Table of Content
جھریاں ایک ایسی چیز یا حقیقت ہیں جن سے ہم عمر کے گزرنے کے ساتھ نہیں بچ سکتے۔ لیکن یقیناً، ہماری جینیات بھی جھریوں کے زیادہ یا کم آنے میں ایک بڑا کردار ادا کرتی ہیں جن جذبات کا ہم زیادہ شکار ہونگے چہرے کی لکیر وہاں سب سے گہری ہوگی، کیونکہ، احساسات جھریوں کو متحرک کرکے بڑھا سکتے ہیں۔
آپ آئینے میں اپنا عکس چیک کر سکتے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ آپ کو کن جذبات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک عام خیال ہے کہ عمر رسیدہ چہرے پر جھریاں اکثر تجربہ کار جذبات کی عکاسی کرتی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بوڑھوں کے چہروں پر جھریاں اور تہہ ان دیگر جذبات کے اثرات کے نتیجے طور پر واضح ہوتی ہیں جو زندگی کے مختلف ادوار میں محسوس کیے جاتے ہیں
ہم نے احساسات کے چہرے پر پڑھنے والے اثرات پر کچھ تحقیق کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جھریوں کے لیے کون سے جذبات زیادہ ذمہ دار ہوتے ہیں اور اس تحقیق کوآپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
پیشانی کی لکیریں یا جھریاں ۔
ماہرین کے مطابق پیشانی کی لکیروں کا تعلق غیر حل شدہ صدمے یا کسی غیر متوقع صدمے کیوجہ سے ہوسکتا ہے ایسا صدمہ جو آپ کے ماضی میں ہوا ہوتا ہے۔ پریشانی یا فکر جیسی چیزیں بار بار ابرو اٹھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔
وہ لوگ جو زیادہ سوچنے کا رجحان رکھتے ہیں انہیں یا ان کے چہرے پر ایسی افقی جھریاں آسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ اکثر گردن کے درد اور سر درد کا شکار ہوتے ہیں، تو بھی آپ پیشانی کی لکیروں کا شکار ہوسکتے ہیں ۔
بھوؤں کی لکیریں
اکثر، آنکھوں کے درمیان 2 گہری لکیروں والے لوگ گہرے سوچنے والے اور مصروف دماغ سے وابستہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت مضبوط لوگوں کا منفی جذبات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ ایک ایکیوپنکچرسٹ نے بتایا کہ وہ اکثر طاقتور اور چیلنجنگ کیریئر والی خواتین میں ایسی آنکھوں کے درمیان جھریاں پاتی ہیں۔
ایسی جھریوں والے لوگ زیادہ تر بہت کامیاب ہوتے ہیں اور یہ لکیریں ان کی سوچ وبچار کی عادت کو ظاہر کرتی ہیں اور یہ لوگ وکیل، جج، یا ڈائریکٹر ہو سکتے ہیں۔ لیکن پھر بھی، بھوئیں کے درمیان والی لکیریں بے صبری اور مایوسی، اور یہاں تک کہ دائمی تکلیف کو بھی ظاہر کر سکتی ہیں۔
کوے کے پیر جیسی لکیریں
اکثر، آپ خوش باش لوگوں کے چہرے پر کوے کے پاؤں جیسی لکیریں دیکھ سکتے ہیں کیونکہ وہ مسکراتے ہیں یا بہت زیادہ ہنستے ہیں۔ تاہم، اگر یہ لکیریں بہت زیادہ گہری ہو تی ہیں، تو یہ کشیدگی اور مایوسی سے بھی منسلک ہوسکتی ہے.
مثال کے طور پر، اس قسم کی جھریوں کا تعلق ان افراد سے بھی ہو سکتا ہے جو اکثر مشکل فیصلے کرتے ہیں۔یہ لکیرین آنکھوں کے کنارے پر واضح ہوتی ہے اور کوے کے پیر جیسی دکھائی دیتی ہیں
ہونٹوں کی لکیریں۔
اوپری ہونٹ کی لکیریں بری عادات کی نشاندہی کر سکتی ہیں، جیسے تمباکو نوشی یا کھانے کی خرابی جیسی کوئی بیماری۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کو دنیا میں کوئی اچھی چیز نظر نہیں آتی یا جن کا ذہن مثبت نہیں سوچتا ان میں اس طرح کی اوپری ہونٹ کی جھریاں ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں، ہونٹوں کی عمودی لکیریں غذائیت کی کمی کا اشارہ بھی دے سکتی ہیں۔
آنکھوں کے نیچے لکیریں۔
آنکھوں کے نیچے جھریاں آپ کو زیادہ بوڑھے دکھاتی ہیں، لیکن بعض اوقات لوگوں کو ان کی اپنی شکل میں یہ لکیریں نظر نہیں آتی ہیں ۔ اس طرح کی لکیریں گہری اداسی اور یہاں تک کہ غم سے وابستہ ہوسکتی ہیں، جیسے کہ اگر آپ نے طویل عرصے سے کھوئی ہوئی محبت کا احساس محسوس کیا ہو۔
اس کے علاوہ ایک دباؤ والا طرز زندگی بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے لکیروں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی لکیریں ان لوگوں میں دیکھتی ہیں جو اپنی زرخیزی کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں۔
ناک کی لکیریں۔
ناک کی لکیروں کو مسکراہٹ کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے، لیکن اگر وہ زیادہ گہری ہوتی ہیں، تو ان کا تعلق زندگی کے بارے میں اداسی اور مایوسی سے ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو آنتوں کے پرانے مسائل ہیں، اس لیے اپنی صحت پر قابو رکھنا اور ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہمیشہ بہتر ہے۔
ڈاکٹر سے مشورے کے لئے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
منہ اور گال کے نیچے کی لکیریں
جھکتے ہوئے منہ اور جبڑے کی لکیر کے اردگرد پڑنے والی لکیروں کا تعلق غم، اداسی اور تکلیف سے ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ کسی قسم کی پریشانی بھی چہرے میں ایسی تبدیلیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک ماہر کے مطابق تنگ یاچھوٹی گردن والے لوگوں کو اس قسم کی لکیروں کے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے
کیا آپ نے محسوس کیا کہ آپ کے چہرے پر موجود جھریاں آپ کے کن جذبات سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں؟ آپ کے خیال میں چہرے پر کون سی جھریاں بڑھاپے کی علامت ہوتی ہے؟ کمنٹس میں لازمی بتائیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |