کیا آپ ٹوٹے ہوئے ناخنوں خشک جلد پٹھوں میں درد یا دانتوں کی خرابی میں مبتلا ہیں یا شاید آپ کو سر درد الرجی یاداشت میں کمی اور معمول سے زیادہ عام زکام کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
کیلشیم کی کمی کی کئی علامات ہیں جن پر توجہ دی جاسکتی ہے کیونکہ یہ کینسر آسٹیوپوروسس دل کا کام نہ کرنا اور اسقاط حمل جیسی سنگین علامات کا باعث بن سکتی ہیں کیلشیم کی کمی ایک بیماری ہے جو ہمارے اندرونی جسمانی نظام کے کام کو متاثر کرتی ہے کہ جب ہمارا کیلشیم کا ذخیرہ ختم ہوجاتا ہے اسے ہائپوکیلسیمیا کہا جاتا ہے

کیلشیم کی کوئی قابل اعتماد علامات نہیں ہیں کیونکہ علامات ظاہر ہونے تک انسان کے اندر کوئی نہ کوئی تبدیلی یا فرق آچکا ہوتا ہے جسم کو جتنی مقدار میں معدنیات چاہیئے ہوتی ہے وہ ہڈیوں اور دانتوں سے لے کر پوری کرلیتا ہے
Table of Content
علامات و اثرات
وقت کے ساتھ ساتھ یہ علامات مختلف طریقوں سے پیش ہونا شروع ہو سکتی ہیں کیلشیم کی کمی والے افراد مندرجہ ذیل جان لیوا علامات و اثرات کا شکار ہوسکتے ہیں
گھرگھراہٹ بے ہوشی پٹھوں میں درد چہرے میں بے حسی خراب ناخن ڈپریشن دانتوں کی خرابی خشک جلد
یادداشت میں کمی موتیا گردے کی پتھری الرجی سینے میں درد تھکاوٹ اسقاط حمل بانجھ پن
دل کی ناکامی آسٹیوپوروسس کینسر

کیلشیم مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کی تعمیر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کے لئے ایک اہم معدنیات ہے آپ جانتے ہیں کہ ہمارے اندرونی جسم کے کام کرنے میں اس کا ایک اہم کردار کیا ہے ہارمونز اور انزائمز کے اجرا خون میں کوگلیشن پٹھوں کے سکڑاؤ کو منظم کرنے اور ہماری خون کی نالیوں کے ذریعے خون کو بغیر رکاوٹ کے رواں رکھنے کے لیئے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے
کیلشیم کی کمی اس وقت محسوس ہورہی ہوتی ہے کہ جب جسم سے معدنیات کم ہورہا ہوتا ہے تو جسم اس کمی کو پورا کرنے کے لیئے ہڈیوں اور دانتوں میں موجود کیلشیم پر انحصار کرتا ہے
شدید ہائیپوکیلسیمیا
یہ کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں جو اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب آپ کے کیلشیم کی سطح کافی کم ہو جاتی ہے اور اکثر صحت کے کچھ دیگر سنگین مسائل سامنے آجاتے ہیں
دل کی دھڑکنیں
جب اس کی سطح کافی کم ہو جاتی ہے تو یہ دل کے پٹھوں کو مضبوط طریقے سے سکڑنے کے قابل ہونے نہیں دیتا جس طرح ہم عام حالت میں اپنے دل کی دھڑکنوں کے عادی ہوتے ہیں

پٹھوں کا کھنچاؤ
اس کی کم سطح انتہائی تھکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے جس میں توانائی کی کمی اور سستی کا احساس شامل ہے یہ بے خوابی کا باعث بھی بن سکتی ہےاس کی کمی میں تھکاوٹ میں ہلکا سا سر کا چکرانا اور آنکھوں کا دھندلا پن بھی شامل ہوسکتا ہے جس میں سب سے اہم توجہ کی کمی بھولنے کی بیماری اور الجھن شامل ہے اس کی کمی سے بہت سی علامات سامنے آتی ہیں
پٹھوں میں درد کھنچاؤ چلتے یا حرکت کرتے وقت رانوں اور بازوؤں میں درد ہاتھوں بازوؤں پیروں اور ٹانگوں کے ساتھ ساتھ منہ کے ارد گرد جھنجھناہٹ
ناخن اور جلد
اس کی کمی کا جلد اور ناخن پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے جسم کی جلد کے ساتھ ساتھ سر کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے ان پر اثر انداز ہونے والے علامات یہ ہیں خشک جلد خشک ناخن ٹوٹے ہوئے ناخن کھردرے بال خارش جس کی وجہ سے بال پیچ میں گر جاتے ہیں ایگزیما یا جلد کی سوزش جو خارش یا خشک دھبوں کا باعث بن سکتی ہے

ہڈیوں کا بھربھرانا
ہڈیاں کیلشیم کو اچھی طرح ذخیرہ کرتی ہیں لیکن انہیں مضبوط رہنے کے لئے اس کی سطح کے معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جب اس کی سطح کم ہوتی ہے تو جسم میں ہڈیوں کا ٹیڑھا پن شروع ہوجاتا ہے جس سے وہ بکھر جاتے ہیں اور چھوٹی سی چوٹ سے بھی ٹوٹنے کا باعث بنتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ بہت کم کیلشیم ہونے سے اوسٹیوپینیا کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں اس سے آسٹیوپوروسس ہو سکتا ہےجس کی وجہ سے ہڈیاں پتلی ہو جاتی ہیں اور فریکچر کا خطرہ ہو جاتا ہےدرد اور پوسچر کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہین
اس قسم کے شدید مسئلے کے شکار افراد پریشان نہ ہوں اپنے مسائل کے حل کے لیئے مرہم کے قابل اعتماد ڈاکٹرز سے رجوع کریں
ابھی مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں
دانتوں کا مسئلہ
جب جسم میں اس کی کمی ہوتی ہے تو وہ اسے دانتوں سے اس کی کمی پورا کرتا ہے اس سے دانتوں کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جیسے دانتوں کی خرابی خراب مسوڑھے دانتوں کی کمزور جڑیں اس کے علاوہ ایک شیرخوار بچے میں کیلشیم کی کمی دانتوں کی نشوونما کو خراب کر سکتی ہے

ڈپریشن
اس کی کمی ڈپریشن کے ساتھ ساتھ موڈ کی خرابی کا بھی باعث بنتی ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کی کمی ڈپریشن کو بڑھا سکتی ہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرکے بڑے نقصان سے بچ جائیں ڈاکٹر آپ کی کیلشیم کی سطح کو جانچ کر آپ کو سپلیمنٹ تجویز کرے گا جو آپ کے لیئے بہت ضروری ہے