چاکلیٹ کے بارے میں دلچسپ اور صحت افزأ حقائق

Healthy Lifestyle
interesting facts about chocolate

چاکلیٹ چھوٹے بڑوں میں یکساں مقبول ہے اور اس کا استعمال اس قدر بڑھ چکا ہے کہ شائد آنے والے چند برسوں میں یہ طلب کے مطابق فراہم نہیں کی جا سکے گی۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے بیجوں، کوکو ،کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔جس سے چاکلیٹ کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کے ایک طرف چاکلیٹ کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف کاشتکار حضرات کوکو کے پودوں کو کاٹ کر ربڑ کاشت کر رہے ہیں کیونکہ اس سے زیادہ منافع حاصل ہوتا ہے۔

جب کوکا کی فراہمی کم ہو جائے گی تو منہ میں فوری گھلنے والا چاکلیٹ ملنا کم ہو جائے گا۔

چاکلیٹ کے فوائد

۔ چاکلیٹ کے بارے میں یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ یہ صحت بخش ہے۔خاص طور پر گہرے رنگ کا چاکلیٹ۔

۔ گہرے رنگ کا چاکلیٹ خون کی روانی بہتر بناتا ہے۔

۔ یہ چاکلیٹ دماغ کو متحرک اور فعال رکھتا ہے۔کام کے دوران چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھا لینے سے آپ تازہ دم ہو کر بہتر طریقے سے کام کرنے لگیں گے۔

۔ چاکلیٹ کھانے سے دماغی تھکن بھی دور ہو جاتی ہے۔

۔ یہ آپ کے فہم و ادراک میں اضافے کے ساتھ ساتھ ذہنی کھچائو کو بھی دور کرتا ہے۔

۔ چاکلیٹ کھانے سے سینے پر جما ہوا بلغم ختم ہو جاتا ہے۔

۔ چاکلیٹ کھانے سے آپ کا مزاج بھی شگفتہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس کو کھانے سے دماغ میں پیدا ہونے والی مادہ ،ڈوپامین ، بڑھ جاتا ہے ۔اس مادے کے بڑھنے سے آپ کی خوشی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اپنے شریک حیات کو چاکلیٹ کا تحفہ دیجیے اس سے آپ کے گھر کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آ سکتی ہے۔

۔ تازہ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کا اہم جزو ،کوکو، ٹوتھ پیسٹ میں استعمال ہونے والے فلورائڈ کا متبادل ہو سکتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ دانتوں میں مظبوطی پیدا کر سکتا ہے۔

۔ گہری رنگت والی چاکلیٹ میں فلیونائڈز ہوتے ہیں، اس لیے اسے کھانے سے تیز دھوپ کی نقصان دہ شعائوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

نقصانات

چاکلیٹ کے بہت سے فوائد ہیں، اسی لیے اسے بہت کھایا جاتا ہے، مگر اس کے منفی اثرات بھی ہیں۔ دوسری توانائی بخش غذائوں کی طرح اگر چاکلیٹ زیادہ کھا لیا جائے اور ورزش نہ کی جائے یا آپ غیر متحرک ہو جائیں تو فربہ ہو سکتے ہیں۔
چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے کوکو پائوڈر میں نمک ترشک (اوگزیلیٹ) کے اجزأ بھی ہوتے ہیں،اسلیےگردوں کے مریضوں کو چاکلیٹ نہں کھانیچاہیے

۔ بعض اوقات تیاری کے دوران چاکلیٹ آلودہ ماحول سے سیسہ جذب کر لییتا ہے۔چنانچہ کچھ چاکلیٹ زہریلے اثرات کے حامل بھی ہو سکتے ہیں۔

۔ بعض چاکلیٹ کھانے سے بچوں کو الرجی بھی ہو سکتی ہے۔

۔ زیادہ چاکلیٹ کھانے سے سینے میں جلن ہو سکتی ہے۔

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

Comments are closed.