مچھلی صحت کےلیےکیسے مفیدہے؟

Reading Time: 2 minutes

سردیاں ہوں اورمچھلی سےلطف اندوزنہ ہواجائےیہ ناممکن سی بات ہے۔مچھلی سردیوں کاانمول تحفہ ہے اور یہ مچھلی کھانےکاموسم ہوتاہے۔اس موسم میں ہرجگہ ہمیں مچھلی نظرآتی ہےاورہردوکان کی زینت بنی ہوتی ہے۔مچھلی نہ صرف غذائیت سےبھرپورہوتی ہےبلکہ یہ بیماریوں کےعلاج کےلئے بہت اہم ہے۔یہ ضروری غذائی اجزاسےبھرپورہوتی ہے۔یہ پروٹین سےمالامال ہےاس میں اومیگا3فیٹی ایسڈ،وٹامن بی،ڈی،کیلشیم اورفاسفورس موجودہوتاہے۔یہ معدنیات کابہت اچھاذریعہ ہے۔اس میں آئرن زنک،میگنیشم،آیوڈین اورپوٹاشیم موجودہوتاہے۔مچھلی کیسے ہماری صحت کوبہتر بناتی ہےاوربیماریوں سے محفوظ رکھتی ہےاس کےبارے میں جاننے کےلئے یہ مضمون آپ کےلئے مددگارثابت ہوگا۔
ہم مچھلی سے کون کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

دل کی صحت –

مچھلی میں اومیگا3فیٹی ایسڈپائےجاتے ہیں،اومیگا3 فیٹی ایسڈ ہماراجسم خود نہیں بناتا یہ ہمیں غذاسےلینے پڑتے ہیں۔اس میں ضروری غذائی اجزاپائےجاتے ہیں جوہمارے دل کوصحت مند رکھتے ہیں۔مچھلی بلڈپریشرکوکم کرنے،شریانوں کو بہتر بنانےاورفالج کے خطرے کو کم کرکےدل کو صحت کوبرقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

دماغ کی صحت –

مچھلی میں موجوداومیگا3فیٹی ایسڈحاملہ خواتین کےلئے بچے کی دماغ کی افزائش اور نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔جولوگ ذہنی طور پر کمزور ہیں ان کے لئے مچھلی بہت اہم ہے۔مطالعات سے معلوم ہوا ہے جو لوگ ہرہفتے مچھلی کا استعمال کرتے ہیں ان کی ذہنی کمزوری کی شرح کم ہوتی ہے۔اس میں ایک ایسامادہ موجودہوتاہے جودماغ کے فنکشن کے لئے بہت ضروری ہےجو ہماری یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔

وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ –

وٹامن ڈی آپ کےجسم میں ایک سٹرایئڈ ہارمون کی طرح کام کرتاہےاس کی کمی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں ہوتیں ہیں۔مچھلی میں وٹامن ڈی بہت زیادہ مقدارمیں پایاجاتا ہے۔اگرآپ سردیوں میں زیادہ مقدارمیں دھوپ نہیں لیتے توآپ کو مچھلی کھانے کی ضرورت ہےاس سے وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوتی ہےاورانسان ہڈیوں اورجوڑوں کی دردسےمحفوظ رہتاہے۔

نیندمیں مدد ملتی ہے –

نیند کی کمی بہت سے مسائل کوپیداکرتی ہے،ہمیں جب وٹامن ڈی کی اچھی مقدار ہمیں سونے میں مدد دیتی ہے۔اس لئے نیند کو بہتر بنانےکےلئےہفتے میں تین دفعہ مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے۔

جلد کے لئے –

مچھلی ہماری جلدکےلئے بہت اچھی ہے،یہہماری جلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتی ہے،اس سے ہڈیاں مضبوط ہوتیں ہیں۔اس میں موجود اومیگا3 فیٹی ایسڈ،وٹامن اےاوربی جب یہ ساتھ ملتے ہیں،تو ہائی کوالیٹی پرووٹین حاصل ہوتی ہے۔یہ ایسااثر پیداکرتیں ہیں کہ ہماری سکن اچھی ہوتی ہے۔اس سے ہمارے مسلز بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

ڈپریشن کاخاتمہ –

مچھلی ہمارے جسم میں ایسے انزائمز پیدا کرتی ہے جس سے ہمارا موڈ اچھا ہوتا ہےاور ڈپریشن میں کمی ملتی ہے۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا بہت سے لوگ شکار ہوتے ہیں،ڈپریشن کے خاتمے کےلئےمچھلی کا استعمال کریں۔
مچھلی پٹھوں کی صحت کےلئے بہت اچھی ہے۔
یہ تھکاوٹ کوبھی دور کرتی ہے۔
جلد سے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہوتاہے۔
یہ جگر کے لئے بہت اچھی ہے۔اس سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔
ہم مچھلی کو غذائیت اور لذت کر علاوہ بیماریوں سے بچاؤ کے لےبھی استعمال کرتے ہیں لیکن بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کا علاج صرف خوارک سے نہیں ہوتا اس کے لئے ہمیں ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے،ہم گھر بیٹھےایک فون کال کے ذریعے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یااس نمبر پر 03111222398آن لائن کنسلٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment