ساون خوشی، تفریح اور ہریالی کا موسم ہے۔ بچے بڑے سب ہی اس خوبصورت موسم سے بھرپور لطف اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم یہی موسم صحت کے لاتعداد مسائل بھی ساتھ لاتا ہے اور بے احتیاطی کی صورت میں لاتعداد بیماریاں پھیلنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ ان تمام صحت کے مسائل سے بچنے کیلیئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور پہلے سے بیمار افراد کو اس موسم میں خاص نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ اور معائنہ کیلیئے مرہم ویب سائٹ پر 03111222398 پہ کال کیجیئے۔
ساون میں پھیلنے والی عام بیماریاں
اس موسم میں درجہ حرارت کی اچانک تبدیلی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ ساون میں مندرجہ ذیل بیماریوں سے بچاؤ کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔
۔1 ڈینگی
۔2 زکام
۔3 پوائزنگ
۔4 آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں
۔5 گردن توڑ بخار
۔6 سانس کی بیماریاں
ساون میں بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلیے اہم تدابیر
ساون کی رنگینی کا لطف اٹھانے کیلیئے اپنی صحت کی حفاظت کا خاص خیال رکھئیے۔ اس ضمن میں کچھ اہم اقدامات یہ ہیں۔
۔1 بارش کے موسم میں سب سے کارآمد چیز ایک رین کوٹ یا برساتی ہے۔ اگر آپ بس سٹاپ تک پیدل جاتے ہیں یا کسی بھی سلسلے میں گھر سے باہر نکلتے ہیں تو برساتی اپنے ساتھ رکھنا مت بھولیں۔ یہ آپ کو بارش میں بھیگ کر بیمار ہونے سے بھی بچائے گی اور آپ کے موبائل کی حفاظت میں بھی کار آمد ثابت ہوگی۔
۔2 وٹامن سی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ نزلہ زکام کی شدت میں کمی بھی لا سکتے ہیں اور اس وٹامن کی مدد سے آپ کو جلد صحت یاب ہونے میں مدد بھی ملے گی۔
۔3 بارش میں بھیگنے کے بعد صاف پانی سے دوبارہ نہانا اگرچہ آپ کو مشکل لگے گا لیکن ایسا کرنے سے آپ بہت سی بیماریوں اور انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔
۔4 اس موسم میں نہانے کے بعد گرم مشروبات کا استعمال فرحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لئیے بھی مفید ہے۔ گرم دودھ یا سوپ پینے سے جسم کے درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
۔5 اس موسم میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔ نمی کے باعث جراثیم کی افزائش بڑھ جاتی ہے اور بیماریاں پھیلنے کا امکان بھی۔ اگر آپ کو فلو کی شکایت ہو تو چھوٹے بچوں کے قریب جانے اور دوسروں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
۔6 پانی کی مناسب مقدار کا استعمال یقینی بنائیں۔ اگرچہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث پیاس میں کمی واقع ہو سکتی ہے لیکن پانی کی مناسب مقدار پیتے رہنے سے آپ کے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج جاری رہتا ہے اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
۔7 اس موسم میں غذائیت سے بھرپور غذا استعمال کریں۔ بازاری کھانا کھانے سے پرہیز کریں اور کھانے پکانے میں حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھیں۔
۔8 ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے سےنہ صرف آپ برسات میں بیمار ہونے سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال بھی رکھ سکتے ہیں۔
موسم کی تبدیلیوں کے دوران صحت کی حفاظت کے طریقے
انسانوں کے درمیان بیماری کا پھیلاؤ
انسانوں کے درمیان، بیماریاں ان کے ذریعے پھیل سکتی ہیں۔۔۔
جلد سے جلد کا رابطہ
بہت سی بیماریاں دوسرے لوگوں کی جلد کو چھونے سے پھیلتی ہیں۔ آپ کی جلد قدرتی طور پر دن بھر بہت سے مردہ خلیات چھوڑتی ہے۔ انفیکشن میں مبتلا شخص جلد کے خلیات کو خارج کر سکتا ہے جن میں جراثیم ہوتے ہیں۔ وہ متاثرہ خلیے کھردری جلد یا آپ کے منہ کی جلد کی چپچپا جھلیوں کو چھو سکتے ہیں۔ جو انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔
جنسی سرگرمی
ایڈز اور انفیکشن جیسی بیماریاں منی، اندام نہانی کے رطوبتوں اور تھوک کے ذریعے پھیلتی ہیں۔ جنسی سرگرمی جیسے بوسہ لینا، زبانی جنسی تعلقات، اور دخول سے جراثیم پھیل سکتے ہیں۔ کچھ جراثیم اکثر جنسی رابطے کے ذریعے پھیلتے ہیں۔ بیماریوں کے اس زمرے کو جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کہا جاتا ہے۔