مٹی کے برتن یا مٹکے سے پانی پینے سے صحت پر ہونے والے 5 مثبت اثرات

Reading Time: 4 minutes

مٹی کے برتن یا مٹکوں سے پانی پینا ہماری روایات کا حصہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتی جا رہی ہیں ۔ اب لوگ پانی پینے کے لیۓ شیشے کے گلاس کا استعمال کرتے ہیں اور فریج سے نکال کر ٹھنڈا پانی پی لیتے ہیں ۔ جب زندگی میں ایسی آسانی اور عیاشی میسر ہو تو مٹی کے برتنوں کا استعمال ختم ہونا ایک قدرتی بات ہے

مٹی کے برتن میں پانی پینے کے فوائد

مٹی کے برتن
Image Credit: Exporter

ماضی میں اگر ہم دیکھتے ہیں تو لوگ مٹی کے برتن میں پانی پینے کو فوقیت دیتے تھے گھروں میں سایہ دار جگہ پر پانی کا مٹکا موجود ہوتا تھا ۔ بعض گھرانوں میں سہہ پہر کے وقت اس مٹکے میں تازہ پانی بھرنے کے بعد اس کے گلے میں موتیۓ کے پھولوں کی مالا بھی لپیٹ دی جاتی تھی جس کی وجہ سے ٹھنڈے میٹھے پانی کے ساتھ ساتھ پانی میں پھولوں کی خوشبو بھی شامل ہو جاتی ہے

اس کے ساتھ ساتھ یہ پانی بھی بہت سارے طبی فوائد کا حامل ہو جاتا ہےجس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائین گے

پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے

مٹکے یا مٹی کے برتن کی بناوٹ اس طرح کی ہوتی ہے کہ اس میں قدرتی طور پر چھوٹے چھوٹے سوراخ موجود ہوتے ہیں جس میں سے نمی بخارات کی صورت میں خارج ہوتی رہتی ہے اس وجہ سے مٹکے کے اندر موجود پانی قدرتیی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے ۔

اس کے برخلاف یہی پانی سردیوں کے موسم میں قدرتی طور پر گرم رہتا ہے ۔ قدرتی طور پر پانی کے درجہ حرارت کی یہ تبدیلی پانی کو صحت کے حوالے سے محفوظ بناتا ہے ۔ اور فریج یا اور دیگر ذرائع سے پانی کو ٹھنڈا کرنے سےجو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی نہیں کرنا پڑتا ہے

مٹی کے برتن کا پانی الکلائن خصوصیات کا حامل

مٹی کے برتن
Image Credit: Semantic Scholar

ہم عام طور پر جو غذا استعمال کرتے ہیں وہ تیزابی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اور معدے میں تیزابیت بڑھانے کا باعث بنتی ہے ۔لیکن اگر اس غذا کے ساتھ مٹکے کا مٹی کے برتن کا پانی استعمال کیا جاۓ تو یہ پانی الکلائن خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

اس وجہ سے اس کا استعمال غذا کے پی ایچ اسکیل کو نارمل کرتا ہے اور غذا کے تیزابی اثرات کو ختم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کے بہت سارے مسائل حل ہوتے ہیں

میٹا بولزم تیز کرتا ہے

مٹی کے برتن یا مٹکے کے اندر موجود پانی کسی بھی قسم کے کیمیائی اثرات سے محفوظ ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پانی میں بڑی مقدار میں منرل موجود ہوتے ہیں جن کی موجودگی ہاضمےکے عمل کو تیز کرتی ہے

اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم کے میٹا بولزم کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے انسان پر ہونے والے عمر کے اثرات سست پڑ جاتے ہیں اور جسم کینسر جیسے موذی امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے

لو لگنے کےخطرات میں کمی واقع ہوتی ہے

مٹی کے برتن
Image Credit:You Tube

سن اسٹروک یا لو لگنا گرمی کے موسم کا ایک عام مسلہ اور خطرہ ہے مگر مٹکے سے یا مٹی کےبرتن سے پانی پینے والے افراد اس خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں ۔جس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ مٹی کے برتن کا پانی بہت سارے معدنیات اور نمکیات سے بھر پور ہوتا ہے ۔

لہذا جب ان برتنوں سے پانی پیا جاتا ہے تو وہ پانی جسم میں صرف پانی کی کمی کو پورا نہیں کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم میں سے نمکیات اور معدنیات کی کمی کو بھی پورا کر کے سن اسٹروک کے خطرے کو کم کرتا ہے

گلا خراب ہونے سے بچاتا ہے

عام طور پر برف ڈال کر ٹھنڈہ کیا گیا پانی یا پھر فریج کے ذریعے ٹھنڈا گیا پانی گلے میں خرابی کا سبب بن جاتا ہے ۔ جس کے بارے میں کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ مصنوعی طریقے سے ٹھنڈا کیا گیا پانی گلے کے اندرونی غدود کی سوزش کا باعث بن جاتا ہے جس سے گلا خراب ہو سکتا ہے اور کھانسی بھی ہو سکتی ہے

جب کہ اس کےمقابلے میں مٹی کے برتن کا پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے اور کسی بھی مضر اثرات سے محفوظ ہوتا ہے دوسری سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ اس پانی کا درجہ حرارت ٹھنڈا تو ہوتا ہےمگر اس کی ٹھنڈک اتنی زیادہ نہیں ہوتی ہے جو کہ گلے کی خرابی کا باعث بنے اس وجہ سے یہ پانی صحت بخش ہوتا ہے

قدرتی طور پر فلٹر پانی

مٹی کے برتن
Image Credit: Potterswithout border

مٹی کے برتن کے اندر قدرت کی جانب سے ایک ایسا نظام موجود ہوتا ہے جس کے سبب اس پانی میں موجود آلودگی مٹی کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں قدرتی طور پر فلٹر ہو جاتا ہے جس سے یہ پانی آلودگی کے اثرات سے کافی حد تک محفوظ ہو جاتا ہے

قدرت کا نظام ایک محفوظ نظام ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیۓ انسان کو اس کو اپنے طرز زندگی میں تھوڑی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ۔

مگر سائنسی ترقی کو بھی نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے اور کسی بھی تکلیف یا بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے اور اس وقت میں صرف ٹوٹکوں پر انحصار کرنے سے صحت کو بڑے خطرات بھی درپیش ہو سکتے ہیں

کسی بھی بیماری کی صورت میں ماہر اور مستند معالج سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں