جلد حاملہ ہوناہر بیوی کی خواہش ہوتی ہے۔بیوی بن جانے کے بعد عورت کو ماں بننے کی خواہش ہوتی ہے۔آج کے اس موجودہ دور میں عورت کی صحت بالکل ہی ختم ہوکر رہ گئی ہے۔کیونکہ آج کی نسل کا رجحان فاسٹ فوڈ کی طرف بڑھ گیا ہے۔سوفٹ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال مرد اور عورت دونوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔جلد حاملہ ہونے کے لئے ہمیںاپنی صحت کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔پھلووں اور سبزیوں کا استعمال ہمیں بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ان کی مدد سے وزن بھی متوازن رکھا جاسکتا ہے۔جلد حاملہ ہونے کے وہ کونسے طریقے ہیں یہ جاننے کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید معلومات چاہیے تو آپ یہ پڑھیں۔
Table of Content
جلد حاملہ ہونے کے قدرتی طریقے-
جلد حاملہ ہونے کے لئے ہمیں کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیےوہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کھانا کھائیں۔-
اینٹی آکسیڈنٹ جیسے فولیٹ اور زنک مرداور عورت دونوں میں زرخیزی کو بڑھاتا ہے۔یہ آزاد ریڈکلز کو غیر فعال بناتے ہیں۔جو انڈوںاور منی کے لئے نقصان دہ ہیں۔فولیٹ کے لئے ہمیں گری دار میوے،سبزیوں اور پھلووں کااستعمال زیادہ کرنا چاہیے،تاکہ آپ جلد حاملہ ہونے کی خوشی حاصل کر سکیں۔
جلد حاملہ کے لئے فائبر-
حاملہ ہونے کے لئے ہمیں اس غذا کا استعمال زیادہ کرنا ہوگا جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوگی۔فائبرآپ کو اضافی ہارمون سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔یہ بلڈ شوگر کو بھی متوازن رکھتا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق روزانہ عورت کو 25 گرام اور مرد کو 31 گرام فائبر لینا چاہیے۔ہمیں فائبر کے لئے سبزیوں اور پھلووں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
صحت مند وزن-
جب مرد اور عورت کی زرخیزی کی بات آتی ہے تو صحت مند وزن سب سے اہم ہے۔دراصل وزن کم یا زیادہ ہونا بانجھ پن سے وابستہ ہے۔آپ کے جسم میں ذرخیرہ شدہ چربی آپ کے ماہواری کے کام کو متاثر کرتی ہے۔اس لئے اپنے وزن کو متوازن رکھیں۔
آرام کریں-
اگرآپ حاملہ ہونے کی کوشش کررہی ہیں تو آپ کو ان چیزوں سے آرام کی ضرورت ہےجو آپ کے لئے تناؤ پید کررہی ہیں۔جیسے جیسے آپ کی تناؤ کی سظح میں اضافہ ہوتا ہےآپ میں حاملہ ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔اس کا امکان ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے بھی آپ کو تناؤ محسوس ہوتا ہے۔اگر آپ ڈپریشن اور پریشانی سے دور رہتے ہیں تو آپ جلد حاملہ ہوسکتیں ہیں۔
ورزش-
جو خواتین ورزش کرنے کی عادی ہوتیں ہیں،ان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ زیادہ سخت ورزش آپ کے حاملہ ہونے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ضرورت سے زیادہ ورزش سے آپ کے جسم میں توانائی کا تناسب بدل سکتا ہے۔اس لئے ایک دم سے زیادہ ورزش نہ کریں۔
جلد حاملہ ہونے کے لئے یہ بھی کریں-
کیفین کا استعمال کم کریں۔-
ملٹی وٹامنز کا بھی استعمال کریں۔-
پروٹیین کا بھی استعمال کریں۔-
سوفٹ ڈرنک کا کم استعمال کریں۔-
مرد حضرات سگریٹ نوشی کم کریں۔-
اچھا ناشتہ کریں۔
اگر آپ کو دیگر مسائل کا سامنا ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ماہر امراض نسواں سے ایک فون کال کی مدد سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ آن لائن کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔