چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

Skin Care
hair
Reading Time: 3 minutes

چہرے پر غیر ضروری بالوں کی موجودگی خواتین کے لیئے ایک پریشان کن معاملہ ہے۔ یہ آپ کے اعتماد میں کمی لانے اور ذہنی  دبائو میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ چہرے پر بالوں کی افزائش میں اضافے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں ہارمونز کی بے اعتدالی اور کچھ  خاص ادویات کا استعمال سر فہرست ہے۔ موجودہ دور کی ناقص غذائیں بھی بلا شبہ اس عارضے کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس پریشانی سے نجات پانے کے لیئے ہم کن طریقوںکا استعمال کر سکتے ہیں۔

کیمیائی طریقے

بہت سے افراد ان بالون کو کم کرنے اور چھپانے کے لیئے کیمیائی پراڈکٹس جیسے کہ بلیچ کریم کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے کچھ دنوں کے لیے بالوں کی رنگت ہلکی پڑ جاتی ہے اور وہ کم نظر آنے لگتے ہیں۔ لیکن اس طریقے کا استعمال ان ہی لوگوں کے لیئے کار گر ہے جو باقاعدگی سے اس کا استعمال جاری رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ بلیچ میںموجود کئی کیمیکل ایسے بھی ہیں جو جلد کے نقصان دہ ہیں۔ حساس جلد والی خواتین اس کا استعمال نہ کریں۔ حاملہ اور دودھ پیتے بچوں کی مائیں بھی ان پراڈکٹس کے استعمال سے ہر ممکن پرہیز رکھیں۔

 hair

  ویکس اور تھریڈنگ

بالوں کو ویکس یا دھاگے کی مدد سے نکالنا بھی ایک عام طریقہ ہے۔ اگرچہ اس میں کیمیکل کا استعمال نہیں ہے لیکن ان طریقوں سے بالوں کی افزائش کم نہیں ہوتی۔ خاص طور پر تھریڈنگ سے بال موٹے نکلنے لگتے ہیں جو کہ زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

قدرتی اجزا کا استعمال

بہت سے قدرتی اجزا کے استعمال سے بھی چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان میں سر فہرست ہلدی اور بیسن کا استعمال ہے۔ ان کو مسلسل استعمال کرتے رہنے سے بالوں کی افزائش کم ہونے لگتی ہے۔

hair

الیکٹرولائسس

اگرچہ یہ ایک وقت طلب طریقہ ہے لیکن چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کا یہ ایک واحد مستقل ذریعہ ہے۔ اس پراسس میں بجلی کی مدد سے بالوں کی جڑوں کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

لیزر

غیر ضروری بالوں سے نجات کا یہ ایک جدید طریقہ ہے۔ روشنی اور حرارت کی تیز لہروں کی مدد سے بالوں کی جڑوں پر ہونے والا اثر ریر پا ہوتا ہے۔ اور بال ذیادہ دیر تک دوبارہ نہیں اگتے۔ یہ طریقہ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے۔

 

Few Most Popular Dermatologists:

 

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.