کان کی صفائی بہت ضروری ہے۔اگر اس میں میل جمع ہوجائے توآپ کسی بھی قسم کے انفیکشن میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔کان ہمارےجسم کا اہم حصہ ہیں۔ان کی مدد سے ہم سنتے ہیں اور کسی کی بات کا جواب دیتے ہیں۔کہتے ہیں کان کا درد کسی دشمن کوبھی نہ ہو کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔جسم کو کوئی بھی حصہ جب درد میں مبتلا ہوتا ہے تو درد سارے جسم کو محوس ہوتا ہے۔
اگرکان کی صفائی نہ کی جائےیااس میں کسی قسم کی خرابی پیدا ہوجائے تو یہ بہت تکلیف کا باعث بنتی ہے۔کان میں درد کی طرح کام میں میل بھی جمع ہوجاتا ہے۔معمولی طور پر ہرانسان میں کان کا میل ہوتا ہے لیکن یہ اکٹھا ہوکر تکلیف کا باعث بنتا ہے۔اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ کان کی صفائی کیسے کی جائے تو یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
کان کی صفائی کیوں ضروری ہے؟-
اگرکان کی صفائی نہ کی جائے تو یہ کسی بھی قسم کا انفیکشن پیدا کر کے ہمیں درد میں مبتلا کرسکتی ہے۔اس لئے کان کی صفائی بہت ضروری ہے۔کان میں میل جمع ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔جس کی وجہ سے ہم ایسے مسئلے سے ہوتے ہیں۔اگرآپ کے کان میں بھی میل جمع ہوجائے تواس کی جلد از جلد صفائی کریں۔
کان میں میل جمع ہونے کے اسباب-
اگرمیل کی بات کی جائے تو یہ مختلیف صورتوں میں ہوسکتی ہے جیسے گردوغبار بھی میل کی صورت میں ہمارے کان میں جمع ہوتی ہے اور بعد میں یہ میل کی صورت اختیار کرتی ہے۔اگرکان کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو اس کی وجہ سے آپ کو مسائل پیدا ہونگے۔اکثر نہاتے وقت کان کو صاف نہ کیا جائے توکان میں میل جمع رہتی ہے۔
اس کے علاوہ متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا،یااس کے علاوہ جو افراد نزلہ یا زکام کی وجہ سے بھی کان میں میل جمع ہوجاتا ہے۔
کان میں میل جمع ہونے کی نشانیاں-
اگرکان میں میل جمع ہوجائےتو یہ وقت کے ساتھ سنیگین صورت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ کان ہمارے جسم کا ایسا عضو ہے جس کا اگر خیال نہ کیاجائے تو آپ کا درد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو بہت شدید بھی ہوسکتا ہے۔
کان میں میل جمع ہونے کی نشانیاں-
اگرآپ کے کان میں میل جمع ہے توآپ کو یہ علامات ظاہر ہوسکتی ہیں جیسے؛
کم سننا یعنی سماعت کا نقصان-
کان میں درد-
چکرآنا-
کان میں خارش-
گھنٹی بجنا-
کان بھرنے کا احساس-
نزلہ کھانسی-
ان میں سے اگرایک یا دوعلامات ہیں توآپ کو کان کی صفائی کی ضرورت ہے۔ہم کان کی صفائی کیسے کریں یہ جانتے ہیں؛
کان کی صفائی کا طریقہ-
اگرآپ کے کان میں میل جمع ہے توآپ اس طریقے سے کان کی صفائی کرسکتے ہیں۔ہم یہ کام کیسے کرسکتے ہیں۔
تیل-
کان میں میل بھی تیل کی طرح کا ایک مادہ ہے۔کان کی صفائی کرنے کے لئے اکثر تیل ڈالنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔جیسے ناریل کا تیل،زیتون کا تیل،معدنی تیل،گلیسرین اگرآپ چاہیں تو تیل کی تھوڑی سی مقدار کان میں ڈال کر اس کی صفائی کرسکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا-
ہم اس کی مددسے کان کی میل ہٹاسکتے ہیں۔جیسے آدھا چمچ بیکنگ سوڈا لیںاور دو اونس پانی میں ڈالیں۔اپنے سر کو ایک طرف جھکائیں اور اس میں ڈراپر کی مدد سے ڈالیں۔دن میں ایک بار ایسا کریں پھر کان کی صفائی ہوجائے گی۔لیکن ڈاکٹر کے مشورے سے یہ کریں۔
ہائیڈروجن پرآکسائیڈ-
آپ گھر میں اس کی مدد سے بھی صفائی کرسکتے ہیں۔ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے چند قطرے آپ کی مدد کرسکتے ہیں اور آپ کان صاف کرسکتے ہیں۔لیکن کان نازک حصہ ہے ہمیں صفائی سے پہلے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہیے آپ اس کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ آن لاین کنسلٹیشن کے لئے اس نمبر پر 03111222398 رابطہ کرسکتے ہین۔