املی کا درخت سدا بہار ہوتا ہے اس کا درخت پتوں سے ہر وقت بھرا رہتا ہے. اپریل کے مہینے میں اس کی نئی کونپلیں نکلتی ہیں جس پر املی کا پھل لگتا ہے املی ایک ایسا پھل جس میں کاربوہائیڈریٹ, شکر، ڈائٹری ،فائبر، فیٹ وٹامنز، کیلشم، فولاد، فاسفورس، اور زنک شامل ہیں املی کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا ہے اس کے استعمال کے مختلف طریقے ہیں۔
املی کو دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے املی تازہ ہو تو اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے اگر پرانی ہوجائے تو اس کا رنگ سیاہ پڑجاتا ہے اس کا مزاج سرد اور خشک ہوتا ہے اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے یہ وٹامن اے، بی اور سی کا بہترین مجموعہ ہوتی ہے اس کے بیجوں سے بیس فیصد تیل نکلتا ہے۔ مزید معلومات اور مشورے کے لیے آپ مرہم پہ تجربہ کار غذائی ماہرین سے رجوع کرسکتے ہیں یا پھر کنسلٹیشن کے لیے 03111222398 پہ رابطہ کرسکتے ہیں۔
۔1 املی کا طریقہ استعمال
املی کا استعمال ایشیائی ممالک میں زیادہ کیا جاتا ہے املی کے استعمال کے بہت سے طریقے ہیں کھانے میں اگر نمک زیادہ ہو جائے تو املی کا پانی ڈال دینے سے کھانے کا ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ بریانی میں اس کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے اس سے بریانی کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے. گول گپے جو بچوں اور خواتین میں یکساں مقبول ہوتے ہیں اس میں بھی اس کا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔
خواتین میں املی زیادہ مقبول ہے یہ کھٹی میٹھی اور اپنے ذائقہ میں منفرد ہونے کے ساتھ افادیت میں بھی بہت اہم ہوتی ہے۔ املی جلد کو خوبصورت بنانے کے ساتھ نسوانی حسن میں بھی اضافہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہے یہ خواتین میں زیادہ مقبول ہوتی ہے۔
املی کا استعمال اچار، چٹنی ،اور کھانوں میں لذت کو بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے گرمیوں میں اگر لو لگ جائے تو اس کا شربت استعمال کرنے سے گرمی دور ہو جاتی ہے یہ معدے اور جگر کی گرمی کو دور کرتی ہے قبض کو ختم کرتی ہے معدے اور آنتوں کی گرمی کو دور کرتی ہے املی اور آلو بخارے سے بننے والی چٹنی معدے اور جگر کی گرمی کو دور کرتی ہے۔
۔2 املی کی عمومی افادیت
۔1 املی دل اور معدے کو طاقت دیتی ہے یہ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو باہر نکالتی ہے وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے۔
۔2 بخار اور صفرا میں املی کا پانی پینا بہت مفید ہے۔
۔3 املی اور آلو بخارے کا پانی گرمی کو دور کرتا ہے بھوک کو بڑھاتا ہے۔
۔4 املی کی چٹنی دل کی گھبراہٹ کو دور کرتی ہے معدے کے امراض کو دور کرتی ہے۔
۔5 جگر کی گرمی اور یرقان میں املی کا پانی پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔6 جہاز میں سفر کے دوران اکثر قے کی شکایت ہوتی ہے ایسی صورت میں املی کا پانی پینا بہت مفید ہے اس سے قے رک جاتی ہے۔
۔3 املی کی طبی فوائد
۔1 املی سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے اگر پیشاب میں جلن ہو تو ایسے میں اس کا پانی پینے سے آرام ملتا ہے۔
۔2 املی کا پانی قبض کو دور کرتا بچوں کو قبض ہو جائے تو اس کا مربہ استعمال کرنے سے قبض دور ہوجاتی ہے۔
۔3 اگر آنکھوں میں جلن اور سوجن ہو تو اس کے پتوں کو باریک پیس کر لیپ بنا لیں اور اس کو لگانے سے آرام ملتا ہے۔
۔4 اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو املی کے درخت کی چھال کو جلا کر پیس لیں اور ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر متاثرہ حصے پر لگائیں جلن میں آرام آجائے گا۔
۔5 اس کا تخم قوت کو بڑھاتا ہے اگر آنکھوں پر کوہانجی ہو جاتی ہے تو املی کے بیچوں کو پیس کر اس پر لگانے سے یہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
۔6 املی کا استعمال خون کو پتلا کرتا ہے املی کے پھول کو پیس کر شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو بلغم دور ہوجاتی ہے۔
۔7 املی شہد اور کسٹر آئل کے ساتھ ملا کر پلکوں پر لگایا جائے تو پلکیں لمبی اور گھنی ہو جاتی ہیں۔
۔8 اگر بچھو یا بھڑ کاٹ لے تو املی کے پتوں کا رس لگانے سے درد اور سوجن میں آرام آجاتا ہے املی کا پانی خون کو صاف کرتا ہے۔
۔1 شوگر کا علاج
املی کے پتوں سے شوگر کا علاج ممکن ہے جگر کی کارگردگی کو بہتر بناتا ہے جس سے خون میں موجود شوگر کا لیول متوازن ہوتا ہے یہ خون میں انسولین کو بھی بڑھاتا ہے۔
۔2 ملیریا کا علاج
ملیریا میں مبتلا مریض کو اگر املی کے پتے کھلائے جائے تو مچھر کاٹنے کی وجہ سے جسم میں داخل ہونے والے پلازموموڈیم کی افزائش رک جاتی ہے اور ملیریا بھی ختم ہو جاتا ہے۔
۔3 خشک کھانسی کا علاج
املی کے پتوں کو اگر ابال کر اس کا پانی پیا جائے تو خشک کھانسی ختم ہو جاتی ہے اور یہ پانی سکون بخش بھی ہوتا ہے۔
۔4 زخموں کا علاج
اگر جسم پرکوئی زخم ہو تو املی کے پتوں کے رس کو براہ راست زخموں پر لگایا جائے تو زخم جلدی بھرجائے گا اور تکلیف میں بھی آرام آئے گا۔
۔5 ہاضمہ درست کرتی ہے
املی کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہاضمہ کو ٹھیک کرتی ہے۔ قربانی کے گوشت کے ساتھ اس کی چٹنی کا استعمال کیا جائے تو گوشت جلدی ہضم ہوتا ہے اس کے ساتھ دل کو تقویت پہنچاتی ہے گھبراہٹ کو دور کرتی ہے۔