زعفران کے متاثرکن طبی فوائد

Diet & Nutrition
saffron
Reading Time: 3 minutes

مسالہ جات میں زعفران دنیا بھر میں مہنگا ترین ہے۔ اس کی وجہ اس کی محنت طلب کاشت ہے۔ یہ جامنی رنگ کے پھولوں کے بیچ میں گل کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ قیمتی ہونے کت ساتھ ساتھ زعفران بہت سے متاثرکن فوائد کا حامل ہے۔ دینا بھر میں اسے مہنگے ترین کھانوں اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ قدرت کے اس شاہکار میں خوبصورتی اور ذائقے کے علاوہ کیا کیا فوائد ہیں۔

:جگر کے لیے بہترین

جگر انسانی جسم میں کئی اہم ترین کام سرانجام دیتا ہے۔ اس کی معمولی سی خرابی صحت پر گراں گزر سکتی ہے۔ زعفران جگر کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں یائے جانے والے اجزا خصوساٗ کروسین جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔

:کینسر سے حفاظت

ذعفران میں پائے جانے والے اجزا ایسے ہیں کہ جو کینسر سے حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہی اجزا کینسر کے مریضوں میں کینسر کو پھیلنے سے بھی روکتے ہیں۔ انہی وجوہات کہ بنا پر اسے کینسر کی ادویات میں استعمال کیا جانے کا امکان ہے۔

:بےخوابی کا علاج

وہ لوگ جو رات کی نیند کے سلسلے میں پریشانی کا شکار ہوں ان کے لیے زعفران کا استعمال ایک تیر بہدف نسخہ ہے۔ ذعفران ملا دودھ پینے سے بے خوابی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا مینگینیز پرسکون نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

:خوبصورت جلد اور نکھری رنگت کے لیے

دوکھی اور بے رونق جلد ہو یا کیل مہاسوں کی پریشانی زعفران کا استعمال جلد کو ایک نئی زندگی بخشتا ہے۔ رنگت نکھارنے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔ اس کو غذا میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ جلد پر لگانا آپ کی جلد کو صحتمند اور خوبصورت بنا دے گا۔

جلد کی بیماریوں کے لیے ایک اچھے سکن سپیشلسٹ سے رابطہ کرنا بھی ضروری ہے۔

:آنکھوں کی صحت کا محافظ

سائنسدانوں کے مطابق زعفران کا استعمال بڑھاپے میں آنکھوں  کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کو استعمال کرتے رہنے سے بینائی محفوظ رہتی ہے۔ یہاں تک کہ سورج سے متاثرہ بینائی اور آنکھوں کی موروثی بیماریاں بھی اس کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

:زعفران اور صحت قلب

زعفران میں پائے جانے والے اینٹی آکسینڈنٹ دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور شریانوں کی تنگی کو دور کرتے ہیں۔ زعفران کا استعمال بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

:جوڑوں کا درد، موسمی الرجی اور دمہ

ذعفران کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں خاطرخواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ زعفران ملا دودھ بھی بہت سی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر دمہ، اور موسمی الرجی کے لیے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔

Few Most Popular Dermatologists:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.