ہم نے کئی دفعہ سنا ہے اولڈ از گولڈ یعنی پرانی اشیاء قیمتی ہوتی ہیں خاص طور پر جب بات جلد اور بالوں کی خوبصورتی کی ہوتی ہے تو اس کے راز نسل در نسل منتقل ہوتے ہیں۔ جب جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو دادی اور مائیں اس بارے میں سب پہلے سے جانتی ہیں۔ اور ہماری ماں اور دادی اپنی جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے گھریلو علاج اور قدرتی علاج کا انتخاب کرتی تھیں۔ یہ ٹوٹکے اب ہمارے لیے قدیم ہو سکتے ہیں، لیکن ان میں سے بعض اب بھی موثر اور خوبصورتی بڑھانے کا بہترین طریقہ ہیں۔
قدیم خوبصورتی کے راز کیمیکل سے پاک، جلد اور بالوں کے لیے موزوں، ، سستے اور آسان ہوتے ہیں۔
ان میں سے کچھ مردرجہ ذیل ہیں
نیم کے ساتھ راتوں رات جلد اور بالوں میں فرق کا تجربہ کریں۔
اگر آپ اپنی جلد اور بالوں کے لیے کیمیکل سے لدی مصنوعات سے دور رہنا چاہتے ہیں تو نیم ایک بہترین متبادل ہوسکتا ہے۔ یہ کہیں بھی آسانی سے پایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ہر جگہ اگتا ہے۔
جلد کے لیے
آپ کے مہاسوں کے مسائل کو ختم کرنے کا ایک قدرتی اور موثر طریقہ یہ ہے کہ ہر روز اپنی جلد پر نیم کے پتوں کا استعمال کریں۔ ان میں سے کچھ کو پیسٹ میں پیس لیں اور اپنی انگلیوں یا نرم برش سے اپنے چہرے پر اس پیسٹ ک ماسک لگائیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور آپ کا کام ہو گیا۔
اس کے علاوہ نیم اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ لہذا، اگر آپ کو جلد کا انفیکشن ہے یا آپ کے جسم پر کوئی معمولی زخم ہے تو اس کے علاج کے لیے نیم کے پتے استعمال کریں۔
بالوں کے لیے
نیم کے پتوں کو تقریباً 15 منٹ تک ابالیں اور پھر اس پانی کو شیمپو کرنے کے بعد اپنے بالوں کو دھونے کے لیے استعمال کریں۔ اس سے بالوں کی خشکی اور گرنے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا
جلد اور بالوں کے لئے زعفران کا استعمال کریں
آپ کا روزمرہ کا صحت مند معمول آپ کی جلد اور بالوں کو بہت کچھ دے سکتا ہے۔
جلد کے لیے
وٹامن اے، بی، اور سی سے بھرپور ، زعفران آپ کی جلد کو ہلکا کرنے کا بہترین گھریلو علاج ہے۔ اگر آپ کیمیکل پر مبنی ٹونر استعمال کرتے ہوئے تھک چکے ہیں، تو زعفران استعمال کریں بس اس قیمتی مسالے کے چند ٹکروں کو کو تھوڑے سے دودھ اور لیموں کے رس میں ملا کر اس سے اپنی جلد کا مساج کریں۔ دھوئیں اور فرق محسوس کریں۔
بالوں کے لیے
زعفران بالوں کے گرنے کے مسئلے سے لڑ سکتا ہے۔ اگر آپ حال ہی میں بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو زعفران کے چند ٹکڑوں کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنائیں۔ شاور میں جانے سے پہلے اس پیسٹ کو اپنی کھوپڑی پر لگائیں اور اسے شیمپو سے دھو لیں۔
شہد سے اپنی جلد اور بالوں کو مضبوط کریں۔
شہد میں اینٹی آکسیڈنٹس اور شفا بخش عناصر ہوتے ہیں جو نہ صرف آپ کی جلد اور بالوں کو نمی بخشتے ہیں بلکہ اس کی مرمت بھی کرتے ہیں۔
جلد کے لیے
آپ کی جلد پر شہد اتنا ہی اچھا ثابت ہوتا ہے جتنا کہ آپ کے پینکیک پر ہوتا ہے ۔ اسے نمی کے ماسک کے طور پر استعمال کریں اور یقین رکھیں کہ آپ کی جلد اچھے ہاتھوں میں ہے۔ بس اپنی جلد پر شہد لگائیں اور اسے دھو لیں۔
شہد آپ کے چھیدوں یا پورز کا بھی خیال رکھتا ہے۔ اپنے چھیدوں کو صاف رکھنے کے لیے، شہد کو جوجوبا کے تیل کے ساتھ ملا کر مساج کریں۔
بالوں کے لیے
ا شہد آپ کے بالوں کو وہ چمک حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے جو آپ ہمیشہ سے چاہتے تھے۔ اپنے بالوں کو دھونے کے بعد اسے کنڈیشنر کے طور پر استعمال کریں۔ آپ کو صرف شہد تھوڑا سا ناریل کے تیل میں ملانا ہے، اور اسے گیلے بالوں پر لگائیں
آملہ سے اپنے بالوں کی پرورش کریں۔
آملہ ایک قدیم جڑی بوٹی ہے۔ اور اگرچہ بہت سارے صابن اور شیمپو موجود ہیں جن میں آملہ کا عرق موجود ہے، لیکن بہترین ہے کہ آملہ کو اس کی قدرتی شکل میں استعمال کریں۔
جلد کے لیے
قدرتی اور چمکدار چمک حاصل کرنے کے لیے آملہ کا استعمال کریں۔ آملہ کا رس شہد میں ملا کر ایک بہترین فیس پیک بنایا جاسکتا ہے ۔
بالوں کے لیے
کر رہے ہیں تو اپنے بالوں کو آملہ کے رس سے کنڈیشن کریں۔ آملہ آپ کے بالوں کو مضبوط کرے گا اور ان سفید بالوں کو ر سیاہ کرتے ہوئے انہیں حجم دے گا۔
ملتانی مٹی کے ساتھ ایکنی کو ختم کریں
بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز اور پمپلز کو ملتانی مٹی کے فیس پیک سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔ یہ فیس پیک بنانا بہت آسان ہے۔ آپ کو صرف ایک چمچ ملتانی مٹی، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چمچ عرق گلاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے مکس کریں، لگائیں، اور خشک ہونے کے بعد دھولیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |