انڈے میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد فراہم کرتے ہیں۔ انڈے کو ناشتے میں لازمی شامل کرنا چاہیئے، کیونکہ اس میں پروٹین موجود ہوتی ہے، جو ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ڈی بھی موجود ہوتا ہے۔ جو افراد وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں ان کو انڈوں کی سفیدی کا استعمال کرنا چاہیئے۔ انڈے کی سفیدی کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
۔1 انڈے میں موجود وٹامنز
انڈے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ متوازن غذا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ اس میں موجود ۔۔۔۔
۔ 1 فولیٹ
۔ 2 فاسفورس
۔ 3 سیلینیم
۔ 4 کیلشیم
۔ 5 زنک
۔ 6 پروٹین
۔ 7 وٹامن سی اور بی 5 ،بی12 اور بی 6 موجود ہوتا ہے۔
فاسفورس صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی میں ہماری مدد کرتا ہے۔
۔ 2 انڈے کے صحت کے لئے فوائد
ہم انڈے سے جو صحت مند فوائد حاصل کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 انڈے سے پروٹین حاصل کریں
انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ جو ہمارے پٹھوں اور ٹشوز کو طاقت فراہم کرتے ہین۔ اس میں3۔6 گرام پروٹین موجود ہوتی ہے۔ انڈے میں مناسب مقدار میں امائنوایسڈ پائے جاتے ہیں۔ بہت سے کھانوں میں ضرورت سے زیادہ پروٹین موجود ہوتی ہے لیکن انڈوں میں تناسب کے لحاظ سے پروٹین موجود ہوتی ہے۔ ہمیں ناشتے میں انڈے کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے تاکہ ہم دن کا آغاز پروٹین سے کرسکیں۔ یہ ہماری صحت کے لئے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔
۔ 2 انڈے سے وٹامن ڈی حاصل کریں
یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے وٹامن ڈی بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم اس وٹامن کو انڈوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ ہم مچھلی سے بھی اس وٹامن کو حاصل کرسکتے ہیں لیکن بہت سے لوگ مچھلی کا استعمال نہیں کرتے۔ وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
۔ 3 انڈے سے آنکھوں کی روشنی تیز کریں
جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے ہیں ہمیں آنکھوں کی روشنی اور دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی میں اچھی مقدار میں لوئیٹن پایا جاتا ہے۔ جو ایک اچھا اینٹی آکیسڈنٹ بھی ہے۔ جو آنکھوں کے موتیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ انڈوں میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی روشنی کے لئے مفید ہوتا ہے۔
۔ 4 انڈے سے کولین حاصل کریں
یہ ایک اہم غذائی اجزاء ہے جو حمل کے دوران دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بچے کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ انڈے میں مناسب مقدار میں کولین موجود ہوتا ہے جو ہمیں صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے۔
۔ 5 انڈے سے وزن میں کمی کریں
اضافی اور بڑھتا ہوا وزن ایک بیماری اور پریشانی بھی ہے۔ انڈوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ انڈے ہمارے میٹابولزم کو بہتر کرتے ہیں اور وزن میں کمی لاتے ہیں۔ انڈوں کے کھانے سے خون میں گلوکوز کی سطح اور انسولین کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔ ان کے کھانے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
۔ 6 انڈے سے کولیسٹرول کنٹرول کریں
انڈوں میں نہ صرف پروٹین کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے بلکہ ان میں کولیسٹرول بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے۔ بہت سے کھانے ایسے ہیں جن میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ کولیسٹرول کی وجہ سے انسان کے جسم پر چربی آجاتی ہے اور موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ موٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انڈے میں کولیسٹرول اتنی مقدار میں موجود ہوتا ہے جتنی انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
انڈے میں موجود زنک آپ کے مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔ کیلشیم بھی آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ انڈوں میں اومیگا 3 اور صحت مند وٹامن اے اور ای موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری دماغی صحت کے لئے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔ اس میں موجود کولین میموری کو اچھا کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ ہم انڈوں سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں,لیکن کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کو ملنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|