جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں استعمال کرنا یا جلد کو بلیچ کرنا ایک کاسمیٹک طریقہ کار ہے جس کا مقصد جلد کے سیاہ علاقوں کو ہلکا کرنا ہے یا عام طور پر ہلکی جلد حاصل کرنا ہوتا ہے۔ جلد کو ہلکا کرنے کےطریقہ کار جلد میں موجود میلانین کی پیداوار کو کم کر نے کا کام کرتے ہیں۔ میلانین وہ روغن ہے جو جلد کو اس کا رنگ دیتا ہے اور سورج سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔

Table of Content
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں کیا ہیں؟
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں جلد کو بلیچ اور ہلکا کرنے لے لئے ڈیزائن کردہ مصنوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتی ہیں۔ جو جلد میں موجود میلانین پر کام کرتی ہیں اور عام طور پر اسپاٹ تریٹمنٹ یا مجموعی طور پر ہلکی رنگت کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ تاہم بہت سی جلد کو ہلکا کرنے والی کریموں کے خطرناک ضمنی اثرات پائے گۓ ہیں اور انہیں ایف۔ ڈی۔ اے نے استعمال کے لئے منظوری نہیں دئی گئی
جلد کو ہلکا کرنے کی کے ضرورت کیوں؟
کچھ ثقافتیں اور معاشرے جلد کے ہلکے رنگ کو اہمیت دیتی ہیں اور اسے سماجی حیثیت کی علامت مانا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ گوری رنگت کو معاشرے میں ترقی کا ضامن سمجھا جاتا ہے اور متوسط طبقے میں اچھے رشتوں کی علامت۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک کے برعکس ایشیائی ممالک کے افراد قابلیت سے زیادہ اہمیت رنگ و روپ کو دیتے ہیں۔ اور ان ممالک یہ میں جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں سب سے زیادہ بیچی اور خریدی جاتی ہیں۔ اس بات کے برعکس کے اس کے استعمال کے کیا نقصانات ہیں۔
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں کیسے کام کرتی ہیں۔
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں جلد میں میلانین کے ارتکاز یا پیداوار کو کم کرتی ہیں۔ آپ کی جلد میں میلانین کی پیداوار زیادہ تر جنیات سے طے ہوتی ہے۔ سیاہ جلد والے لوگوں میں میلانین زیادہ ہوتا ہے ،ہارمونز، سورج کی روشنی اور بعض کیمیکلز میلانین کی پیداوار کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ جب آپ جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں استعمال کرتے ہیںتو یہ آپ کی جلد میں میلانو سائٹس کی تعداد کو کم کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں جلد کی رنگت ہلکی ہو سکتی ہے۔
جلد کو ہلکا کرنے والی کریموں کے نقصانات
بہت سے ممالک نے جلد کو ہلکا کرنے والی کریموں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے اس کی وجہ ان سے وابستہ نقصانات ہیں
مرکری کا زہر
امریکہ سے باہر بننے والی جلد کو ہلکا کریموں کی اس وجہ سے امریکہ میں فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ اس میں پارہ موجود ہے ج جلد کے لئے زہر ہے۔ لیکن باقی ممالک میں اب بھی اس کی ترسیل جاری ہے۔ مرکری پویئزننگ کی علامات مین شامل ہیں ۔ بے حسی، ہائی بلڈ پریشر،تھکاوٹ،روشنی کی حساسیت، تھرتھراہٹ، یاداشت میں کمی اور چڑچراپن وغیرہ۔
جلد کی سوزش
کئی اسٹڈیز نے اور رپورٹس نے جلد کی سوزش کی ایک وجہ جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں بتائی ہیں۔ اسکی وجہ مختلف کیمیکل ریئکشنز ہیں جو ان کریموں میں شامل ہوتے ہیں۔ اس کی علامات ہلکے سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔جیسے جلد کی لالی، چھالے، جلا کا السر،خشک جلد، سوجن ، خارش زدہ جلد،جلد کی نرمی کھونا وغیرہ۔
نیلی سیاہ رنگت
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں استعمال کرنے سے جلد کے بہت سے امراض جنم لیتے ہیں ان ہی میں سے ایک ہے ایکسوجینس آرکونوسز یعنی نیلے سیاہ رنگ کی جلد کا سبب بنتی ہے یہ عام طور پر جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں طویل مدت تک استعمال کرنے کی بدولت ہوتا ہے جن میں ہائیڈروکوئنون ہوتا ہے جو جلد کی اس تکلیف کا سبب بنتا ہے

clinical advisor
مہاسے
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں جن مین کورٹیکوسٹیرائیڈز ہوتے جو ایکنی کا سبب بنتے ہیں۔ یہ چہرے کی جلد کی بہ نسبت جسم کے باقی اعضاء پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں اور کورٹیکسٹیرائڈز کے طویل مدتی استعمال کی وجہ سے جلد کو متاثر کر سکتے ہیں اس کی علامات میں شامل ہیں۔وائٹ ہیڈز، بلیک ہیڈز، چھوٹے سرخ دھبے، بڑے درد ناک سرخ گانٹھ، مہاسے وغیرہ۔

google sites
نیفروٹک سنڈروم
نیفروٹک سنڈروم ایک گردے کا عارضہ ہے جو اکثر آپ کے گردوں میں خون کی نالیوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے ہوتا ہے ۔مرکری پر مشتمل جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں نیفروٹک سنڈروم سے وابستہ ہیں۔ اس کی علامات میں شامل ہیں آنکھوں کے گرد سوجن ، پاؤں اور ٹخنوں میں سوجن، جھاگ دار پیشاب، بھوک میں کمی، تھکاوٹ وغیرہ
جلد کا کینسر
نام نہاد جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں جلد کے کینسر کا باعث بنتی ہیںان میں موجود مادہ ہائیڈروکوئینون جلد کی اوپری تہہ کو پتلا بنا کر کینسر کے خطرے میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں بہت سے پیچیدہ جلد اور جسمانی امراض کا باعث بنتی ہیں سو بہتر تو یہی ہے کہ جس انگت کے ساتھ آپ کو خالق نے تخلیق کیا ہے اسی کے ساتھ آپ بہت خوبصورت دکھتے ہیں لیکن اگر آپ پھر بھی ایسی کریمیں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے کسی ماہر جلد کے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
جلد کی تکلیف کی صورت میں
اگر جلد کو ہلکا کرنے والی کریمیں آپ کی جلد میں جلن ،سوزش، مہاسوں یا سرخی کا باعث بنتی ہیں تو فوری طور پر ان کا استعمال ترک کر دیں اور مہر امراض جلد سے رابطہ کریں
ان کریموں کو آنکھوں کے قریب استعمال نہ کریں اس کے آپ کی آنکھیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ کسی بھی تکیف کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
احتیاطیں
جلد کی حساسیت کی صورت میں ایسی کوئی بھی پراڈکٹ اپنے معالج کے مشورے کے بگیر استعمال نہ کریں ورنہ اس کا نقصان ممکن ہے آپ کو ساری عمر اٹھانا پڑے۔
جلد کو بلیچ کرنے والی پراڈکٹس حاملہ خواتین یا دودھ پلانے والی خواتین استعمال نہ کریں یا اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں جلد کو ہلکا کرنے والی کریم خریدتے ہوئے یہ چیک کریں کہ اس میں مرکری تو موجود نہیں ، مرکری والی کریمز جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔