ہرنیا کیا ہے؟
ہرنیا اس وقت ہوتا ہے جب اندرونی عضو یا جسم کا دوسرا حصہ پٹھوں یا بافتوں کی دیوار سے باہر نکل جاتا ہے ۔ زیادہ تر ہرنیا پیٹ کی کیویٹی کے اندر، سینے اور کولہوں کے درمیان پائے جاتے ہیں۔
ہرنیا کی سب سے عام شکلیں
انجینوئل ہرنیا
انجینوئل کینال مردوں میں، خون کی نالیوں اور اسپرمیٹک کارڈ کے لیے ایک گزرگاہ ہے جو خصیوں کی طرف جاتی ہے۔ جبکہ خواتین میں انجینوئل کینال میں ایک گول لیگامنٹ ہوتا ہے جو رحم کو سہارا دیتا ہے۔ انجینوئل ہرنیا میں، فیٹی ٹشو یا آنت کا کوئی حصہ اندرونی ران کے اوپری حصے میں نالی میں داخل ہوتا ہے۔ یہ ہرنیا کی سب سے عام قسم ہےجو عورتوں کے مقابلے مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔
فیمورل ہرنیا
فیٹی ٹشو یا آنت کا کچھ حصہ اندرونی ران کے اوپری حصے میں نالی میں پھیل جاتا ہے۔ فیمورل , انجینوئل کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں ہیں اور بنیادی طور پر بڑی عمر کی خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔
امبلیکل ہرنیا
جب چربی والی بافتیں یا آنت کا کچھ حصہ ناف کے قریب پیٹ کے ذریعے ہرنیا کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔
ہیاٹل ہرنیا
پیٹ کا کچھ حصہ ڈایافرام میں ایک سوراخ کے ذریعےچسٹ کیویٹی( سینے کی گہا) سے باہرکی جانب نکلتا ہے۔
دیگر اقسام میں شامل ہیں:
انسیشنل :بافت پیٹ کے آپرشن کے داغ کی جگہ سے نکلتی ہے۔
ایپی گیسٹرک : چربی کے ٹشو ناف اور اسٹرنم کے نچلے حصے (چھاتی کی ہڈی) کے درمیان پیٹ کے علاقے سے باہر نکلتے ہیں۔
اسپیجیلین : آنت ناف کے نیچے پیٹ کے پٹھوں کے پہلو میں پیٹ کے ذریعے باہر نکلتی ہے۔
ڈایافرامٹگ : پیٹ کے اعضاء ڈایافرام میں ایک سوراخ کے ذریعے سینے میں منتقل ہوتے ہیں۔
وجوہات
انجینوئل اور فیمورل کمزور پٹھوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جو پیدائش کے بعد سے موجود ہو سکتے ہیں، یا پیٹ اور کمرکے مقامات پر عمر بڑھنے اور بار بار تناؤ سے وابستہ ہیں۔ اس طرح کا تناؤ جسمانی مشقت، موٹاپا، حمل، بار بار کھانسی، یا قبض کی وجہ سے بیت الخلا میں دباؤ سے آ سکتا ہے۔
بالغوں کو پیٹ کے حصے کو دبانے، زیادہ وزن اٹھانے، طویل عرصے تک کھانسی ہونے یا پیدائش کے بعد امبیلیکل ہرنیا ہو سکتا ہے۔
ہیاٹل کی وجہ پوری طرح سے سمجھ میں نہیں آئی ہے، لیکن عمر کے ساتھ ڈایافرام کا کمزور ہونا یا پیٹ پر دباؤ ایک کردار ادا کر سکتا ہے۔علامات پیٹ یا نچلی کمر میں یہ ایک نمایاں گٹھلی یا بلج پیدا کر سکتا ہے جسے پیچھے دھکیلا جا سکتا ہے، یا لیٹنے پر غائب ہو سکتا ہے۔ ہنسنا، رونا، کھانسنا، آنتوں کی حرکت کے دوران تناؤ، یا جسمانی سرگرمی گھٹلی کو اندر دھکیلنے کے بعد دوبارہ ظاہر کر سکتی ہے۔ مزید علامات میں شامل ہیں:
کمر یا سکروٹم میں سوجن یا بلج ، بلج کی جگہ پر درد میں اضافہ،کوئی شے اٹھاتے وقت درد۔ وقت گزرنےکے ساتھ بلج کے سائز میں اضافہ، ایک مدھم درد کا احساس۔ پیٹ بھرنے کا احساس یا آنتوں میں رکاوٹ کی علامات۔
ہیاٹل ہرنیا کی صورت میں جسم کے باہر کوئی بلج نہیں ہوتا ہے۔ اس کے بجائے، علامات میں سینے میں جلن، بدہضمی، نگلنے میں دشواری، بار بار ریگریٹیشن (الٹی آنا) اور سینے میں درد شامل ہوسکتا ہے۔
تشخیص
عام طور پر جہاں ہرنیا واقع ہوا ہو جسمانی معائنہ کے ذریعہ اس مقام پر بلج دیکھنا یا محسوس کرنا ممکن ہوتا ہے ۔ انجینوئل کے لیے مرد کے مخصوص جسمانی معائنے کے حصے کے طور پر، ڈاکٹر خصیوں اور کمر کے ارد گرد کے مقامات کو محسوس کرتا ہےجبکہ اس دوران مریض کو کھانسی کے لیے کہا جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں، سی ٹی اسکین حالت کی درست تشخیص کرتی ہے۔
علاج
ہرنیا عام طور پر خود بہتر نہیں ہوتے ہیں، اور سرجری ان کے علاج کا واحد طریقہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ کا ڈاکٹر آپ کے مرض سے نمٹنے کے لیے بہترین علاج تجویز کرے گا، اور آپ کو سرجن کے پاس بھیج سکتا ہے
۔ کسی بچے میں امبیلیکل ہرنیا کی صورت میں، اگر ہرنیا بڑا ہو یا 4 سے 5 سال کی عمر تک ٹھیک نہ ہوا ہو تو سرجری تجویز کی جا سکتی ہے۔ اس عمر تک، بچہ عام طور پر آپریشن کی پیچیدگیوں سے بچ سکتا ہے۔اگر کسی بالغ کو امبیلیکل ہرنیا ہوتا ہے تو عام طور پر سرجری کی جاتی ہے کیونکہ حالت خود بخود بہتر نہیں ہوتی اور پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ہرنیا کی تین اقسام میں سے ایک سرجری کی جا سکتی ہے:
اوپن( کھلی) سرجری، جس میں مرض کے مقام پر جسم میں ایک کٹ لگایا جاتا ہے۔ پھیلی ہوئی بافتوں کو دوبارہ اپنی جگہ پر سیٹ کر دیا جاتا ہے اور کمزور پٹھوں کی دیوار کو دوبارہ ایک ساتھ سلائی کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات اضافی مدد فراہم کرنے کے لیے اس علاقے میں ایک قسم کی جالی لگائی جاتی ہے۔
لیپروسکوپک سرجری، میں اسی قسم کی مرمت شامل ہے۔ تاہم، پیٹ یا کمر کے باہر کی طرف کٹ لگانے کے بجائے، چھوٹے چھوٹے چیرے بنائے جاتے ہیں تاکہ آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے آلات داخل کیے جا سکیں۔
روبوٹک ہرنیا کی سرجری، جیسے لیپروسکوپک سرجری، لیپروسکوپ کا استعمال کرتی ہے، اور چھوٹے چیرےلگا کر کی جاتی ہے۔ روبوٹک سرجری کے دوران ، سرجن آپریٹنگ روم میں ایک کنسول پر بیٹھا ہے، اور کنسول سے جراحی کے آلات کو سنبھالتا ہے۔ اگرچہ روبوٹک سرجری کو کچھ چھوٹے ہرنیا، یا کمزور علاقوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن اب اسے پیٹ کی دیوار کی تعمیر نو کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہر قسم کی سرجری کے اپنے فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں۔
بہترین طریقہ علاج کا فیصلہ مریض کے سرجن کے ذریعے کیا جائے گا۔
روک تھام
صحت مند غذا کھا کر اور ورزش کرکے مثالی جسمانی وزن کو برقرار رکھیں۔
قبض سے بچنے کے لیے کافی پھل، سبزیاں اور اناج کھائیں۔
وزن یا بھاری اشیاء اٹھاتے وقت احتیاط کریں۔ کسی بھی چیز کو جو آپ کی استطاعت سے باہر ہو ، اٹھانے سے گریز کریں ۔
جب آپکو مسلسل کھانسی یا چھینکوں کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے ملیں.تمباکو نوشی سے اجتناب کریں، کیونکہ یہکھانسی کا باعث بن سکتی ہے جو اس مرض کو متحرک کرتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کےلیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|