Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    Marham
    Home»Healthy Lifestyle»جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے
    Healthy Lifestyle

    جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے

    Mobeen AftabBy Mobeen AftabMay 22, 20226 Mins Read
    جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • جلد پر سفید دھبوں کی آٹھ وجوہات علاج  کے طریقے
    • اڈیوپیتھک گٹٹ ہائپو میکانوسس (آئی جی ایچ)
    •  علاج
    •    ملیا
    •    علاج
    •   ایگزیما (ایٹوپک ڈرمیٹیٹائٹس)
    •   علاج
    •    ٹینی ورسکلر 
    •   علاج
    •  وٹیلگو
    •   علاج
    •   نیوس ڈیپگمینٹوسس
    •  علاج
    •  فلیٹ وارٹس ( چپٹے مسے ) 
    • علاج
    • جلد کا کینسر
    • علاج
    • .مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

    جلد پر سفید دھبے بننا اکثر بے ضرر سمجھا جاتا ہے تاہم  بعض اوقات، یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی علامات اور جلد پر دھبوں کی ظاہری شکل نوٹ کریں تاکہ وجوہات معلوم کرنے میں معالج کی مدد کر سکیں۔

    اگر آپ کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور 16000 سے زائد تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں

    جلد پر سفید دھبوں کی آٹھ وجوہات علاج  کے طریقے

    اڈیوپیتھک گٹٹ ہائپو میکانوسس (آئی جی ایچ)

    جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے سن اسپاٹس ( سیاہ دھبے جو سورج میں زیادہ دیر تک رہنے سے جلد پر نمودار ہوتے ہیں) کی طرح سفید دھبوں کے بارے میں بھی یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ جنہیں اڈیوپیتھک گٹٹ ہائپو میکانوسس (آئی جی ایچ) بھی کہا جاتا ہے۔

    جلدی بیماریوں سے متعلق مشورے کیلئے ماہر ڈرماٹولوجست سے رابطے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

    ویسٹ لیک ڈرمیٹولوجی، کی ڈرمیٹولوجسٹ ایم ڈی ایملی ووڈ کہتی ہیں کہ ایسی حالت میں ہموار، بغیر کسی علامت کے سفید دھبے ہوتے ہیں جو زیادہ تر بازوؤں یا ٹانگوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ووڈ کا کہنا ہے کہ جینیات بھی آئی جی ایچ کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ اگر والدین کو یہ مسئلہ ہو تو بچوں میں بھی اس کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

     علاج

    اس بے ضرر حالت کا علاج ضروری نہیں ہے تاوقتیکہ کوئی اسے خوبصورتی میں رکاوٹ نہ سمجھے۔ ایملی ووڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں، آپ کا ڈرمیٹولوجسٹ کریو تھراپی، کیمیکل پیلز، یا ٹاپیکل سٹیرائڈز تجویز کر سکتا ہے لیکن کامیابی کا امکان کم ہے۔ تاہم مزید دھبے ظاہر ہونے سے بچنے کیلئے ہمیشہ سن اسکرین لگانا چاہئے۔

       ملیاجلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے

    ووڈ کے مطابق ملیا چھوٹے، چمکدار سفید دھبے ہیں جو عام طور پر آنکھوں اور منہ کے ارد گرد ہوتے ہیں۔ یہ اسکن  کے خلیات بنانیوالے کیراٹین نامی پروٹین کے جلد میں پھنسنے اور جمع ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ اسکن کے یہ دھبے نوزائیدہ بچوں میں زیادہ عام ہیں، لیکن ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

       علاج

      ملیا بے ضرر ہے، اس لیے علاج ضروری نہیں ہے جب تک کہ آپ اسکی ظاہری شکل سے پریشان نہ ہوں۔  ایملی ووڈ ڈرمیٹولوجسٹ کو دکھانے کا مشورہ دیتی ہے جو ملیا کو نکال سکتا ہے۔ اسکے علاوہ ووڈ کے مطابق ہفتے میں چند بار بی ایچ اے یا اے ایچ اے جیسے ہلکے کیمیکل ایکسفولینٹ کا استعمال کرکے نئے ملیا کو پیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

      ایگزیما (ایٹوپک ڈرمیٹیٹائٹس)

    جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے یگزیما کی خصوصیت خشک، خارش زدہ، سرخ جلد ہوتی ہے۔ گوسفید دھبے ایکزیما کی علامت نہیں ہیں، لیکن پھر بھی ظاہر ہو سکتے ہیں ۔  ویل کورنیل میڈیسن کے کلینکل انسٹرکٹر بیری گولڈمین کہتے ہیں، “شدید خارش اسکن کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، بعض اوقات سفید دھبے بھی بن سکتے ہیں جو مستقل ہوسکتے ہیں۔”

      علاج

      ووڈ کا کہنا ہے کہ جلد کو نم رکھنے  سے ایگزیما کی خشکی اور خارش پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ علاج میں شامل ہیں: کورٹیکوسٹیرائڈ کریم،  کورٹیکوسٹیرائڈز (کی خوراک)،  انجیکٹ ایبل بائیولوجکس (شدید معاملات میں)۔

       ٹینی ورسکلر  جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے

    یہ ایک فنگل انفیکشن ہے جو اسکن  پر پائے جانیوالے مالاسیزیا  نامی خمیر کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گولڈمین کے مطابق  یہ جلد میں پگمنٹ کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، اسلئے جلد پر سفید دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ گولڈمین کے مطابق عام طور پر یہ سفید دھبے دھڑ کی جلد ہوتے ہیں۔  یہ تیل کی جلد (آئلی جلد) والے یا گرم، مرطوب آب و ہوا میں رہنے والے لوگوں میں زیادہ عام ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ نم اور تیل والی جلد خمیر کی افزائش میں اضافہ کر سکتی ہے۔

      علاج

        فنگل انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسے اینٹی فنگل دوائیوں سے علاج کی ضرورت ہوتی ہے، جلد کی کریم یا شدید حالات میں خوراک کی صورت میں۔ علاج کے دوران تحمل سے کام لینا ضروری ہے کیونکہ فنگس صاف ہونے کے بعد بھی، ہائپو پگمنٹیشن کو حل ہونے میں ہفتوں یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

     وٹیلگو

    جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے وٹیلگو ایک آٹو ایمیون بیماری ہے۔ گولڈمین کے مطابق اس حالت میں جسم کا مدافعتی نظام میلانوسائٹس جو جلد میں میلانن پیدا کرنیوالے خلیات ہیں پر حملہ کرتا ہے۔ اسلئے جلد میں پگمنٹ کی کمی سے جلد پر بڑے سفید دھبے بن جاتے ہیں۔ گولڈمین کے مطابق یہ کسی بھی عمر یا نسل کے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، اور بعض اوقات دوسرے آٹوایمیون مسائل  سے منسلک ہوتا ہے۔

      علاج

    اگرچہ یہ ناقابل علاج ہے، لیکن ایسے علاج موجود ہیں جو ہائپو پگمنٹیشن میں مدد کر سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:   کورٹیکو سٹیرائیڈز( کریم یا دوائی کی شکل میں)، ایمیونوموڈیولیٹرز، وٹامن ڈی اینالاگ (کریم)جو مدافعتی نظام اور سوزشی ردعمل کو ماڈیول کرنے کا کام کرتے ہیں، لائٹ/لیزر تھراپی، جلد کی پیوندکاری کی سرجری۔

      نیوس ڈیپگمینٹوسس

    جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے اگر آپکی جلد پر بچپن سے سفید دھبہ ہے تو امکان ہے کہ یہ بے ضرر قسم کا پیدائشی نشان ہو۔  ووڈ کے مطابق ” پیدائش کے بعد سے یا زندگی کے پہلے چند سالوں کے اندر نمودار ہونیوالا نیوس ڈیپگمینٹوسس ایک پیدائشی نشان ہے جس میں اردگرد کی جلد کی نسبت کم روغن یا پگمنٹ ہوتا ہے۔  ووڈ کہتی ہیں کہ یہ نہ تو وقت کیساتھ خراب ہوتا ہے نہ آسکی کوئی علامت ہوتی ہے۔

     علاج

    ووڈ کے مطابق علاج ضروری نہیں اور کاسمیٹک علاج میں عام طور پر کامیابی کم ہوتی ہے۔ تاہم، پگمنٹیشن کو درست کرنے کے لیے لیزر تھراپی کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

     فلیٹ وارٹس ( چپٹے مسے )  جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے

    ووڈ کے مطابق فلیٹ مسے انسانی پیپلیوما وائرس ( ایچ پی وی) کی وجہ سے ہوتے ہیں اور سفید یا گلابیچمکدار پیپولس کے جھرمٹ کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ غیرعلامتی مگر کاسمیٹک طور پر پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں اور آسانی سے پھیل بھی سکتے ہیں۔  مردوں میں اکثر داڑھی کے حصے میں اور خواتین کی ٹانگوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

    علاج

    انکا پھیلاؤ روکنے کیلئے علاج ضروری ہے۔ علاج میں شامل ہیں:سیلیسیلک ایسڈ، کریوتھراپی (مسوں کو منجمد کرنا)، مسوں کو کاٹنا یا کھرچنا، انجیکشن، لیزرز۔ اگر مسے داڑھی والے مقام پر ہوں تو نئے مسے بننے سے روکنے کیلئے صاف استرا استعمال کریں۔

    جلد کا کینسر جلد پر سفید دھبوں کے بننے کی 8 بڑی وجوہات اور علاج کے طریقے

    گولڈ مین  کے مطابق اگر آپکی جلد پر موجود سفید دھبہ سائز یا ساخت میں تبدیل ہوتا ہے، اسکی شکل مومی ہو اور پھیلا ہوا ہو تو جلد کے کینسر کا امکان ہو سکتا ہے اسلئے معالج سے فورا ملیں۔ یہ جلد کے کینسر کی ایک قسم ہو سکتی ہے جسے بیسل سیل کارسینوما کہتے ہیں۔

    کینسر کے حوالے سے معلومات کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

    علاج

    تشخیص کیلئے بایوپسی ضروری ہے۔ اگر جلد کے کینسر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو علاج کے آپشنز میں شامل ہیں: سرجری، کیورٹیج اور الیکٹروڈیسیسیشن، کریوسرجری (منجمد)، ریڈیشن تھراپی۔

    .مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

    AndroidIOS

    Related

    8 major causes of white spots on the skin and treatment methods urdu
    Mobeen Aftab

      میں مبین آفتاب اردو کانٹنٹ رائٹر ، میں تعلیم کے شعبے سے منسلک ہوں۔ ویسے تو عمر کے لحاظ سے میں 32 سال کا ہوں پر تجربے کے اعتبار سے اپنی عمر سے کئی گنا بڑا ہوں میں ایک بچی کا باپ ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہماری نئی نسل اردو کو وہ مقام دے جو بحیثیت ایک قومی زبان اس کا حق ہے۔

      Related Posts

      ڈائریا کا بروقت علاج کیوں ضروری ہے؟علاج کے طریقے کار اور احتیاطی تدابیر

      July 5, 2022

      خواتین میں املی کے جنسی طور پہ حیرت انگیز فوائد

      July 3, 2022

      ڈائریا کے علاج میں پروبائیوٹکس کے کردار کی اہمیت

      July 3, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.