ناخن آپ کی صحت کے بارے میں سب جانتے ہیں ۔اس بات کو ثابت کرنے کے لیۓ مجھےیہاں آپ کے بیس سیکنڈ چاہیے ہوں گے،آپ اپنےدونوں ہاتھوں کے ناخنوں پر نظرڈالیں ۔کیا ان پر پیلاہٹ ہےِ؟کیا یہ خوبصورت اور صاف نظرآرہے ہیں؟کیایہ مضبوط اورصحت مند نظرآرہے ہیں؟ اگر نہیں توآپکو انکی حفاظت کی ضرورت ہے۔ناحن ہمارے ہاتھ اورپیروں کی جلدکا اہم حصہ ہیں یہ ہمارے ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کے لئے بہت اہم ہیں
۔پرانے وقتوں میں ہاتھوں کے ناخنوں کو مہندی کے ساتھ ہی رنگ دیا جاتا تھا ۔لیکن اب اس دور میں ناخنوں کی خوبصورتی کے مختلف طریقےسامنے آگئے ہیں ۔جن سے ناخنوں کو سجایا اورخوبصورت بنایا جاتا ہے۔ہمارےناخنوں سےان کی خوبصورتی اوردلکشی کا پتہ لگایاجاسکتاہے۔اگر ناخنوں پرپیلاہٹ ہے یا سفید رنگ کے دھبے نظرآرہے ہیں توان میں وٹامنز،منرلزاور معدنیات کی کمی ہو سکتی ہے۔ان کی خوبصورتی اور دلکشی برقراررکھنے کے لئےہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیےاور صحت برقراررکھنی چاہیے،آیئں ہم دیکھتے ہیں ان کی حفاظت کیسے ممکن ہے۔
Table of Content
ناخن صحت مند بنائيں جسم صحت مند پائيں
دودھ کا استعمال
کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہمارے ناخن کمزور اور کھردرے ہوجاتے ہیں،جس وجہ سے ہمارے ناخن جلدٹوٹ جاتے ہیں۔کیلشیم کی کمی کی وجہ سے یہ خشک بھی ہوجاتے ہیں اس لئے کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے روزانہ ایک گلاس دودھ کا استعمال کریں تاکہ آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی پوری ہوسکے۔
گاجر کااستعمال
سردیاں آرہی ہیں اس لئے بازاروں میں یہ سبزی عام ہوگی،اس کا استعمال لازمی کریں کیونکہ گاجر ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔گاجر میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو ہماری آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت اہم ہے۔گاجر ہمارے ناخنوں کو خشک ہونے سے بچاتی ہےاور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے روزانہ ایک گلاس گاجرکاجوس لازمی پئیں۔
ہری پتوں والی سبزیاں
ہمارےناخنوں کے لئےوٹامن بی2 کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔اس وٹامن کے اجزاہرے پتوں والی سبزیوں میں پائے جاتے ہیں اسکے علاوہ فولاد بھی ان سبزیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے جوناخنوں کی صحت کے لئے ازحدضروری ہیں۔
پانی کا استعمال
پانی ہمارےناخنوں کے علاوہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہےجیسے پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم پر خشکی کے اثرات نمایا ہوتے ہیں ایسے ہی ناخنوں پر بھی اثرپڑتا ہےاورناخن کمزور ہوجاتے ہیں۔اس لئے پانی کی کمی سے بچنا چاہیےاورروزانہ آٹھ گلاس پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔
لیموں کا استعمال
لیموں میں سٹرک ایسڈ موجودہوتا ہے،جوایک ضروری وٹامن ہے۔ناخنوں کی خوبصورتی اوردلکشی کے لئے لیموں کےرس اپنے ناخنوں پہ لگائیں اور بعد میں نیم گرم پانی سے ہاتھوں کو دھولیں،ایسا کرنے سے آپ کے ناخنوں میں دلکشی آئے گی اور ہا تھوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
لہسن کا استعمال
لہسن کے چند جوئے لے کر آپ آہستہ سے اپنوں ناخنون پر ملیں،یہ عمل بیس منٹ تک کریں۔ کچھ ہی دن میں ناخنوں کی خوبصورتی میں واضح فرق دیکھیں گی۔
ناخن کے ٹوٹنے کی وجہ
اکثردیکھا گیا ہے کہ ناخن ٹوت جاتے ہیں،اردوصفحہ کے مطابق ناخن ٹوٹنےکی وجوہات وٹامنزاورمنرلز کی کمی ہے،ناخن گندے رہنے کی وجہ سے بھی ناحنوں پر جراثیم رہ جاتے ہیں جن وجہ سے ناخن ٹوٹتے ہیں۔،اکثرخواتین جوکچن میں کام کرتیں ہیں ان کےناخن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتے ہیں۔
ہم ان طریقوں کا استعمال کرکےاپنےناخنوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات فنگل انفیکشن بھی ہوجاتا ہےاس کے لئے ہمیں ڈاکٹرسے ملنا ضروری ہے،ہم گھر بیٹھےایک فون کال کے ذریعے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےماہرِامراض جلد کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ آن لائن وڈیو کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔