ایک ساتھ بڑے ہوتے ہوئے، ایک جیسے جڑواں بچے جل جسٹینیانی اور ایرن چیپلک نے بچپن سے ہر کام ایک ساتھ کیا ان دونوں میں ہر چیز میں بہت ہم آہنگی تھی ۔کیلیفورنیا میں ایک جیسی جڑواں بہنوں نے ایک ہی دن میں اسی اسپتال میں نوزائیدہ بیٹوں کو جنم دیا۔
جل جسٹینیانی اور ایرن چیپلک نے “گڈ مارننگ امریکہ” کو بتایا کہ ان کے بیٹے اولیور اور سلاس 5 مئی کو اناہیم قیصر اسپتال میں گھنٹوں کے فاصلے پر پیدا ہوئے تھے۔ جسٹینیانی نے شام 6 بجکر 39 منٹ پر اولیور کو جنم دیا جبکہ چیپلک نے رات 11 بجکر 31 منٹ پر سلاس کو جنم دیا۔تجربہ کار ڈاکٹرز سے مشورے اور معلومات کے لیے مرہم کی سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
جڑواں بہنوں کا ہر کام ایک ساتھ۔۔۔۔
کیلیفورنیا کے شہر یوربا لنڈا کی 30 سالہ جل لوگوں کو بتاتی ہیں کہ “ہم ایک ساتھ کھیلتے تھے، ایک ساتھ سوتے تھے، ایک ساتھ کھایا کرتے تھے۔” “میرے والدین اس بارے میں بات کرتے تھے کہ کس طرح ہماری اپنی ایک زبان تھی۔ ہم کوئنگ کی آوازیں بناتے میں آواز دیتی اور ایرن جواب دیتی۔
آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق لڑکے بھی بالکل اسی پیمائش کے ساتھ پیدا ہوئے تھے – سات پاؤنڈ، تین اونس اور پیدائش کے وقت 20 انچ کی پیمائش تھی۔
جل کا کہنا ہے کہ “ایسا لگتا ہے جیسے ایسا ہونا چاہیے تھا۔ “یہ تھوڑی حیرت کی بات ہے ، یقینا، یہ ہمارے ساتھ ہی ہوگا۔”جبکہ بہنوں نے ایک ہی وقت میں حاملہ ہونے کا منصوبہ بنایا تھا – انھوں نے کہا کہ “ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے بہت مزہ آئے گا،” ایرن کہتی ہیں ،لیکن اسی دن بچے کو جنم دینا ان کے ذہنوں میں نہیں آیا تھا۔
جڑواں بہنوں کا اتفاق ۔۔۔
چیپلک نے جی ایم اے کو وضاحت کی کہ اس نے کوویڈ-19 وبا کے دوران ایک چھوٹی سی تقریب میں اپنے شوہر سے شادی کی تھی، لیکن اگست 2021 میں اس نے ایک بڑا جشن منایا تھا۔ جشن سے قبل جسٹینیانی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔
ایک ہفتے بعد چیپلک کو پتہ چلا کہ وہ مالدیپ میں ہنی مون کے دوران حاملہ تھی۔ چیپلک نے بتایا کہ میں نے حمل کا ٹیسٹ لیا اور دونوں لائنوں کو دیکھا اور یہ اتفاق کی بات تھی۔
جڑواں بہنوں کی ایک ہی دن ڈلیوری وجہ کیا بنی۔۔۔۔
بہنوں نے جی ایم اے کو بتایا کہ وہ اکثر حمل کے دوران ایک دوسرے پر جھک جاتی تھی اور ان کے شوہر مذاق کرتے تھے کہ ان کے بیٹے ایک ہی دن پیدا ہو سکتے ہیں۔ جی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ جسٹینیانی کو 5 مئی کو سی سیکشن کے لیے بلایا گیا تھا اور چیپلک کو 15 مئی کو جانا تھا لیکن چیپلک دس دن پہلے ہی لیبر میں چلی گئی۔
جل کا ٹائم دوپہر 1:30 پہ مقرر کیا گیا تھا اس دن اسپتال میں چند ہنگامی سی سیکشنز کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ اسی دوران ایرن صبح ساڑھے نو بجے اسپتال پہنچی جلد ہی لیبر میں چلی گئی تھی۔ جل اور اس کے شوہر ایان نے ایرن اور اس کے شوہر زیک کے ساتھ گھنٹوں اپنے کمرے میں ایک ساتھ ٹائم گزارا۔
جل کو 5 مئی کو اناہیم کے قیصر پرامنٹ اسپتال میں سیزرین سیکشن کے لئے بلایا گیا تھا کیونکہ ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کا بیٹا اولیور بریچ پوزیشن میں تھا۔ اور ایرن کا بچہ سلاس 15 مئی کو ہونے والا تھا۔ لیکن 5 مئی کی صبح ایرن کا واٹر بیگ پھٹ گیا تھا۔گائناکالوجسٹ سے اپوائنٹمنٹ کے لیے ابھی مرہم پہ کلک کریں۔
جس کی وجہ سے دونوں کی ڈلیوری ایک ہی دن ہوئی ۔جڑواں بہنوں کے بچے ،اولیور شام 6 بجکر 39 منٹ پر پیدا ہوا اور سلاس نے رات 11 بجکر 31 منٹ پر اس کے بعد ایک بار پھر، جوڑے حیرت میں تھے۔پھر نرس نے سلاس کا وزن اور لمبائی کی جو بالکل وہی تھی جو اولیور کی تھی یہ صرف ناقابل یقین تھا۔
اسپتال میں جڑواں بہنیں ایرن، جل اور ان کے بچوں کے کمرے ہال کے پار ایک دوسرے سے دور تھے۔ ایک ہی وقت میں فارغ ہونے کے بعد، وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس آ گئے ۔جو یوربا لنڈا میں صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔
جڑواں بہنوں کا ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ۔
بچوں کی پیدائش کے بعد ایرن اور جل یوربا لنڈا میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ۔تاکہ ان کے بچے ان کی طرح ایک ساتھ بڑے ہوسکیں۔ ایرن کاکہنا کہ ہم ایک جیسےجڑواں بچے پیدا ہونے کی وجہ سے جل اور میں زندگی کے تمام سفر میں ایک ساتھ رہے سارے کام ساتھ کیے اب اپنے بچوں کو بھی ایک ساتھ ایک جگہ پہ رہ کر پرورش کرنا چاہتی تھیں۔
کیونکہ یہ ان کی زندگی کا بہت حسین تجربہ تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور یہ جاننا کہ ہمارے بیٹے بھی اسی طرح کے تجربے کے ساتھ بڑے ہونے والے ہیں یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ہم اس کے بہت شکر گزار ہیں۔یہ ہمارے بیٹوں کے لئے واقعی ایک اور خاص بات ہے کہ وہ قربت کا احساس رکھنے جا رہے ہیں کہ وہ بھی ایک دوسرے پر اسی طرح انحصار کر سکتے ہیں جس طرح میں اور میری بہن نے کیا تھا۔
ان بہنوں نے جو اس وقت ایک دوسرے سے تقریبا 45 منٹ کے فاصلے پر مختلف شہروں میں رہتی تھیں، کہا کہ حمل کے دوران ان کا اور ان کے شوہروں کا “چلتے ہوئے مذاق” تھا کہ ان کے بیٹے ایک ہی دن پیدا ہوں گے۔اور یہ سچ ہوا کیونکہ یہ حیرت انگیز طور پہ دنیا کے لیے قدرت کا کرشمہ تھا ۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|