کمر کس کا نام ذہن میں آتے ہی یہ خیال آتا ہے کہ یہ کوئی ایسی شے ہوگی جو کمر کو طاقت فراہم کرتی ہوگی۔ عام طور پر پنساری کی دکان پر ملنے والی اس جڑی بوٹی کے متعلق بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ کمر کس درحقیقت ہمارے ملک میں آسانی سے اگنے والے ایک درخت کے پھولوں کی سوکھی ہوئی حالت ہے۔
اپنے ارد گرد گل مہر یا فلیم آف دا فارسٹ نامی درخت کو تو سب ہی نے دیکھا ہو گا گرمی کے موسم میں یہ درخت سرخ اور اورنج رنگ کے پھولوں سے پورا اس طرح سے ڈھک جاتا ہے کہ اس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس درخت سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں اسی وجہ سے اس درخت کو یہ نام دیا گیا ہے اس درخت سے حاصل ہونے والے سرخ پھولوں کو اور بعض اوقات اس کے تنے سے حاصل ہونے والی گوندکو خشک کر کے کمر کس کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔
۔ 1 کمر کس کے فوائد
کمر کس سے متعلق انتہائی اہم اور کارآمد فوائد درج ذیل ہیں۔
۔ 1 کمر کس کے مردوں کے جنسی مسائل کے حوالے سےفوائد
مردوں کے جنسی امراض میں مردانہ کمزوری ، سرعت انزال وغیرہ شامل ہوتا ہے جو یونانی اطبا کے مطابق کمر کی کمزوری کے سبب ہوتا ہے۔ اس حالت میں کمر کس کا خاص انداز میں استعمال نہ صرف اس کمزوری کو دور کرتا ہے بلکہ کمر کو طاقت بھی فراہم کرتا ہے جس وجہ سے مردانہ کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔
۔ 2 کمر کس کے خواتین کے جنسی مسائل کے حوالے سے فوائد
اکثر خواتین کو ماہواری کے دوران شدید کمر درد کی شکایت ہوتی ہے اس کے علاوہ حمل کے دوران اور ڈلیوری کے بعد بھی ان کو کمر درد کی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اسکے علاوہ لیکوریا کی وجہ سے بھی کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے۔
ان تمام وجوہات کے سبب ہونے والے کمر درد کی وجہ سے اکثر خواتین وظیفہ زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہو جاتی ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی ازدواجی زندگی پر پڑتا ہے ایسی صورتحال میں کمر کس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف ان کے ان مسائل کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان کی کمر کو اتنا مضبوط کر دیتا ہے کہ وہ خواتین کے مسائل لیکوریا ، ماہواری اور حمل کے دوران ہونے والے کمر درد کا خاتمہ کرتا ہے۔
یاد رکھیں کسی بھی بیماری کے علاج کے لیۓ معالج کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں ہے اس وجہ سے جنسی بیماریوں کے علاج کے لیۓ کمر کس جیسے ٹوٹکے مفید تو ہو سکتے ہیں مگر بیماری کا مکمل علاج صرف ڈاکٹر کے پاس جا کر ہونا ہی ممکن ہے۔
۔ 2 کمر کس کے عام مسائل کے حوالے سے فوائد
کمر کس جنسی مسائل کے علاوہ دیگر جسمانی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی بہت ساری فوائد فراہم کرتا ہے، جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں۔
۔ 1 کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیۓ
عام طور پر جوانی کے دنوں میں ہارمون کے عدم توازن کے سبب چہرے پر کیل مہاسے بھی نکل آتے ہیں ان کے خاتمے کے لیۓ کمر کس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
۔ 2 بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے لیۓ
چھوٹے بچوں کے پیٹ میں موجود کیڑے ان کی نشو نما کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان کیڑوں کو ختم کرنےکے لیۓ کمر کس کا استعمال صدیوں سے کیا جاتا رہا ہے اور اس کے استعمال سے بچوں کی صحت نہ صرف بہتر ہوتی ہے بلکہ پیٹ کے کیڑوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
۔ 3 کھانسی اور بلغم کے اخراج کے لیۓ
اکثر افراد کی کھانسی اس وقت شدت اختیار کر لیتی ہے جب کہ اس کھانسی میں بلغم بھی ہوتا ہے ۔ بلغم والی کھانسی کے علاج کے لیۓ کمر کس اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ کمر کس کی تھوڑی سی مقدار کو پانی میں ابال لیں اور اس پانی کو پی لیں اس سے بلغم کے بننے کا عمل رک جاتا ہے اور کھانسی میں آرام آتا ہے۔
۔ 3 کمر کس کے استعمال کا طریقہ
کمر کس کو مختلف انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے اس سے فوائد حاصل کیۓ جا سکتے ہیں ان میں سے عام استعمال کے دو طریقوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
۔ 1 کمر کس کی برفی بنانے کاطریقہ
تھوڑی مقدار میں کمر کس کسی بھی پنساری سے خرید لیں اس کے بعد اس کو گرائنڈر میں گرائنڈ کر لیں ۔ اس کے بعد اس پاوڈر کی چار چاۓ کے چمچ لے کر اس میں ایک کلو دودھ شامل کر کے اچھی طرح اس وقت تک پکائیں جب تک اس کا رنگ ہلکا نہ ہو جاۓ اس کے بعد اس میں ایک چمچ چینی اور ایک چمچ گھی شامل کر کے تقریبا ایک سے دوگھنٹوں تک بھونیں۔
اس کے بعد جب وہ گاڑھا ہونے لگے تو بھوننا بند کر دیں اور اس کو ایک پلیٹ میں پھیلا کر ٹھنڈا کرنے کےلیۓ رکھ دیں اس کے بعد اس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور صبح شام استعمال کریں یہ ذائقے میں لذیذ اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ بھی مفید ثابت ہو گا یہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاۓ گا۔
۔ 2 آٹے اور کمر کس کا حلوہ
اس کے لیۓ تین کپ گندم کا آٹا یا سوجی یا میدہ لے لیں، اس میں آدھا کپ دودھ شامل کر دیں اور اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں ضرورت کے مطابق دودھ کی مقدار اس میں بڑھائی بھی جا سکتی ہے ۔ یہاں تک کہ یہ بالکل نرم لئی کی طرح ہو جاۓ
اس کے بعد ایک کڑاہی لیں اس میں تین چمچ دیسی گھی ڈالیں آور آدھا چمچ چیڑھ لے کر اس گھی میں بھون لیں تاکہ وہ اچھی طرح بھن جاۓ اس کو بھوننے کے بعد اس کو نکال لیں اس کے بعد پسا ہوا ناریل آدھے کپ لے کر اس کو بھی گھی میں بھون لیں۔ چیڑھ کو تھوڑا مسل کر پیس لیں۔
آدھا کپ خشخاش کو دھو کر پیس لیں اس کے ساتھ کمر کس لے لیں اس کو صاف کر لیں آدھا کپ کمر کس کو پیس لیں آدھا کلو چینی بھی لے لیں اور اس کی چاشنی بنا لیں جس کے لیۓ اس میں ایک کپ پانی ملا کر پکا لیں اس کے بعد اس تھوڑا دیسی گھی شامل کر کے چاشنی کو سنہرے رنگ کا بنا لیں۔
اب آٹے اور دودھ والے آمیزے کو بالکل ہلکی آنچ پر چاشنی میں ملا دیں اور مستقل چمچ ہلاتے رہیں دس سے پندرہ منٹ تک اس کو پکائیں اس کے بعد اس میں چیڑھ خشخاش کمر کس اور ناریل شامل کر دیں اس کے علاوہ اس میں اپنی مرضی سے خشک میوہ جات بھی شامل کر سکتے ہیں اور اس کو گرم گرم پیش کریں اس کو کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں رکھ کر ایک مہینے تک استعمال کیا جا سکتا ہے یہ جنسی امراض کے لیے بہت مفید حلوہ ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |