ہائی بلڈ پریشر بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والی ایک عام بیماری ہے ۔ عام طور پر ہائی بلڈپریشر کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں لیکن زیادہ تر اسے بڑھتی عمر کے ساتھ ہی جوڑا جاتا ہے اور اس مرض کے ہونے کی کوئی حتمی وجہ نہیں ہے لیکن مشاہدات اور مطالعات کی روشنی میں اس مرض کے ہونے کے چند اسباب موجود ہیں۔
بلڈپریشر کیا ہے؟
بلڈپریشر آپ کی شریانوں کے خلاف خون کا دباؤہے۔ شریانیں آپ کے دل سے آپ کے جسم کے دوسرے حصوں میں خون لے جاتی ہیں۔آپ کا بلڈ پریشر دن بھر بڑھتا اور گھٹتا رہتا ہےاور ہائی بلڈ پریشر یا بلڈ پریشر کی کمی کا مؤجب بن سکتا ہے
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟
ہائی بلڈ پریشر ایک عام حالت ہے جس میں آپ کی شریانوں کی دیواروں کے خلاف خون کی طویل مدتی قوت اس قدربڑھ جاتی ہے کہ بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن جاتی ہے جس کی بدولت آپ بہت سی مزید بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں

daily express
بلڈ پریشر نمبر کیا ہیں؟
بلڈ پریشر دو نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے ماپا جاتا ہے ۔ پہلا نمبر جسے سٹولک بلڈ پریشر کہا جاتا ہے آپ کی شریانوں میں خون کے دباؤ کی پیمائش کرتا ہے جب آپ کا دل دھڑکتا ہے اور دوسرا نمبر جسے ڈائیسٹولک بلڈ پریشر کہا جاتا ہے یہ شرایانوں میں دباؤ کی پیمائش کرتا ہے جب آپ کا دل دھڑکنوں کے درمیان آرام کرتا ہے ۔ اگر سٹولک پیمائش 120 اور ڈائی سٹولک 80 ہے تو آپ ایسے لکھیں گے” 120/80۔اس سے نیادہ کاؤنٹ کئے جانے والے نمبرز ہائی بلڈ پریشر میں شمار ہوتے ہیں

shortpedia voices
ہائی بلڈ پریشر کی علامات کیا ہیں؟
ہائی بلڈ پریشر کی کوئی خاص وجوہات تو معلوم نہیں کی جا سکیں لیکن حاصل کردہ مشاہدات کے سبب چند علامات یہ ہیں سر چکرانا، بھاری پن، گھبراہٹ، سینے میں جکڑن یا درد وغیرہ
ہائی بلڈ پریشر کے اسباب
ہائی بلڈ پریشر کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہا سکتے ہیں تمباکو نوشی،موٹاپا، جسمانی سرگرمیوں کی کمی، خوراک کا نمک کا زیادہ استعمال،بہت زیادہ الکحل کا استعمال، تناؤ، بڑھتی عمر، جنیات،ہائی بلڈ پریشر کی خاندانی تاریخ، دائمی گردے کی بیماری
ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات
ہائی بلڈ پریشر عام طور پر وقت کے ساتھ تیار ہوتا ہے یہ غیر صحت مند طرز زندگی کے انتخاب کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسے کہ باقاعدہ سرگرمی نہ کرنا، صحت کی حالتیں، جیسے ذیابیطس، موٹاپا،ہائی بلڈ پریشرکے خطرے کو بڑھا سکتا ہے اس کے علاوہ حمل بھی ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے ۔ آپ اپنے بلڈ پریشر کو منظم کر سکتے ہیں تاکہ آپ کا دل، دماغ، گردے اور آنکھوں کو متاثر کرنے والے سنگین صحت کے مسائل کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
ہائی بلڈ پریشر سے ہونے والے صحت کے مسائل
ہائی بلڈ پریشر آپ کی صحت کو کئی طریقوں سے نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ یہ آپ کے دل، دماغ،گردے اور آنکھوں جیسے اہم اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔اچھی خبر یہ ہے کہ ادویات، ورزش اور طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھ آپ اپنے بلڈ پریشر کو منظم کر سکتے ہیں ۔
امراض قلب
ہائی بلڈ پریشر آپ کی شریانوں کو کم لچکدار بنا کر نقصان پہنچا سکتا ہے جو آپ کے دل میں خون اور آکسیجن کے بہاؤ کو کم کرتا ہے اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے اور دل میں خون کے بہاؤ میں کمی بہت سی دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے جیسے انجائنا،ہارٹ اٹیک اور دل کی خرابی وغیرہ۔

MedicineNet
فالج اور دماغی مسائل
ہائی بلڈ بلڈ پریشر دماغ کو خون اور آکسیجن فراہم کرنے والی شریانوں کے پھٹنے یا بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے فالج کا حملہ ہو سکتا ہے ۔ دماغی خلئے فالج کے دوران مر جاتے ہیں کیونکہ انہیں کافی آکسیجن نہیں ملتی ۔ فالج بولنے، حرکت کرنے اور دیگر بنیادی سرگرمیوں میں شدید معذوری کا سبب بن سکتا ہے ۔ایک فالج آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔
گردے کی بیماری
ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا دونوں میں مبتلا بالغوں میں گردوں کی دائمی بیماری پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہےاور بعض اوقات گردے بیکار ہوجانے کا سبب بن جاتا ہے۔
بینائی کا متاثر ہونا
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے آنکھوں میں موجود خون کی نالیاں تنگ،یا کمزور ہوجاتی ہیں یا بعض اوقات پھٹ جاتی ہیں جس کی وجہ سے بینائی متاثر ہوتی ہے اور بعض اوقات اندھے پن کی وجہ بھی بنتی ہے
میٹابولک سنڈروم
یہ سنڈروم آپ کے جسم کے میٹابولزم کی خرابیوں کا ایک گروپ ہے جس میں کمر کے سائز میں اضافہ،ہائی ٹرایگلیسرائیڈز،ہائی ڈینسٹی لیوپروٹین کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشراور ہائی انسولین لیول شامل ہیں۔ ان حلات کی بدولت آپ کو ذیابیطس،دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یاداشت کی کمزوری
بے قابو ہائی بلڈ پریشر آپ کی سوچنے ، سمجھنے، یاد رکھنے اور سیکھنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں میں یاداشت یا تصورات کو سمجھنے میں پریشانی زیادہ عام ہے۔
ڈیمنشیا
تنگ یا مسدود شریانیں دماغ میں خون کے بہاؤ کو محدود کر سکتی ہیں، جس سے ایک خاص قسم کا ڈیمنشیا (عروقی ڈیمنشیا)ہوتا ہے۔ دماغ میں خون کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والا فالج بھی ویسکولرڈیمنشیا کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

American society for nutrition
آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کو ہائی بلڈ پریشر ہے؟
ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ عام طور پر اس میں کوئی انتباہی علامات نہیں ہوتی ہیں اور بہت سے لوگ تو یہ جان بھی نہیں پاتے کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر ہے ۔ یہ صرف آپ کا ڈاکٹر ہی آپ کے بلڈ پریشر کی جانچ کے ذریعے بتا سکتا ہے کہ آپ ہائی بلڈ پریشر کے عارضے مین مبتلا ہیں اس کے علاوہ آپ گھر پر بھی اس کی باقاعدہ جانچ کر سکتے ہیں جس کے لئے صحت کا ماہر آپ کو رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
ہائی بلڈ پریشر کوئی ایسی بیماری نہیں جسے کنٹرول نہ کیا جا سکتا ہو یہ آسانی سے اپنے طرز زندگی میں تبدیلیاں لاکر کم کیا جا سکتا ہے جیسے ورزش کو اپنا معمول بنائیں، صحت مند غذائیں استعمال کریں، نمک اور الکحل کا استعمال کم کریں، صحت مند حد تک وزن میں کمی، تناؤ سے دوری اس کے علاوہ بلڈ پریشر کو کم کرنے والی دوائیں استعمال کرکے بھی بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے