ڈپریشن مرد یاعورت کسی کو بھی ہوسکتا ہے۔بعض اوقات یہ بیماری بہت سے رشتوں پر بھی اثراندزہوسکتی ہے۔میاں بیوی کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔اگر دونوں میں سے کوئی بھی بیمار ہوگا تو پریشانی دونوں کو ہی اٹھانی پڑے گی۔اس لئے اگر دونوں میں سے کوئی بھی اس میں مبتلا ہو تو ایک دوسرے کا ساتھی بن کر ساتھ دینا چاہیے۔
میاں بیوی کیسے اس بیماری میں ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
ڈپریشن کیا ہے؟-
یہ دماغی صحت کا مسئلہ ہے۔ڈپریشن انسان کی روزمرہ کی زندگی کو متاثرکرتا ہے۔اس میں انسان کاموڈ افسردہ اور اداس رہتا ہے۔ڈپریشن ہم میںچیزوں اور مواقع سے لطف اندوز ہونا چھوڑ دیتے ہیں۔یہ ہمارے اندر منفی سوچ پیدا کرتا ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے ہم کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتے۔
خواتین میں ڈپریشن-
ڈپریشن مرد اورعورت دونوں کو متاثر کرتا ہے۔مردوں کی طرح خواتین میں ڈپریشن کی شرح دوگنی ہوتی ہے۔عورتوں میں حمل سے پہلےاور حمل کے بعد ڈپریشن کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔کیونکہ ہارمون میں تبدیلی بھی ہوتی ہے۔اس وجہ سے خواتین اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔خواتین ڈپریشن میں غصہ بھی کرسکتی ہیں۔
مردوں میں ڈپریشن-
ہم مختلیف طریقوں سے اپنے شوہر یا ساتھی کی مدد کرسکتے ہیں۔بعض اوقات مرد غصے کی صورت میں ڈپریشن یا افسردگی کا اظہار کرتا ہے۔عورتوں کی نسبت مردوں میں افسردگی کی علامت مختلف ہوسکتی ہے۔مرد الگ تھلگ رہ سکتا ہے یا شراب نوشی بھی کرسکتا ہے۔امریکی ایسوسی ایشن کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے میں خودکشی کے امکانات 4 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔
لہذا آپ کا شوہر یا بیوی کوئی بھی اس بیماری میں مبتلا ہو تو اسے چھوڑنے کی بجائے اس کی مدد کریں۔آپ کی مدد سےآپ اپنے ساتھی کو زندگی کی طرف لاسکتے ہیں۔
کیسے میاں بیوی ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں یہ جانیں؛
خوشگواررہیں-
افسردہ بیوی یا شوہر کو خوش کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک دوسرے کی بات سنیں۔آپ کا جو ساتھی اس بیماری میں مبتلا ہے آپ آرام سے اس کی بات کو سنیں۔اگرآپ کا ساتھی آپ سے بات کررہا ہے تو آپ اپنے موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیں۔یا آپ بات کے آخر میں سر ہلا دینا اس سے گریز کریں۔
آپ آرام اور تحمل سے بات کو سنیں اور سمجھیں۔اس طرح کی بات چیت آپ کو تنہائی کے احساس سے نکال سکتی ہے۔
حوصلہ افزائی کریں-
آپ اپنے شریک حیات کی افسردگی کوکم کرنے کے لئےان سے بات کریں۔ڈنر اور لنچ کے علاوہ آپ اپنے شریک حیات سےاس کی روٹین کے بارے میں پوچھیں۔اسے اپنے دوستوں سےبات کرنے کا مشورہ دیں۔اپنے شریک حیات کی حوصلہ افزائی کریں۔مرد خاص طور پر اپنے خیالات کا اظہار کم کرتے ہیں۔آپ اپنے شریک حیات سے بات کرنے ے لئے اچھا فیصلہ سازی ماحول بنائیں۔
اپنے شریک حیات کولوگوں سے بات کرنے ملنے جلنے کی ترغیب دیں۔ایک دوسرے کو سماجی ہونے میں مدد کریں۔شوہر کو اس ے دوستوں میں وقت گزارنے کا بھی مشورہ دیں۔
مل کر کام کریں-
آپ اپنے شریک حیات کو اس بیماری میں مدد کرنے کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کریں۔ایک دوسرے کے ساتھ مل کر باہر گلی میں سیر کریں۔یہ آپ کے موڈ پر مثبت اثرات ڈال سکتی ہے۔آپ کا شریک حیات جو بھی کام کررہاہے مل کرکام کریں یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کے تعلقات کو بہتر بناسکتی ہیں۔
مثبت سوچ قائم کریں-
ہوسکتا ہے آپ کے ساتھی کی اس بیماری کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیوں میں دلچسپی کم ہوجائے۔صبح کو اٹھنا شاور لینا اس حالت میں ان کے لئے ایک چیلنج ہوسکتا ہے۔آپ ان کو بتائیں کہ ان کی چھوٹی کامیابی پر بھی آپ کو ان پر فخر ہے۔اور آپ ان کے ساتھ ہیں۔آپ کے ساتھی میں اعتماد کی کمی ہوسکتی ہے۔اس میں مثبت سوچ قائم کریں۔
افسردگی زندگی کا حصہ ہے-
آپ اس بات کو سمجھیں کہ افسردگی زندگی کا حصہ ہے۔اب لوگ اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ افسردگی اور ذہنی مسائل زندگی کا حصہ ہیں۔آپ یہ سمجھیں کہ آپ کے پاس تمام وسائل ہیں جو آپ کی حالت بہتر بنا سکتے ہیں۔
دیگرطریقے-
ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے علاوہ اوربھی بہت سے طریقے آپ کے شریک حیات کی مددکرسکتے ہیں۔
گھر کا ماحول-
ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے گھر کا ماحول اچھا بنائیں۔کام کی روٹین بنائیں۔کھانا کھانے اور کام کی منصوبہ بندی کریں۔گھر کا ماحول خوشگوار بنائیں۔
صحت مند معمولات بنائیں-
اپنی روٹین میں صحت مند معمولات بنائیں۔ورزش کریں۔صحت مند عادات کو اپنائیں اپنی نیند کو بہتر بنائیں۔یوگا کریں،واک کریں۔پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
شکر گزار رہیں-
افسردہ ساتھی کے ساتھ رہنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن آپ اس بات سے خوفزدہ نہ ہو بلکہ ایک دوسرے کے مشکور رہیں۔ان کی تمام خصوصیات کو یاد رکھیں اور ان کی تعریف کریں۔
آپ ایک دوسرے کا ساتھ سے کر مدد کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو دماغی صحت کا مسئلہ ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے ی ویب سے اچھے ماہر نفسیات کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اسکے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔