اکثریہ خیال کیا جاتا ہے کہ جھریوں کا تعلق عمر کے ساتھ ہےیہ غلط خیال ہےجھریاں نہ صرف عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتی ہیں بلکہ بہت زیادہ کیمیکلزکے استعمال اور تجربات سے بھی چہرے پر جھریاں پڑتی ہیں۔عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارےچہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں خاص کر ہمارے جسم کےان حصوں پر جو سورج کے سامنے زیادہ رہتے ہیں جیسےہاتھ،پاؤں اور گردن وغیرہ۔
زیادہ تر جھریاں40سے 50 سال کےدرمیان ہوتی ہیں کیونکہ تب جلد ڈھیلی ہوجاتی ہےاور اس میں نمی ختم ہوجاتی ہےاس کے علاوہ جنیاتی طور پر بھی جھریوں نمودار ہوتی ہیں۔لیکن یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگاا کہ سورج کی روشنی ہماری جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہےاس کے علاوہ تمباکو نوشی بھی جھریوں کا سبب بنتی ہیں۔
ہم گھر میں مختلیف طریقوں سے جھریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں،وہ کونسے طریقے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون مددگار ثابت ہوگا۔
کیلے کا ماسک –
کیلاہماری جلد کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے،اس میں قدرتی تیل اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،جلد کے ماہرین بھی کیلے کے پیسٹ کو چہرے پرلگانےکی تجویز کرتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ –
ایک کیلے کا چوتھائی حصہ لیں اس کو ہموار پیسٹ بنا لیں،اس کی پتلی تہہ اپنے چہرے پر لگائیں اور بعد میں گرم پانی سے دھولیں۔اس پیسٹ کو 15سے 20 منٹ تک چہرے پر لگائیں۔
زیتون کا تیل –
یہ تیل محافظ کے طور پر کام کرتا ہے،یہ تیل جلد پر زیادہ جھریاں پیدا کرنےسے بچاتا ہےزیتون کے تیل میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو جو جلد میں کولیجن کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ –
آپ زیتون کے تیل کوسلاد میں یا کھانے کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنی جلد پر لگانا چاہتے ہیں تو آپ رات کو لگا کر سو سکتے ہیں۔
وٹامن سی –
وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ سمجھا جاتا ہے،جو جلد میں کولیجن پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ قدرتی طور پر بہت ساری سبزیوں اور پھلوں میں بھی پایا جاتا ہے۔وٹامن سی سورج کی روشنی کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان اور جھریاں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہم ان چیزوں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں جن میں وٹامن سی موجود ہوتا ہےاس کے علاوہ ہم وٹامن سی سیرم کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
پروبائیوٹکس اور دہی –
سکن کے متعلق کی جانے والی تحقیقوں سے معلوم ہواہے کہ پربائیوٹکس کا استعمال جو دہی میں پایا جاتا ہےاس کے استعمال سےجلد کی صحت کو فروغ مل سکتا ہےاس کے علاوہ ناپسندیدہ جھریوں بھی کم ہوتی ہیں۔پروبائیوٹکس سورج کی روشنی کت نقصان دہ اثرات سے بھی حفاظت کرتا ہے۔
ریشم کا تکیہ –
ریشم کا تکیہ جھریاں کم کرنے کے لئے بہترین ہےیہ جھریوں کی ظاہری شکل روکنےاور کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لئے ا س تکیے کا استعمال کریں۔
ہم بہت سے مسائل کا حل ڈاکٹر سے معلوم کر سکتے ہیں پہلے ڈاکٹر سے مشورہ یا بات کرنا اتنا آسان نہ تھا جتنا مرہم ویب سائٹ نے بنا دیا ہے ،ہمیں کوئی بھی مسائل درپیش ہوں بخار ہو پیٹ کا مسئلہ ہو یا کوئی جلد کا مسئلہ ہو ہم گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے جلد کے ماہرڈاکٹر سے اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔