جگر کی چربی جسے فیٹی لیور بھی کہتے ہیں۔ ہمارا فیٹی لیور بہت سی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے۔ صحت مند جگر کے لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر جگر کی چربی کا شکار ہیں تو اسے صحت مند بنانے کے لئے آپ بہت سے طریقے اپنا سکتے ہیں۔ ہم جگرکی چربی کومتوازن غذا اور ورزش کی مدد سے بھی صحت مند بنا سکتے ہیں۔ اگرآپ بھی اپنا جگرصحت مند بنانا چاہتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
اگر آپ کی جگر کی سوزش برقرار ہے یا آپ ایسی علامات محسوس کرتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ کی ضرورت ہے۔ آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائمنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
Table of Content
جگرکی چربی کی کیا علامات ہوسکتی ہیں؟
بعض اوقات جگرکی چربی کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔اگر آپ جگر کی چربی کا شکار ہیں تو آپ کو تھکاوٹ اور اوپر والے دائیں حصے میں درد محسوس ہوسکتی ہے۔ اس کی یہ علامات ہوسکتی ہیں؛
۔ 1 بھوک کا نہ لگنا
۔ 2 وزن کا کم ہونا
۔ 3 جسم میں کمزوری
۔ 4 تھکاوٹ محسوس ہونا
۔ 5 ناک سے خون کا بہنا
۔ 6 جلد کی الرجی
۔ 7 آنکھوں اور جلد کا پیل
۔ 8 پیٹ میں درد
۔ 9 ٹانگوں کا سوج جانا
جگر کی چربی کی وجوہات کیا ہیں؟
جگر کی چربی کی بہت سی وجوہات کی بنا پر ہم فیٹی لیور کا شکار ہوسکتے ہیں۔
۔ 1 جب ہمارا جسم بہت زیادہ فیٹ پیدا کرتا ہے تو ہم جگرپر بھی فیٹ جمع کرتے ہیں۔
۔ 2 اس کے علاوہ بہت زیادہ سافٹ ڈرنک کے استعمال کی وجہ سے بھی جگرکی چربی بڑھ جاتی ہے۔
۔ 3 جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں بھی فیٹی لیور زیادہ ہوتا ہے۔
۔ 4 اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور بہت زیادہ فیٹس کا ہونا ہمیں جگر کی چربی می مبتلا کرسکتا ہے۔
۔ 5 اس کی بہت کم وجوہات میں حاملہ ہونے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
۔ 6 اچانک وزن کا کم ہونا
۔ 7 کوئی انفیکشن جیسے ہیپاٹائٹس سی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہے۔
۔8 ذيابيطس كي بيماری عموماً چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔
جگر کی چربی کا علاج کیسے کریں؟
ہم کچھ طریقوں کی مدد سے جگرکی چربی کو کم کرسکتے ہی۔آئیں وہ طریقے جانتے ہیں؛
۔ 1 اضافی وزن کو کم کریں
آپ کے جگر پر چربی آپ کے اضافی وزن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ صحت مند جگر چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے وزن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوسکے۔ اگر آپ موٹے ہیں تو 3 سے 5 فیصد اپنا وزن کم کریں۔آپ وزن کم کرنے کے لئے کوئی بھی پروگرام شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے لازمی بات کریں۔
۔ 2 متوازن غذا
ہم متوازن غذا کی مدد سےاپنی صحت کو بہتر اور اچھا بنا سکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے کے لئے صحت مند غذا کھانے اپنی روٹین میں شامل کریں۔ قدرتی غذاؤں کا استعمال جن میں پھل، سبزیاں شامل ہیں ان کا استعمال کریں۔ آپ اپنے جگر کی صحت کے لئے ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں ؛
۔1 سیب
۔2 کینو
۔3 کجھور
۔4 تربوز
۔5 کیلے
۔6 شکر قندی
۔7 کھیرے
۔8 گاجر
۔9 ٹماٹر
۔ 10 بند گوبھی
اسے کے علاوہ آپ سبز پتوں والی سبزیوں کا بھی استعمال لازمی کریں۔
۔3 چینی کا کم استعمال
آپ جانتے ہیں کہ چینی ہمیں موٹا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے بہت سے مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اس لئے ان چیزوں کا استعمال کم کریں جس میں چینی شامل کی گئی ہو۔ جیسے آئس کریم، سافٹ ڈرنکس، کینڈی، انرجی ڈرنک اس کے علاوہ فلیور والا دہی استعمال کرنے سے گریز کریں۔
۔ 4 چست رہیں
اگر آپ روزمرہ زندگی میں کوئی بھی جسمانی سرگرمی نہیں کررہے اور آپ زیادہ وقت اپنے بستر پر گزار رہے ہیں توآپ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے لئے روزانہ 30 منٹ لازمی چلیں۔
۔ 5 کافی
مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کافی کے استعمال کی وجہ سے جگر کی بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ روزانہ ایک سے 2 کپ کافی کا استعمال آپ کو جگر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک کا استعمال بالکل ترک کریں۔
جگر کی چربی سے كيسے بچا جا سكتا ہے؟
۔ 1 موٹاپا كم كرنے كی كوشش كرنی چاہیئے۔
۔ 2 موٹاپے ميں چربی دار جگر كے علاوه اور بہت زياده خطرناک بيمارياں مثلاً بلڈپریشر، فالج، ذيابيطس اور دل كی بيماری لاحق ہو سكتی ہے۔
۔ 3 اپنی خوراک كا خاص خيال ركھنا چاہیئے۔ فاقه كشی، ضرورت سے زياده كھانے ميں كمی بھی چربی دار جگر كا باعث بن سكتی ہے۔
۔ 4 شراب نوشی ہرگز نہيں كرنی چاہیے كيونكه الكحل چربی كے استعمال اور اخراج كم كر ديتی ہے اور يوں چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔
سبزیاں استعمال کریں، ورزش کریں، سگریٹ نوشی کو کم کرنا غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا۔
مٹھائیاں، چاول، سفید روٹی، بیکری کی بنی اشیاء کا استعمال کم کریں۔
گوشت کا استعمال بھی بہت ہی کم کرنا چاہیے۔
اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے، متوازن خوراک اور زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال کم کیا جائے تو اس قسم کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |