ہربل بام کیمیکل سے پاک اجزاء یا جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتی ہے، ویسے تو موسم سرما نزلہ ، زکام فلو کا موسم ہے،اس موسم میں بہتی ہوئی ناک ، سردی کی وجہ سے ناک کا بند ہوجانا ، گلے میں خراش یا کھانسی جیسی بیماریوں کا ایک بہترین حل ہے ۔ ان بیماریوں سے سب سے زیادہ بچے اور ایسے افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے متاثر ہوتے ہیں ۔ ہر گھر میں ادویات کے ساتھ بام کا ہونا لازمی سی بات ہے۔
بام سینے میں بلغم اور کھانسی، سے نجات کے لیے اسے عام سردی کے دوران سینے، کمر اور گلے پر لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بام سر درد ، بلاک شدہ نتھنوں کو کھولنے اور پٹھوں اور جوڑوں میں معمولی درد کو دور کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر اچھی نیند کے لیۓ سونے سے پہلے لگایا جاتا ہے۔
اگر آپ کوکسی بھی قسم کی کوئی بیماری ہے یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے آپ خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398۔
Table of Content
ہوم میڈ ہربل بام۔
گھر میں بنائے گئے علاج کو استعمال کرنا ہمیشہ محفوظ ہوتا ہے۔ کھانسی اور زکام کے لیے، آسانی سے دستیاب اجزاء کے ساتھ گھریلو ہربل بام بنانا بہت آسان ہے جو کھانسی اور نزلہ کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ غیر مضر صحت اجزاء اور قدرتی تیل کے ساتھ گھر میں تیار کردہ بام بالکل قدرتی، کیمیکل سے پاک اور بنانے میں بہت آسان ہے۔
ہربل بام کے اجزاء۔
ہربل بام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء یہ ہیں۔۔۔
۔20 قطرے سفیدہ کا قدرتی تیل
۔ 10 قطرے پیپرمنٹ کا قدرتی تیل
پیٹرولیم جیلی ایک کھانے کا چمچ
ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ
لونگ کا پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
پیپر منٹ چٹکی بھر
ہلدی چٹکی بھر۔
ہربل بام کے اجزاء کی خصوصیات۔
چونکہ ہربل بام میں پاۓ جاۓ والے تمام اجزاء قدرتی اور خالص ہیں، اس لیےاس کے اجزاء کی خصوصیات بازار میں ملنے والی بام سے زیادہ بہتر اور مفید ہے۔ محفوظ اور موثر گھریلو بام کے لئے ایک فوری نسخہ ہے۔ صرف ہربل اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے ایسینشل آئل کے ساتھ اس گھریلو بام کو تیار کریں۔ یہ انتہائی آزمودہ اور آسان نسخہ ہے۔ اس کے اجزاء کے فوائد درج ذیل ہیں۔
پیٹرولیم جیلی۔
ہربل بام کا بنیادی جز ہی پیٹرولیم جیلی، اس بام کو پیٹرولیم جیلی سے بنایا جاتا ہے، اور یہ جلد کو نم رکھنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ہلدی۔
ہلدی ایک طاقتور اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ بام میں ہلدی بیکٹیریل انفیکشن کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے اور گلے کی خراش میں آرام فراہم کرتی ہے۔
پیپرمنٹ۔
پیپرمنٹ بہت سی بیماریوں کے لیۓ ایک موثرعلاج بھی ہے۔ بام میں اس کے بہت پرسکون اثرات موجود ہوتے ہیں۔ یہ ڈپریشن سے متعلق بے چینی، پٹھوں اور اعصابی درد، عام نزلہ، زکام کے علاج کے لیے پراثر ہے۔
لونگ کا پاؤڈر۔
بام میں موجود لونگ کا پاؤڈر سوزش یا انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والی تکلیف اور درد کو کم کرتا ہے۔
سفیدہ کا قدرتی تیل۔
سفیدہ کا قدرتی تیل سانس کے متعدد مسائل کا علاج کرتا ہے جن میں سردی، کھانسی، ناک بہنا، گلے کی سوزش اور ناک بند ہونا شامل ہیں۔
پیپرمنٹ۔
پیپرمنٹ ضروری تیل بخار کو کم کر سکتا ہے، سانس کی نالی کو صاف کر سکتا ہے، اور آپ کے ایئر ویز کو کھولنے اورناک کی بندش کو دور کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
ناریل کا تیل۔
ناریل کے تیل کی سوزش مخالف خصوصیات درد، جلن اور گلے کی خراش کے سخت احساس کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ ناریل کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو بیکٹیریا، فنگی اور کئی دوسرے موسمی وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
ہربل بام بنانے کے لیۓ ہدایات۔
ایک فرائی پین میں پیٹرولیم جیلی ڈال کر دھیمی آنچ پر پگھلالیں۔
،پھر اس میں لونگ کا پاوڈر دو چٹکی ، پیپر منٹ چٹکی بھر ، ہلدی چٹکی بھر بھی شامل کریں
، انہیں اچھی طرح مکس کریں
،آخر میں20 قطرے سفیدہ کا قدرتی تیل ،10 قطرے پیپرمنٹ کا قدرتی تیل ڈال کر مکس کریں
اسے کسی بھی جار،بوتل میں بھر کر رکھ دیں۔یہ تھوری دیر میں جمنا شروع ہو جائے گی ۔
آسانی سے ذخیرہ کرنے کے لیے اس مرکب کو ایک ایئر ٹائٹ ڈھکن والے کنٹینر میں ڈالیں۔ براہ راست گرمی یا سورج کی روشنی کے بغیر ٹھنڈی، خشک، جگہ پر اسٹور کریں۔
ہربل بام کے طبی فوائد۔
کھانسی، سینے کی جکڑن میں مریض کے سینے اور گردن میں لگائیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ ان بیماریوں سے نجات دے کر آرام پہنچائے گی۔ یہ بام مختلف اقسام کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ لیکن روز مرہ کی زندگی میں اور بہت سی بیماریوں کے لئے بھی کارآمد ہے۔ آج اپ کو اس کے مزید فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
نزلہ زکام کی سوزش۔
بام کے عرق میں موجود اینٹی وائرس کی خصوصیات نزلہ زکام کے نتیجے میں ناک کے نیچے اور ہونٹوں کے گرد ہونے والی سوزش کے علاج میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ لہذا کریم کی صورت میں ہربل بام نزلہ زکام میں ہونے والی سوزش کے علاج میں آرام پہنچاتا ہے۔
بے خوابی کا علاج۔
یہ بام بارہ برس سے کم عمر بچوں اور مینو پاز کے مرحلے سے گزرنے والی خواتین میں بے خوابی اور نیند میں بے چینی کے علاج کے حوالے سے مؤثر ہے۔
پٹھی ایڑیاں ٹھیک کرنے میں موثر۔
پھٹی ایڑھیاں ٹھیک کرنے کے لئے یہ ایک چکناہٹ سے بھرپور مرہم ہے، جو جلد میں نمی برقرار رکھنےکے لئے مفید ہے۔ اس کے استعمال سے پیروں کی پھٹی ایڑھیاں اور کھال دوبارہ نرم و ملائم بنائی جاسکتی ہے۔
رات کو سونے سے پہلے پیروں پر اچھی طرح بام کا مساج کریں اور صبح اُٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ مردہ کھال رگڑ کر اتاردیں اور پھرخشک کرنے کے بعد جلد اور ایڑھیوں پر کوئی بھی اچھا لوشن لگا لیں۔
ہربل بام درد کش ہے۔
مختلف اقسام کے درد میں اس کی تھوڑی سی مقدار لگا دیں کچھ دیر میں درد کم ہوجائے گا۔ یہ نہ صرف درد کھینچنے میں مدد دے گا بلکہ اس کی اینٹی سیپٹک خصوصیات کان کے انفیکشن کو بھی ختم کر دیں گی۔
اس کے علاوہ سر کے درد میں اسے کنپٹیوں اور ماتھے پر مل کر سر پر گرم کپڑا یا تولیہ لپیٹ لیں۔
پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث اینٹھن یا درد ہو تو متاثرہ حصے پر وکس مل کر گرم پٹی باندھ لیں۔ پٹی کو زیادہ کس کرنہ باندھیں نہ زیادہ ڈھیلا۔ کچھ دیر میں درد غائب ہو جائے گا۔ کیا آپ تیار ہیں؟ آپ بھی تجربہ کریں اور نتائج سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |