موٹاپا دنیا کے طول و عرض میں ایک وباء کی صورت میں پھیل گیا ہے اور اس کی بڑی وجہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور خراب غذائی عادات ہیں۔ قدرتی غذاؤں سے دوری اور بازاری اشیاء پر بڑھتا ہوا انحصار بھی وزن میں اضافے کی وجہ ہے۔ آسانی اور سہولتوں کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، شوگر، جوڑوں کے درد، امراض قلب اور کولیسٹرول کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اپنے وزن کو کم کرنے کے خواہشمند افراد ڈائیٹ پلان حاصل کرنے کے لیے مرہم پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کریں یا اپائنمنٹ بک کرنے کے لیے 03111222398 پہ کال کریں۔
کن لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے؟
موٹاپے میں جسم میں ضرورت سے زیادہ چربی جمع ہو جاتی ہے۔ مردوں کی نسبت خواتین اس کا زیادہ شکار نظر آتی ہیں۔ موٹاپا موروثی طور پر بھی منتقل ہو سکتا ہے اس کے علاوہ وہ لوگ جو بہت زیادہ آرام طلب ہوتے ہیں, سیر یا ورزش کے قریب بھی نہیں جاتے اور روغنی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں ان میں بھی موٹاپے کی شکایات عام ہیں۔
آرام پسندی اور حرکت نہ کرنے کے باعث جسم فالتو چربی جلا نہیں پاتا اور یہ جسم میں جمع ہونے لگتی ہے۔ جب آپ اپنی جسمانی ضرورت سے زیادہ حراروں کا استعمال کرتے ہیں اور اضافی حراروں کو جلانے کا بھی بندوبست نہیں کرتے تو اس کا نتیجہ وزن میں اضافے اور موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے۔ غذا کھانے کا مقصد صحت کو برقرار رکھنا اور بھوک مٹانا ہے نہ کہ بسیار خوری سے چربی بڑھانا۔
موٹاپے کا علاج کھانا پینا چھوڑنا نہیں ہے بلکہ اعتدال اپنانا ہے۔ غلط غذائی طریقوں پر مبنی ڈائیٹنگ سے چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے، خون کی کمی ہو جاتی ہے اور دیگر کئی امراض بھی جنم لینے لگتے ہیں۔ آپ روزانہ صحت بخش غذائیں کھائیں۔ وہ غذائیں ضرورت کے مطابق کھائیں جن میں چربی بڑھانے کی صلاحیت زیادہ ہے اور ان کے مقابلے میں وہ غذائیں زیادہ کھائیں جو چربی ختم کرنے کے عمل کو تیز کرتی ہیں۔
وزن کم کرنے والی 9 اہم غذائیں
ذیل میں ایسی چند غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جو وزن کم کرنے میں فائدہ مند ہوتی ہیں۔
چیا سیڈ
جب وزن میں کمی کی بات آتی ہے تو فائبر بادشاہ ہوتا ہے۔ یہ تسکین بخش ہوتا ہے کیونکہ یہ عمل انہضام کو سست کرتا ہے اور ہمیں زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے۔ اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ یو ایس ڈی اے کے مطابق چیا کے بیجوں کا استعمال تقریباً 2 کھانے کے چمچ روزانہ فائبر کی ضروریات کا ایک چوتھائی حصہ پورا کرتا ہے۔
دہی
ناشتے میں دہی کا استعمال کریں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں بغیر شکر کے دہی کا استعمال وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے اور یہ معدے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ کیلشیئم اور پروٹین کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
چکوترا
چکوترا حیاتین سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ جسم میں چربی جمع ہونے کے عمل کو روکتا ہے اور انسولین کی سطح کو کم رکھتا ہے۔چکوترا چربی کے خلاف مزاحمت کرنے والی منفرد کیمیائی خصوصیات کا حامل پھل ہے جن کی وجہ سے وزن کم کرنے میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے وزن کم کرنے والی ادویات بھی تیار کی جاتی ہیں لیکن قدرتی شکل میں اس کا استعمال بہترین ہے۔
گوبھی
گوبھی میں نشاستہ یا کاربوہائیڈریٹ نہیں پائے جاتے جس کے باعث یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ہے۔ اسے کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اعتدال کے ساتھ اس کو خوراک میں شامل کرنا وزن گھٹانے میں مفید ہے۔
اخروٹ
جدید تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو متوازن بھی رکھتا ہے اور موٹاپے میں کمی کے لیے اس کو غذا میں شامل کیا جانا چاہیے۔
جو
جو کا دلیہ کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتا اور اس میں موجود ریشہ نہ صرف چربی کو تحلیل کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ ہضم و جذب کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ جو کے دلیے کا ناشتے میں استعمال موٹاپے سے نجات کے لیے مفید ہے۔
دالیں
دالیں پروٹین کا اہم ذریعہ ہیں اور موٹاپا کم کرنے میں مفید ہیں۔ دالوں کا مناسب استعمال کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر میں کمی کا باعث ہے ۔ موٹاپا کم کرنے والی غذاؤں میں دالوں کا استعمال بہترین ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل کھانے سے وزن کم ہوتا ہے کیونکہ یہ جسم میں چربی جمع نہیں ہونے دیتا۔ تحقیق کے مطابق یہ موٹاپا کم کرنے والی غذاؤں میں سرفہرست ہے۔
سبز چائے
ماہرین کی رائے میں سبز چائے وزن نہیں بڑھاتی۔ چربی کو تحلیل کرنے اور غذا میں شامل گلوکوز سے توانائی خارج کرنے میں مفید ہے۔ نیز یہ ہضم و جذب کی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔