جلد کے مسائل ہر موسم میں سب ہی کو جھیلنے پڑتے ہیں۔ ہوا میں نمی ہونے کی وجہ سے اور گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنا جلد پر چکناہٹ اور ایکنی کا سبب بنتے ہیں، جس کی وجہ سے بالوں اور جلد پر تیل پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے بال بھی جھڑتے ہیں اور چہرے کی جلد پر دانے اور مہاسے بھی ہوجاتے ہیں۔ جلد کی خوبصورتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر موسم میں اس کی حفاظت کریں۔
چہرے کی جلد پر چکناہٹ اور تیل کو ختم کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟کونسے طریقے اپنانے چاہیئے؟ اگر آپ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں اس سے آپ فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
۔1 جلد پر چکناہٹ اور ایکنی کا علاج
ہم مختلف چیزوں کے استعمال سے کیسے جلد پر سے تیل کو ختم کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 جلد کی صحت کے لیے اپنے چہرے کو دھوئیں
جب ہم اپنے چہرے کو دھوتے ہیں تو جلد سے اضافی تیل ختم ہوجاتا ہے۔ جلد کو چکناہٹ سے بچانے کے لئے اپنے چہرے کو دن میں دوبار لازمی دھوئیں۔ خوشبو والے صابن کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ اگر آپ ورزش یا کوئی بھی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو اس کے کچھ دیر بعد اپنا چہرہ لازمی دھوئیں۔ اس سے بھی جلد کی چکناہٹ دور ہوسکتی ہے۔
۔ 2 جلد کی صحت کے لیے بیسن کا استعمال
ہم بیسن کو نہ صرف پکوڑے بنانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں بلکہ اس کا استعمال ہم اپنے چہرے پر بھی کرسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم اپنے چہرے سے اضافی تیل اور چکناہٹ کو ختم کرسکتے ہیں۔ جب ہم بیسن سے منہ دھوتے ہیں تو اس سے اضافی چکنائی دور ہوتی ہے۔
۔ 3 جلد کی صحت کے لیے شہد کا استعمال
شہد نہ صرف کھانے میں مفید ہے بلکہ اس کا استعمال ہماری جلد کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو جلد پہ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے روکتا ہے۔ یہ قدرتی طریقہ ہے یہ ہماری جلد کو نم رکھتا ہے، لیکن اضافی تیل پیدا نہیں ہونے دیتا۔ جلد سے کیل مہاسے ختم کرنے کے لئے شہد بہت مفید ہوتا ہے۔ جو افراد اضافی تیل اور چکناہٹ سے پریشان ہیں وہ اپنے چہرے پر دن میں ایک بار لازمی شہد لگائیں۔
۔ 4 جلد کی صحت کے لیے دلیہ کا استعمال
یہ تمام وہ قدرتی چیزیں ہیں جن کو کھانے سے بھی ہم بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ دلیہ ہماری جلد سے سوجن کو کم کرنے اور تیل کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم اس کا ماسک بناکر بھی اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ اس کے اندر ہم شہد اور کیلا شامل کرکے اس کا ماسک بنا کر اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔
اپنے چہرے کی جلد سے چکناہٹ کو دور کرنے کے لئے ایک چمچ شہد لیں اس میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کریں۔ اس کو 10 سے 15 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں اور دھو لیں۔
۔ 5 جلد کی صحت کے لیے انڈے کی سفیدی اور لیموں کا استعمال
ہم انڈے کی سفیدی سے جلد پر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لیموں میں موجود ایسڈ ہماری جلد سے تیل کو جذب کرنے کے لئے مفید ہوتے ہیں۔ اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو کسی بھی انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں۔ ہم انڈے اور لیموں کے ماسک کی مدد سے اپنے چہرے سے اضافی تیل کو ختم کرسکتے ہیں۔
اس کا ماسک بنانے کے لئے ایک چمچ لیموں کا رس لیں اور ایک انڈے کی سفیدی لیں۔ ان دونوں کو ملا کر 10 سے 15 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔ جب یہ خشک ہوجائے تو شفاف پانی سے اپنا منہ دھولیں۔
۔ 6 جلد کی صحت کے لیے ایلو ویرا کا استعمال
ہماری جلد کے تمام مسائل کے لئے ایلو ویرا بہت مفید ہوتا ہے۔ ہم اس کی مدد سے کسی بھی قسم کی الرجی کے علاوہ سوزش کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔ حساس جلد پر ایلو ویرا انفیکشن بھی کرسکتا ہے، اگر آپ نے پہلے کبھی ایلو ویرا کا استعمال نہیں کیا تو آپ پہلے اس کو اپنے سر پر لگا کر دیکھ لیں اگر آپ کوکوئی الرجک کا ردعمل سامنے نہیں آتا تو آپ اس کا استعمال اپنے چہرے پر بھی کرسکتے ہیں۔
۔ 2 چہرے کی خوبصورتی کے لئے اہم نکات
چمکدار اور دلکش جلد حاصل کرنے کے لئے ان نکات کو لازمی اپنانا چاہیئے۔
۔ 1 پانی کا زیادہ استعمال
ہمیں چہرے کی خوبصورتی کے لئے دن میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
۔ 2 پھلوں اور سبزیوں کا استعمال
سبزیوں اور پھلوں میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، جو ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ ہمیں لازمی سلاد کی صورت میں سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔ ان کی مدد سے ہم اپنا مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
۔ 3 تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز
تلی ہوئی اشیاء ہماری صحت پر منفی اثرات ڈالتی ہیں۔ ان کا استعمال نہ صرف ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے، بلکہ یہ ہمارے چہرے پر کیل مہاسے کی پیداوار میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
۔ 4 تناؤ کو کم کریں
امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی تناؤ کو جلد پہ مہاسوں کے بڑھ جانے کی اہم وجہ کے طور پر بیان کرتی ہے۔
تناؤ کی وجہ سے ہارمون اینڈروجن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اینڈروجن سر کی جلد پہ بالوں کے فولیکل میں تیل کے غدود کو ایکٹو کرتا ہے، جس سے مہاسوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
۔ 5 تناؤ پر قابو پانے کے لیے اہم نکات میں شامل ہیں۔۔۔
۔ 1 خاندان، دوستوں، مستند ڈاکٹر، یا عام لوگوں سے بات کریں
۔ 2 بھرپور نیند لیں
۔ 3 صحت مند اور متوازن غذا کھائیں
۔ 4 باقاعدگی سے ورزش کریں
۔ 5 نشہ آور مشروبات اور کیفین کو محدود کریں
۔ 6 گہری سانس لیں، یوگا کریں یا مراقبہ کی مشق کریں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|