اضافی وزن ہو یا کم دونوں صورتوں میں آپ کو پریشان کرتا ہے۔ اہم یہ ہے کہ آپ زیادہ وزن یا کم وزن کے ساتھ بھی صحت مند ہوں۔ بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو زیادہ وزن کے باوجود صحت مند اور اپنی زندگی میں ایکٹیو ہیں۔ لیکن اضافی وزن آپ کو بہت سے مسائل میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔
موٹاپے کو کم کرنے کے لئے بہت سی خواتین بہت سے طریقوں کا استعمال کرتی ہیں جن کو استعمال کرکے وہ اپنے وزن کو توازن میں رکھ سکیں۔ آپ اگر ڈائیٹ بھی کرتی ہیں تو آپ کو وٹامنز اور منرلز کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ آپ کی مجموعی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے۔
آپ کو ڈائیٹ کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اپنی زندگی میں لازمی شامل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مشورے کے لئے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے اس نمبر پر 03111222398 پر بات کریں۔ اضافی وزن کو کم کرنے کے لئے کونسی دالیں ہمارے لئے فائدہ مند ہو سکتیں ہیں آئیں وہ جانتے ہیں؛
اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد کرنے والی دالیں۔
وہ دالیں جو ہمارے اضافی وزن کو کم کرنے کے مشن میں ہمارا ساتھ دیتی ہیں ان کے بارے میں جانتے ہیں؛
چنا دال۔
چنے کی دال ہر گھر میں بنائی جاتی ہے اس کے علاوہ کالے اور سفید چنے بھی چاولوں کے ساتھ شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ چنا دال ایسے وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہمیں توانائی فراہم کرنے میں بہت مدد کرتی ہے۔ اس کو کھانے کے بعد ہمارا جسم ایکٹو اور چست بھی رہتا ہے۔
ایک کپ چنے کی دال ہمارے جسم کو اچھی مقدار میں پروٹین فراہم کرتی ہے۔ چنا دال کا ایک کپ آپ کو 33 فیصد پروٹین فراہم کرتی ہے جو آپ کے دن بھر کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ یہ ہمارے وزن کو کم کرتی ہے اس کے علاوہ یہ دال دل کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔چنے کی دال میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں بلکہ یہ سوزش کو کم کرنے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔
مسور کی دال۔
اس دال کا استعمال بھی ہمارے گھروں میں عام ہے، اسے چاولوں کے ساتھ بڑے شوق کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔ دال چاول کی ڈش کو بچے بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ مسور کی دال میں 26 فیصد پروٹین موجود ہوتی ہے۔ یہ لال رنگ کی ہوتی ہے جب اسے پکایا جاتا ہے تو یہ سنہری رنگ میں بدل جاتی ہے۔
ایک کپ مسور کی دال آپ کو 19 فیصد پروٹین فراہم کرتی ہے۔ بالغ فرد میں روز 31 فیصد پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم اپنے جسم میں پروٹین کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے دالوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ تاکہ ہم اضافی وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ کر سکیں۔
مونگ کی دال۔
یہ دال ہمیں پروٹین کے ساتھ ساتھ فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو ہماری جسمانی صحت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اس میں 14 گرام پروٹین موجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ 4۔15 گرام اس میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ پروٹین اور فائبر کافی دیر تک ہمیں بھوک لگنے سے بچاتے ہیں۔اگر ہم کم بھوک محسوس کرتے ہیں تو اضافی وزن کو کم کر سکتے ہیں۔ یہ دال ہمارے لئے وزن کم کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔
دنیا بھر میں چاول اور روٹی کے ساتھ لازمی دالوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں کھانے میں دال کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔ دالوں میں کم کیلوریز کی وجہ سے ہم اپنے اضافی وزن کو کم کرتے ہیں۔ اگر ہم بھی اپنی غذا میں دالوں کا استعمال عام کرتے ہیں تو یہ ہمارے لئے بھی فائدہ مند ہوگا۔
دالوں کی مدد سے ہم خون کی کمی کو بھی پورا کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ اکثر خون کی کمی کا شکار رہتے ہیں تو اس کے لئے طبی ماہرین سے رابطہ لازمی کریں۔
متوازن غذا۔
ہماری جسمانی صحت اور دماغی صحت کے لئے وٹامنز اور منزلز بہت ضروری ہوتے ہیں یہ نا صرف ہماری جلد کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ہماری بیماری میں بھی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ پانی کا استعمال یا پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرنے کے علاوہ وزن کو بھی کم کرتا ہے۔
آپ کو اضافی وزن کم کرنے اور اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے فاسٹ فوڈ کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور اس کی جگہ پر پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا ہوگا۔ تاکہ آپ اپنے مشن میں کامیاب ہو سکیں۔
ورزش۔
اگر آپ اضافی وزن کو کم کرنے کے لئے ڈائیٹ پلان کو فالو کرتے ہیں اور اپنی روٹین میں ورزش نہیں کرتے تو یہ آپ کو کم فائدہ دے گی۔ آپ کو اچھی صحت اور وزن کو کم کرنے کے لئے ورزش لازمی کرنا ہوگی۔ آپ ورزش کی مدد سے نہ صرف ایکٹو رہتے ہیں بلکہ آپ بیماریوں سے بھی دور رہتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|