سردی کا موسم ماہواری کو کیسے متاثرکرتاہے؟

Reading Time: 2 minutes

جب صحت کی بات آتی ہےتوموسم سرما مشکل وقت ہوسکتا ہےاس موسم میں دن چھوٹےاورراتیں لمبی اور ٹھنڈی ہوتی ہیں جس کا مطلب یہ ہےکہ گھر میں زیادہ وقت گزرتا ہے۔سردی جسمانی سرگرمی پر بھی پابندی عائد کرتی ہے جس وجہ سےطرزِزندگی سست ہوجاتی ہے۔طرزِزندگی میں تبدیلیوں کی وجہ سےسرد موسم جسمانی اور دماغی طورپر ہمیں متاثر کرتا ہے۔ماہرِامراض نسواں کے مطابق سردموسم خواتین کے ماہواری کے معاملات کو خراب کرتا ہے۔سردی ماہواری کے چکرکو متاثرکرتی ہےان تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے چند نکات مندرجہ ذیل ہیں؛

قبل از حیض –

قبل از حیض خواتین میں کچھ علامات ظاہر ہوتیں ہیں جس میں

 

چڑچڑاپن –

کمردرد –

سردرد –
ذہنی دباؤ –

نیند نہ آنا –

تھکاوٹ –

ڈپریشن –
سردیوں میں زیادہ ترانسان کاوقت گھر میں گزرتا ہے جس وجہ سے وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کرتا ہے،سورج کی روشنی کی کمی بھی بیماریوں کو بڑھا سکتی ہے۔سورج کی روشنی نہ ملنے کی وجہ سے کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔کیلشیم سے بھرپور غذااورباقاعدگی سے ورزش آپ کی ماہواری کی علامات کو بہتر بنا سکتی ہے۔

حیض میں درد –

سردیوں کے موسم میں حیض کے دوران درد کا زیادہ سامنا کرنا پڑھ سکتا ہےکیونکہ سردی کے موسم مین بلڈ ویسلز تنگ ہوتیں ہیں جس وجہ سے خون کے بہاؤ میں خلل پڑھ سکتا ہے۔اس لئے درد میں آرام کے لئے گرم پانی کی بوتل یا ہیٹنگ پیڈ استعمال کرنا چاہیے۔

ہارمونزکا عدم توازن –

ہارمونز کا عدم توازن سرد موسم کا نتیجہ ہے،محدود دھوپ اینڈوکرائن سسٹم کو متاثر نہیں کرتی اور ٹھائیرایڈ سست پڑسکتا ہے،جسم جب درجہ حرارت میں ایڈجسٹ ہوتا ہے تب ہارمونز کا توازن برقرار ہوتا ہے۔اگرایک یا دو مہینوں میں ماہواری کا سائیکل معمول پر نہیں آتا توآپ کو ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے۔

ماہواری کا سائیکل –

 

حیض کاسائیکل سرد موسم میں شدید متاثر ہوتا ہے،ان تبدیلیوں کوموسم سے وابستہ کئی عوامل سے منسوب کیاگیا ہے۔جیسے ماحول کا دباؤ،ہواکا درجہ حرارت اور سورج کی روشنی شامل ہے۔ایک اور مطالعےسے علم ہواہے کہ حیض کو متاثر کرنے والا سب سے بڑا عنصر سورج کی روشنی ہے۔
وٹامن ڈی سے بھرپور خوراک حیض کے سائیکل کوبہتر بناتی ہے۔
اگر خدانخواستہ آپ کو ماہواری کے مسائل کا سامنا ہے تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہرِامراض نسواں کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment