سر پر مساج سے چہرے کی جھریوں کا کیا تعلق ہوتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو کہ کسی بھی انسان کے ذہن میں آسکتا ہے. عام طور پر چہرے کی جھریوں کا تعلق لوگ جلد یا عمر سے جوڑتے ہیں. جھریوں کو روکنے کے لیۓ لوگ جلد کی مہنگی مہنگی ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں. مہنگی کریمیں استعمال کرتے ہیں تاکہ چہرے پر جھریاں پڑنے کے عمل کو روک سکیں۔
اس کے علاوہ جلد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسئلے پر ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کےلیۓ ۔مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
سر پر مساج اور چہرے کی جھریاں
ہماری گردن اور سر کے عضلات کا چہرے کی جھریوں میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ سر کی کھوپڑی کے اوپر ایک سخت اور عضلات سے بھر پور تہہ موجود ہوتی ہے جو کہ حرکت نہیں کر سکتی مگر اس میں اعصاب اور خون کی نسوں کا جال بچھا ہوتا ہے ۔جس کو ایپی کرینیل ایوپو نیورسس کہتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی لچک میں کمی آنی شروع ہو جاتی ہے اور اس میں موجود اعصاب اور خون کی نالیاں سست ہو جاتی ہیں جس کا اثر براہ راست چہرے پر پڑتا ہے اور چہرے پر جھریاں پڑ جاتی ہیں اور جلد بے رونق ہو جاتی ہے۔
لیکن مساج کرنے سے اس کو دوبارہ سے ایکٹو کیا جا سکتا ہے اور جھریاں پڑنے کے عمل کا نہ صرف روکا جا سکتا ہے بلکہ پہلے سے پڑ چکی جھریوں کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔
سر پر مساج کے فوائد
مساج کے بہت سارے فائدے ہوتے ہیں اس سے ایک جانب تو بالوں کی جڑوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے بال اچھے ہوتے ہیں ۔ دوران خون اچھا ہونے سے دل کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔ چہرے کی جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے اور چہرے کی جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
سر پر مساج تناؤ کے درد کی علامات کو کم کرتا ہے
تناؤ کا سر درد عام طور پر آپ کے سر اور گردن اور آنکھوں کے پیچھے درد کا باعث بنتا ہے۔ پٹھوں کا سنکچن اکثر اس قسم کے سر درد کو ایکٹو کرتا ہے۔ امریکن مساج تھراپی ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ سر پر مساج تناؤ کے سر درد کی شدت اور مدت کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ آپ کی گردن کے پٹھوں پر سر کی مالش کے آرام دہ اثر کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
سر پر مساج کے طریقے
سر پر مساج کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔
ایک جانب مساج
سر کے دونوں جانب کے بالوں کو اوپر کی طرف اٹھا کر کانوں سے اوپر والے حصے پر انگلیوں سے مساج کریں۔ تیس سے چالیس سیکنڈ تک اسی طرح دونوں جانب انگلیوں کو حرکت دیتے ہوۓ مساج کریں۔ اس سے آنکھوں کے کناروں پر پڑنے والی جھریاں غائب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
کانوں کے پیچھے کی جانب مساج
کانوں کے اوپر والے حصے سے انگلیوں سے بالوں کو اوپر کی جانب اٹھائیں اور بالوں کو جڑوں کی جانب سے اوپر کی طرف اٹھائيں۔ اور گردن تک انگلیوں کو لے جا کر دائرے میں انگلیوں کو حرکت دیتے ہوۓ مساج کریں اس سے ٹھوڑی اور گردن کی لٹکتی ہوئی جلد ٹائٹ ہو جاتی ہے اور چہرہ عمر سے کافی کم لگنے لگتا ہے۔
پیشانی اور سر کی پچھلی جانب مساج
پیشانی کے بالوں کی جڑوں اور سر کی پچھلی جانب کے بالوں کی جڑوں میں انگلیاں ڈال کر دائرے کی شکل میں 30 سے 40 سیکنڈ تک مساج کریں۔ اس سے ماتھے پر پڑنے والی جھریاں صاف ہو جاتی ہیں۔ اور پیشانی کی جلد صاف ہو جاتی ہے۔
سر پر مساج مختلف قسم کے فوائد پیش کرتا ہے، چاہے آپ اپنی انگلیوں کا استعمال کریں یا کسی دوسرے کی مدد حاصل کریں۔سر پر مساج تناؤ کو دور کرنے اور کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ درد شقیقہ یا سر درد کے درد کو بھی کم کر سکتا ہے، بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے، آپ کے سر اور گردن میں گردش کو بہتر بنا سکتا ہے، اور بالوں کی نشوونما کو فروغ دے سکتا ہے۔