مسکراہٹ اگر ہمارے ہونٹوں کے گرد لکیریں چھوڑتی ہیں لیکن یہ ہمارے دلوں میں خوشی بھی بکھیرتی ہے۔ مسکراہٹ کی وجہ سے نہ ہم اپنے موڈ میں بہتری لاتے ہیں بلکہ ہم صحت مند بھی رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے چہرے پر پڑنے والی لکیروں کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔
جو ہمارے چہروں پر جیسے ہونٹوں کے اردگرد یا ماتھے پر لکیریں پڑتی ہیں تو ان کو ختم کرنے کے بہت سے جدید طریقے بھی آگئے ہیں جس کی بدولت وہ ان لکیروں سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔ جدید طریقوں کی وجہ سے اور سرجری کی وجہ سے ان کو ختم کرنا آسان ہوتا ہے۔
اگر آپ مسکراتے ہیں اور مسکراہٹ کی وجہ سے لکیروں کا سامنا کرتے ہیں تو ان کو دور کن طریقوں کی مدد سے کیا جاسکتا ہے یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں؛
مسکراہٹ کی لکیریں کیا ہیں؟
کیا آپ کے بھی لکیریں بنتی ہیں؟ مسکراہٹ کی لکیریں جنہیں ہنسی کی لکیریں کہا جاتا ہے۔ یہ جھریوں کی قسمیں ہیں جو بنیادی طور پر آپ کے منہ کے اطراف میں پیدا ہوتی ہیں۔بعض اوقات آپ کی آنکھوں کے گرد بھی مسکراہٹ کی لکیریں بن سکتی ہیں۔
جب ہم مسکراتے ہیں تو یہ لکیریں نمایاں ہوتی ہیں۔ جیسے جیسے آپ کی عمر گزرتی جاتی ہیں تو یہ جھریاں بڑھ سکتی ہیں اگر آپ ان سے چھٹکارا کرنا چاہتے ہیں تو ایسا بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
اسباب
کسی نہ کسی مسئلے کا سبب کوئی نہ کوئی لازمی ہوتا ہے۔ جو بھی کوئی انسان کسی بیماری میں بھی مبتلا ہوتا ہے اس کے اسباب لازمی ہوتے ہیں جس وجہ سے ان میں کوئی مسائل ہوتا ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ مسکراتے وقت جو لکیریں بنتی ہیں ان کے بھی کچھ اسباب ہوں ہم ان کا ذکر کرتے ہیں؛
لچک کا نقصان (کولیجن)
پانی کی کمی
جنیات
تمباکو نوشی
سورج کی وجہ سے
مندرجہ بالا جو اسباب بیان کیے ہیں ہم ان کی روک تھام کرکے ان جھریوں کو کم کرسکتے ہیں کیونکہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا یا سورج کی روشنی سے بچنا ہمارے اختیار میں ہوسکتا ہے لیکن پھر بھی لکیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بہت سے جدید طریقے موجود ہیں ہم وہ جانتے ہیں۔
علاج
جب بات مسکراہٹ کی لکیروں کی ہوتو متعدد علاج دستیاب ہوسکتے ہیں۔ چاہے آپ جراہی کے طریقے یا دیگر کاسمیٹک طریقے بھی اپنا سکتے ہیں۔ لیکن آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی ڈرمیٹاٹولوجسٹ سے بات کریں۔ آپ ایک اچھی جلد کی ڈاکٹر کا پتہ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکٹ ایبل فلرز
جو افراد بغیر سرجری کے مسکراہٹ کی لکیروں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ان کے لئے انجیکٹ ایبل فلرز سرفہرست ہیں۔اور بہت سے انجیکشن ہائیلورونک ایسڈ سے بنائے جاتے ہیں جو کریز یعنی جھریوں پر انجیکشن لگائے جاتے ہیں جو آپ کے منہ سے آپ کے ناک تک جاتا ہے۔
اس کے نتایج فوری طور پر نمایاں ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کو پسند نہیں آتے تو آپ تبدیل بھی کرواسکتے ہیں۔ تاہم اس کے علاوہ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ بار بار انجیکشن لگانے کے بعد داغ کے ٹشوز پیچھے رہ جاتے ہیں جو زیادہ مستقل فلر اثر کا سبب بنتے ہیں۔
بوٹوکس
یہ بھی انجیکشن فلرز ہیں حالانکہ یہ مختلیف طریقے سے کام کرتے ہیں۔ آپ کا ڈرمیٹالوجسٹ ایک چھوٹی سوئی کی مدد سے مادہ کو اس جگہ پر لگاتا ہے جہاں سے جھریاں ختم کرنی ہوتی ہیں۔ یہ مادہ اس حصے میں پٹھوں کو کمزور کرکے کام کرتا ہے جس وجہ سے جھریاں اور لکیریں زیادہ آرام دہ طریقے سے ختم ہوتی ہیں۔
یہ طریقہ آنکھوں کے اردگرد زیادہ اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔ مسکراہٹ کی وجہ سے آنکھوں کے اردگرد پڑنے والی لکیروں کو کم کرنے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ لیکن منہ کے اطراف کی لکیروں میں کامیاب نہیں ہے۔ ابتدائی انجیکشن میں ہی آپ ان کے نتایج دیکھ سکیں گے۔
بوٹوکس کے انجیکشن ماہر امراض جلد یا پلاسٹک سرجن کی مدد سے لگائے جاسکتے ہیں۔ آپ ان کو لگانے کے بعد 24 گھنٹے بعد اپنے معمول کی سرگرمیوں میں واپس آسکتے ہیں اور اپنے کام کرسکتے ہیں۔
سرجری
یہ بھی ایک آپشن ہوسکتی ہے اگر آپ زیادہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ زیادہ دیر تک بھی چلتے ہیں۔ آپ مسکراہٹ کی لکیروں کو اپنے فیس لفٹ کے ساتھ پلکوں کی سرجری کی سفارش کرسکتا ہے۔ اس لئے آپ اس کے لئے سرجری بھی کرواسکتے ہیں۔
لیزر کا علاج
آپ نے اس کے بارے میں سنا ہوگا کہ بہت سے لوگ لیزر کا علاج کرواتے ہیں۔ س کے علاج میں جلد کی اوپری تہہ ہٹائی جاتی ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد اوپر والی جلد ہٹا کر نیچے سے نئی جلد کے ساتھ جھریاں اور داغوں کو ختم کرنا ہے۔
آپ اچھے دڑمیٹالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے یا اس نمبر پر 03111222398 رابطہ کریں۔
کولیجن انڈکشن تھراپی
اس کے علاوہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے آپ کی جلد کولیجن کھو دیتی ہے جس وجہ سے آپ کی جلد میں لچک پیدا ہوتی ہے لیکن کولیجن انڈکشن تھراپی کی مدد سے کولیجن حاصل کرسکتے ہیں اور مسکراہٹ کی لکیریں ہٹا سکتے ہیں
مرہم ڈاٹ پی کے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |