گھرپرکھانسی کا علاج کیسے کرسکتے ہیں؟

Reading Time: 3 minutes

کھانسی موسمی ہویا نہ ہو لیکن تکلیف دہ ہوسکتی ہے،شدید قسم کی کھانسی گلے میں درد کا باعث بنتی ہے۔گلے میں انفیکشن یا سوزش سگریٹ نوشی،وائرس اور بیکٹریا کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔وقت پر کھانسی کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی شدید صورت خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ کھانسی مختلیف قسم کی ہوسکتی ہے جس میں خشک کھانسی ،بلغمی کھانسی ،پرانی کھانسی اور شدید کھانسی شامل ہے۔کھانسی ہونے کی مختلیف وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں سردی لگنا،نزلہ ،زکام اور بخار شامل ہے۔ہم گھر پر بھی قدرتی طریقوں سے کھانسی کا علاج کر سکتے ہیں۔

کھانسی کا ہم کن طریقوں سے علاج کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

نمک اور پانی –

نمک اورگرم پانی کے گرارے گلے کی سوزش کم کرنے کے لئے مفید ہے۔ایک کپ گرم پانی اور ایک چمچ کا چوتھائی حصہ نمک کے گرارے آپ کے گلے کی جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔اس لئے اگر آپ کو کھانسی ہے یا گلے کی سوزش ہے تو آپ دن میں دو سے تین بار اس پانی کا استعمال کریں آپ کو انفیکشن اور درد سے آرام ملے گا۔

لیموں اور پانی –

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور لیموں گلے کی سوزش کم کرنے کے لئے مثالی ہے۔ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک گرم کپ پانی گلے کی سوزش کو شفا بخشتا ہے۔اس کا استعمال کھانسی کے لئے مفید ہے۔

ہلدی کا استعمال –

ہلدی مختلیف دوائیوں میں استعمال ہونے والا مصالحہ ہے۔برصغیر میں رہنے والے قدیم لوگ اس کو زخموں اور انفیکشن پر لگانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔اس میں اینٹی بیکٹریل اوراینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سوزش کو کم کرنے کے لئے فائدہ مند ہے۔اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایک گرم کپ پانی میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چائے کا چمچ نمک ابالیں اوراس کا روزانہ استعمال کریں۔

ناریل کا تیل –

ہم اکثر یہ بات سنتے ہیں کہ صاف گلے کے لئے چربی والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے،گلے کی سوزش اور کھانسی کو ختم کرنے کے لئے ناریل کا انتخاب عجیب لگتا ہےکیونکہ یہ بھی فیٹ سے بھرپور ہوتا ہےلیکن یہ صحت مند چربی ہوتی ہے جو گلے سوزش اور کھانسی سے بچاتی ہے۔ناریل کا تیل انفیکشن فائٹر ہوتا ہے یعنی یہ جراثیموں سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔ہم ناریل کے تیل کا ایک چمچ کھانسی دور کرنے کے لئے مفید ہے۔ہم ناریل کے تیل کا استعمال چائے میں ڈال کر بھی کرسکتے ہیں۔

دار چینی کا استعمال –

دار چینی گلے کی بلغم کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے،اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اورانفیکشن سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ہم اس کا استعمال دودھ میں بھی کر سکتے ہیں۔یہ انفیکشن کو ختم کرنےاور کھانسی کو دور کرنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

لونگ اور پانی –

کھانسی کو دورکرنے کے لئے یہ ایک قدرتی جزو ہے،یہ پانی نہ صرف سکون دیتا ہے بلکہ گلے کی سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔دن میں کئی باراس پانی کا استعمال آپ کا انفیکشن دور کرتا ہے۔یہ ایک موثر علاج ہے۔
ہم ان قدرتی طریقوں سے کھانسی اور گلے کی سوزش کا علاج کرسکتے ہیں،لیکن اگر آپ مسلسل کھانسی کا شکار ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ای۔این۔ٹی کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences

Leave a Comment