سردیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ بے شمار بیماریوں کا بھی سامنا رہتا ہے۔ جہاں سردیاں گرم کپڑوں کے لئے مشہور ہیں وہی رنگ برنگے صحت مند مشروبات کے لئے بھی مشہور ہوتی ہیں۔ یہ مشروبات نا صرف غذائیت کی بناء پر بے حد مفید ہوتے ہیں بلکہ مزیدار بھی ہوتے ہیں۔
۔1 سرد موسم میں مزیدار اور صحت بخش مشروبات
بچے خاص طور پر ان مشروبات کے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ سردیوں کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس موسم میں خاص کر مزیدار اور صحت سے بھرپور پھل آتے ہیں۔ ان پھلوں سے میں سے گاجر اور مالٹے غذائیت میں سرِ فہرست ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ مفید مشروبات درج ذیل ہیں۔
۔1 میوہ جات اور دودھ
گرم دودھ میں میوہ جات جیسا کی بادام, اخروٹ، کشمش اور کاجو پیس کے نا صرف ایک مزے دار بلکہ بے حد غذائیت سے بھر پور مشروب ہے۔ اس کے علاوہ یہ شدید ٹھنڈ میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔ بچوں کے لئے یہ مشروب زیادہ مفید ہوتا ہے اور اس میں اگر چاکلیٹ یا کوئی فلیور استعمال کر کے اس کا مزہ دوبالا کیا جا سکتا ہے۔
۔2 دودھ اور ہلدی
نیم گرم دودھ میں ہلدی ڈال کے سردیوں میں استعمال کرنا جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنا کر کمزوری سے بچاتا ہے۔ یہ دودھ گرمیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ مشروب دل کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔
۔3 گاجر ، مالٹا اور سیب
گاجر، مالٹے اور سیب کا مکس مشروب صحت کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔ گاجر میں موجود وٹامن ڈی ہڈیوں کیلئے مفید جبکہ سیب صحت کے لئے اچھی غذا بھی ہے۔ یہ مشروب سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ مشروب خون کی کمی کو پورا کر کے جسم میں خون کی مقدار کو بہتر کرتا ہے اور جلد کی خوبصورتی کی مزید نکھارتا ہے۔
۔4 ادرک اور مصالوں کا قہوہ
ادرک کا قہوہ سردیوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس قہوے میں شہد ڈال کر استعمال کرنے سے نا صرف اس قہوے کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ اس کی افادیت بھی بے شمار بڑھ جاتی ہے۔
۔5 سبز چائے
سبز چائے کا قہوہ ایک مخصوص انداز سے تیار ہوتا ہے۔ یہ چائے سردی کی شدت کم کرنے کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس چائے میں میوہ جات کا استعمال کرکے اس کی غذائیت کو بڑھاسکتے ہیں۔ بلا شبہ یہ ایک غذائیت سے بھرا مشروب ہے۔ سردیوں میں ان مشروبات کا مزہ اُٹھانے کے علاوہ بیماریوں سے بچنے کے لئے اور صحت مند رہنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔