
اس بیماری کا علاج اسی وقت درست انداز میں ہو سکتا ہے جب کہ اسکی تشخیص ڈاکٹر سے صحیح کی ہو کیوں کہ اس کی وجوہات کے تدارک میں اس بیماری کا علاج پوشیدہ ہوتا ہے عام طور پر ذیابیطس کے سبب ہونےوالی نیورو پیتھی کا کوئی علاج نہیں ہوتا ہے تاہم خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کر کے اس کے اثرات کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کو اپنا کر بھی ہاتھوں پیروں کا سن ہو جانا جیسے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
General-Physician in Lahore
General-Physician in Karachi
General-Physician in Islamabad