پتے کی پتھری ہم میں سے کسی کو بھی اس کا سامنا کر سکتا ہے، لیکن ہر شخص میں اس کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ کسی میں پتے کی پتھری درد کئے بغیر بھی رہ سکتی ہے اور بہت سے افراد پتے کی درد میں بھی مبتلا ہوتے رہتے ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں ایک ایسا اعضا ہے جس کے بارے میں ہم نہیں سوچتے۔
۔ 1 پتے کی پتھری
ہمارے جسم میں جگر کے ساتھ ایک اعضاء ہوتا ہے جو ہماری خوارک کو ہضم کرنے میں ہماری مدد دیتا ہے۔ اگر اس کو جسم سے نکلوا بھی دیا جائے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اگر اس کے اندر پتھری کے سخت ذرات پیدا ہو جائیں تو اسے نکلوا دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی پتے کی پتھری میں مبتلا ہے تو یہ شدید درد بھی محسوس کر سکتا ہے۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ جن افراد کو پتے کی پتھری ہے ان کے ساتھ کیا کیا ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھیں اور پتے کی پتھری کو دور کرنے کے لیے گھریلو علاج کے بارے میں جاننے کے لیے آپ اس لنک پہ کلک کریں۔
۔ 2 پتے کی پتھری کے خطرات
کچھ لوگوں میں پتے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ پتھری اس وقت بنتی ہے جب پتے میں کولیسٹرول اور دیگر کیمیکلز کا توازن ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے بارے میں ماہرین بالکل نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
پتے کی پتھری ان خواتین میں 40 سال کی عمر میں ہوتی ہے جن کی خاندانی تاریخ میں پتھری ہو۔ اس کے علاوہ موٹاپا یا تیزی سے وزن کو کم کرنے کی وجہ سے بھی اس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
۔ 3 پتھری ایک جیسی نہیں ہوتی
بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن میں پتے کی پتھری ہوتی ہے، لیکن ان کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ وہ پتھری کے ساتھ ہی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ ان میں کوئی بھی علامت پیدا نہیں ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اکثر پتھری حادثاتی طور پر ایکس رے الٹرا ساونڈ میں دیگر وجوہات کی بنا پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
۔ 4 علاج ہمیشہ ضروری نہیں ہوتا
اگر آپ کو ٹیسٹ کی مدد سے پتھری کی تشخیص ہوئی ہے، لیکن آپ میں درد یا متلی جیسی علامات نہیں ہے تو شاید آپ کو علاج کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ خاموش پتھری قریبی اعضا کے کاموں میں مداخلت نہیں کرئے گی۔ لیکن اگر یہ پتھری پتے کی نالیوں میں سے پت کے بہاؤ کو روکتی ہے جیسے پتتاشی کا حملہ کہا جاتا ہے تو نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ زیادہ خرابی کی صورت میں پتے کی پتھری کی سرجری کروائی جاتی ہے جس میں پتے کو نکال دیا جاتا ہے۔
۔ 5 پتتاشی کا حملہ دل کے دورے کی طرح
اس کے حملے کی علامات 30 منٹ سے کئی گھنٹوں تک رہ سکتی ہیں۔ بعض اوقات یہ دل کے دورے کی طرح محسوس ہوتی ہیں۔ اس کی علامات میں سینے میں درد، پیٹ کے اوپری حصہ میں اچانک درد جو دائیں کندھے تک پھیلتا ہے۔ پتتاشی کے حملے میں پسینہ آنا ،متلی اور الٹی شامل ہے۔
۔ 6 سنگین حملہ
پتتاشی کے حملے صرف تکلیف دہ نہیں ہوتے بلکہ اس کے سنگین نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر پتے کی نالیاں چند گھنٹوں تک بند رہیں تو پچیدگیاں جیسے انفیکشن یا پتے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ پتے کی پتھریاں خود ہی ختم ہوجائیں اس میں آپریشن ضروری ہوتا ہے۔
۔ 7 پتے کو نکالنا
اگر آپ پتے کی درد میں مبتلا رہتے ہیں تو آپ اس کو نکالنے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں کیونکہ اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ ہمارے جسم میں بہت ضروری عضو نہیں ہے۔ یہ پت کو ذخیرہ کرتا ہے اور کھانے کے بعد اسے خارج کرتا ہے۔ ا سکی مدد سے ہم اپنے جسم سے چربی کو ہضم کرتے ہیں۔
اگر آپ متواتر پتے کی درد میں مبتلا رہتے ہیں تو آپ کو اس کو نکلوانا چاہیے اس کے لئے آپ کو ایک مستند ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ وہ آپ کو اچھا مشورہ دے سکے۔ اس کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کے کے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔
۔ 8 ایک حملے کے بعد دوسرا حملہ
اگر آپ کو پتتاشی کا ایک بار حملہ ہوتا ہے تو دوسری بار بھی اس کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ اس لئے علاج کے طور پر اس کو نکالنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آپ درد سے چھٹکارا حاصل کرنے اور دوسری بار حملے کو روکنے کے اقدامات کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کم کرسکتے ہیں۔
۔ 9 پرہیز کیا کرنا ہے؟
۔ 1 باقاعدگی سے ورزش کرنا آپ کے کام آسکتی ہے۔
۔ 2 غذائیت سے بھرپور غذائیں۔
۔ 3 کم چکنائی والی غذاؤں کا استعمال۔
۔ 4 ایسی غذائیں جس میں سارا اناج اور وٹامن شامل ہے۔
۔ 5 آپ اگر پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو پتے کی پتھری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
۔ 6 اہم غذائی اجزا حاصل کر سکیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() |
![]() |