ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو معدےاورہاضمے کے بہت سے مسائل ہیں،جس کی وجہ سے وہ بیماریوں کا شکارہوتے ہیں۔بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جوجان لیوا بھی بن جاتی ہیں۔چھوٹوں بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کوئی نہ کوئی کسی مسئلےکا شکار رہتاہے۔جہاں جہاں نئی بیماریوں کاآغاز ہوتا ہےسائنس اس پر کنٹرول پانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔ابھی بھی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن پرسائنس کنٹرول پانےمیں ناکام رہی ہے۔انسان جب کام کے ساتھ اپنی صحت پربھی توجہ دیتا ہےتواس پر بیماری کے حملہ کرنے کےچانسز کم ہوجاتے ہیں،وہ پھر بیماری پرقابو پانے کی طاقت رکھتا ہےاس لئے ہردور میں صحت مند اور تندرستی بہت اہم اور ضروری ہے۔
ہم کیا کھاتے ہیں اور کتنا کھاتے ہیں اس سے کئی زیادہ اہم ہے کہ ہم کتنا ہضم کرپاتے ہیں۔ہم کتناکھاناہضم کرتے ہیں اس سے ہماری انرجی لیول کا پتہ چلتاہے۔بہت سے افراد روزایسی غلطیاں کرتے ہیں جن سےانکا ہاضمہ خراب ہوتا ہے۔جس وجہ سے گیس،جلد کے مسائل،بدہضمی اور بالوں کے گرنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بہت سی بیماریاں ہمارے معدے سے ہی شروع ہوتیں ہیں۔ہمیں اپنے ہاضمے کو مضبوط رکھنے کے لئے کیا کرناچاہیے کیا نہیں کرنا چاہیے آج ہم اس کے بارے میں جانیں گے۔
کھانےکے بعد نہانا
اگرآپ کھانا کھانے کے فورابعد نہاتے ہیں،توآپ اپنے ہاضمے کوخراب کر رہے ہیں۔بہت سے لوگ ناشتہ کرنے کے بعد نہاتے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو اس کو ہضم کرنے کے لئے ہمارے جسم کا ٹمپریچر بڑھتا ہے،لیکن جب ہم نہالیتے ہیں تو ہمارے جسم کا ٹمپریچر کم ہوجاتا ہےجس وجہ سے کھانا ٹھیک طریقےسےہضم نہیں ہوتا۔
کھانے کے بعد پانی پینا
کھانا کھانے کے فورابعد پانی نہیں پینا چاہیے یہ حدیث نبویﷺ بھی ہے۔کھانے کے بعد پانی ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔کیونکہ پانی ہضم کے کام کو کم کرتا ہے جس وجہ سے کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہوپاتا تو وہ غذائیت دینے کی بجائے ہمارے جسم میں زہریلے مادے پیداکرتا ہے۔اس لئے پانی ہمیشہ کھانے کے چالیس منٹ بعد پیئں۔
غیر متوازن غذا
اگرآپ روزانہ فاسٹ فوڈ یا مصنوعی مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کےڈاجسٹیو سسٹم کی عمر لمبی نہیں ہوسکتی۔سلاد اور سبزیوں کا استعمال بھی سورج کی روشنی میں کریں۔تازہ پھلوں اور سبزیوں سے ہمارے جسم کو ضروری وٹامنزاورفایبرز ملتے ہیں جس سے ہمارا نظامِ انہظام مضبوط ہوتا ہے۔
کھاناسٹورکرنا
آج کےاس مصروف دور میں کھانا بنا کر سٹور کرنا ہر گھر کی عادت ہوگئی ہے۔ہر کھانے کی چیز کی کی عمر ہوتی ہے،پرانا کھانا اپنی غذائیت کھودیتا ہے۔باسی کھانا ہمارے جسم مین زہریلے مادے پیداکرتا ہے۔جب کی تازہ کھانا جلد ہضم ہوتا ہےاور انسان کو صحت مند بناتا ہے۔
سٹریس لینا
ہمارےمعدےاور ہمارے دماغ کا آپس میں مضبوط رشتہ ہے،بہت زیادہ تناؤ میں رہنا ہمارے معدے کے مسائل پیداکرتاہے۔سٹریس آج کی ماڈرن لائف کا حصہ بن گیا ہے،کام کا سٹریس ہو،یاامتحان کا سٹریس ہو یا رشتوں کا سٹریس ہو یہ ہماری صحت پراثرانداز ہوتا ہے۔
بےقاعدہ کھانا
بہت سے لوگ کھانا تو کھاتے ہیں لیکن اس کا کوئی وقت نہیں ہوتا،وقت پر کھانا نہ کھانے سےبھی انسان کی صحت پراثر پڑتا ہے،وقت پر کھانا کھانا بہت سے مسائل سےمحفوظ رکھتا ہے۔کھانے کی بے قاعدہ ترتیب مثال کے طوررات کےرات کے وقت لیٹ کھانا کھنا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
ہم اپنی روزمرہ زندگی میں تبدیلی لا کر اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن بعض اوقات جب انسان کسی بیماری میں مبتلاہوتا ہے تو اس وقت ایک ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہےجوصحت کے اصولوں کے حوالے سے ہماری راہنمائی کرسکے،اس لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےمعدےکےڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال کے ذریعے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔