ہرشخص کااپنی زندگی میں کوئی نہ کوئی ساتھی ہوتا ہے،،جوایک دوسرےکےساتھ قدم قدم پرچلتے ہیں۔لیکن میرےنزدیک انسان کا سب سےاچھاساتھی اسکی صحت ہے،جب صحت اچھی نہ ہوانسان کو رشتے بھی بوجھ لگتے ہیں۔انسان پرانےزمانےکا روایت پسند ہویاجدید زمانے کا ماڈرن ہو صحت کے مسائل سے لازمی دوچارہوتا ہے۔صحت اور انسان کا تعلق ازل سے رہا ہے۔عمربڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کے ساتھ صحت بھی کمزور ہونے لگتی ہے۔دیکھا گیا ہے کہ جوڑوں کا درد زیادہ تربڑی عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے لیکن عین ممکن ہے یہ جوانی میں بھی ہوجائے۔جوڑوں کے درد سے چھٹکاراپانا اتنا مشکل نہیں ہے۔انسان کا بہت سی بیماریوں سے واسطہ پڑاہےجس کا مقابلہ کرکےانسان نے اس پرقابوپایاہے۔آج ہم جوڑوں کےدرد پرقابوپانے کے طریقوں پر بات کریں گے اور یہ کب اور کس عمر میں ہوتا ہے اس پر بات کریں گے۔
جوڑوں کا درد کیاہےِ؟
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڑوں کا دردایک تکلیف دہ مرض ہے،اس میں جوڑوں کی جھلیاں سخت ہوکرہڈیوں کی شکل اختیارکرلیتی ہیں اورجوڑوں میں سوزش بھی ہوتی ہے۔یہ مرض زیادہ تر عورتوں میں پایاجاتاہے۔مرض کی شدت میں ہڈیاں حرکت کرنا چھوڑدیتی ہیں اور ٹیڑھی ہوناشروع ہوجاتی ہیں۔گٹھیا کازیادہ تردرد کہنی،ٹخنےاور گھٹنےکےجوڑسے ہوتا ہے۔
جوڑوں کے درد کےاسباب
گٹھیا کے درد سےآرام بہت جلدی ممکن نہیں ہے،اس کے لئے مسلسل کوشش کرنی پڑتی ہے۔جوڑوں کی درد کے کیااسباب ہوسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
میڈیکل رو سے جسم میں کیلشیم،سوڈیم اور پوٹاشیم کی بڑھتی ہوئی مقدار کی وجہ سے بھی جوڑوں میں تکلیف ہوتی ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
جوڑوں کے درد کی وجہ یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار بھی سمجھی جاتی ہے۔
ملاوٹ والی غذاؤں سے بھی انسان کی صحت خراب ہوتی ہے،زیادہ چاولوں کےاستعمال،بڑے گوشت کا استعمال اور تیز مصالحہ جات کااستعمال بھی اس بیماری کی وجہ بن سکتا ہے۔
اس کےعلاوہ فاسٹ فوڈ،مشروبات اور بیکری کی مصنوعات بھی اس بیماری کی وجہ بن سکتی ہیں۔
احتیاط
ہربیماری سے چھٹکاراپانے کے لئےا حتیاط سب سے ضروری ہے،ہم احتیاط کرکے بیماری کو ختم نہ سہی لیکن ہم کمی لاسکتے ہیں۔سب سے پہلے ہمیں اچھی غذاکااستعمال کرنا چاہیئے۔ہمیں روزمرہ خوراک میں گوشت،چاول،دالوں،فاسٹ فوڈ،مشروبات اور بیکری کی مصنوعات کا ترک کردیناچاہیے۔اپنی روزمرہ زندگی میں ورزش کو معمول بناکراس بیماری پرکنٹرول پایا جاسکتا ہے۔
ورزش کریں
صحت مند زندگی گزارنے کے لئےصبح کی سیراور ورزش بہت ضروری ہے۔ورزش کرنےسےہمارے جسم کو نقل وحرکت ملتی ہے۔جس کی وجہ سے ہماراجسم ایکٹو رہتا ہے۔اس کے ساتھ موسمی پھل،سیب ٹماٹر اور ڈارئی فروٹ میں کشمش کےاستعمال کو یقنی بنائے۔
جیونیوز کے مطابق جدید دور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کا بے جا استعمال بھی جوڑوں اورپٹھوں میں درد کا سبب بن رہا ہے لیکن جہاں ان کا نقصان ہے وہاں فائدہ بھی ہے۔ہم اسی موبائل فون کے ذریعےمرہم۔پی کے کی ویب سائٹ سے ہڈیوں کے ماہر سرجن کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم آن لائن وڈیوکنسلٹیشن بھی لے کرسکتے ہیں۔