چہرےپرسیاہ دھبوں کا علاج کیسے ممکن؟

Reading Time: 3 minutes

بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے نزدیک ظاہری شکل وصورت بہت اہمیت رکھتی ہے،اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چہرےکی خوبصورتی اور چمکتی دمکتی جلدآپ کی شخصیت میں نکھاراوراعتماد پیداکرتی ہے۔لیکن جلد پرکوئی داغ یادھبہ ہمارےاعتماد میں رکاوٹ پیداکرسکتاہے۔ہائپرپگمنٹیشن جلد کی وہ حالت ہے جس میں ہماری جلد پر نشان یادھبے بن جاتے ہیں اور وہ سرخ یاسیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ زیادہ تر بازؤں اور چہرے پرنمودارہوتے ہیں۔یہ سورج کی وجہ سے پہنچنےوالی شعاؤں،کیل مہاسوں یا میلانن کی ضرورت سے زیادہ پیداوار جو ہارمونل تبدیلیوں سے منسوب ہوتا ہے،یہ جلد کو بہت جلد متاثرکرتا ہےاور ان کو ختم کرنے میں مہنیوں لگ جاتے ہیں،بہت سی خواتین ان کو چھپانے کے لئے مہنگی سے مہنگی فاونڈیشن اور کنسیلرزکااستعمال کرتیں ہیں۔لیکن ان کو ختم کرنے کے لئےچند گھریلوٹوٹکوں کی مدد لی جاسکتی ہیں جو یہ مسئلہ حل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں،اگرآپ کر چہرے پر ایسے نشانات ہیں تو اس کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

سیاہ اورسرخ دھبوں کو ختم کرنے کے لئےچنداہم چیزیں مندرجہ ذیل ہیں؛

لیموں –

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لیموں ہماری جلدکو روشن کرنے والا بہت اچھا ٹونر ہےکیونکہ اس میں سٹرک ایسڈ موجودہوتا ہےجوہماری جلد کو صاف کرتا ہےاور سیاہ دھبے کم کرتا ہے۔شہد کے ساتھ لیموں کو ملا کراس کے حیرت انگیزفوائدحاصل ہوتے ہیں۔یہ ہائپرپگمنٹیشن کا اچھاٹرئیٹمنٹ ہے۔

کچاآلو –

کچےآلو میں قدرتی انزائم موجود ہوتا ہے جو جلد سے داغ دھبوں کو دورکرتا ہے،اور ہماری جلد کی ساخت میں بہتری لاتا ہے۔کچے آلو کی مدد سے آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے بھی دور ہوجاتے ہیں۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آلو کا سلائس کاٹ کراس کو پانی میں ڈبو کر دس منٹ تک متاثرہ حصے میں لگائیں۔اچھے نتائج کے لئے ہفتے میں متعدد بار یہ طریقہ اپنائیں۔

ایپل سائڈرسرکہ –

ایپل سائڈرسرکہ معجزانہ طورپرچہرے سے نشانات اور داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے،اس میں طاقتورخصوصیات موجودہوتیں ہیں جو ہماری جلد کوٹائٹ کرتیں ہیں اور قدرتی رنگ کوبخال کرنے میں مدد کرتیں ہیں۔اس میں موجود نامیاتی ایسڈ کی بدولت یہ کامیاب ہے۔آپ ہفتے میں دوباراس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

وٹامن ای –

ہم سب جانتے ہیں کہ ہائپرپگمنٹیشن سورج کی نقصان دہ شعاعوں کا نتیجہ ہے،وٹامن ای نقصان دہ اثرات کو کم کرتا ہے،یہ ایک اینٹی اکسیڈنٹ ہے جو ہماری جلد کی مرمت اور حفاظت کرتا ہے۔بہترین نتائج کے لئے آپ شہدیا پپتا کے ساتھ اس کا استعمال کرسکتےہیں اور آپ رات بھر بھی اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں۔وٹامن ای اینٹی ایجنگ کریموں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ہلدی –

ہائپرپگمنٹیشن کو ختم کرنے کے لئےہلدی ایک سستااورموثرعلاج ہے،یہ اینٹی بیکٹریل ایجنٹ کے طورپرکام کرتی ہے،اس میں شفابخش اوربلیچ کی خوبیاں ہوتیں ہیں۔یہ انفیکشن کو بھی کم کرتی ہے۔یہ بھی ایک اچھا ہائپر پگمنٹیشن کا علاج ہے اس کے علاوہ یہ جلد کی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔

شہد –

شہد جلدی کو نمی فراہم کرتا ہے،یہ خرا جلد کی تہہ کو ختم کرکےنئی تہہ کو قائم کرتا ہےیہ قدرتی چمک دیتا ہےاور سیاہ دھبوں اور نشانات کو کم کرتا ہے۔

دہی –

دہی جلد کو چمک دیتا ہے یہ سیاہ دھبوں اور داغوں کو ختم کرتا ہےاس میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہےجو انفیکشن کے امکانات کو کم کرتا ہے۔بہترین نتائج کے لئے چہرے پر بیس منٹ لگا کر پانی سے دھولیں۔

ہائپرپگمنٹیشن کو ختم کرنے کے مفید نکات

صحت بخش غذاکا استعمال کریں۔ –
پانی زیادہ پئیں۔ –
تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ –
کیل یا مہاسوں کو ہاتھ مت لگائیں،اس وجہ سےانفیکشن ہوسکتا ہے یا داغ رہ سکتا ہے۔ –
ہم اپنی جلد کی حفاظت مختلیف طریقوں سے کرسکتے ہیں،لیکن اگر خدانخواستہ اگرآپ جلد کے کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہیں توآپ گھر بیٹھےایک فون کال کی مددسےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے جلد کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیوکال یااس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment