کچھ لوگوں کو خمیر کی الرجی یا عدم برداشت ہو سکتی ہے ۔اگر آپ کو خمیر کی الرجی ہےتو آپ کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر آپ کو اس میں عدم برداشت یا حساسیت ہے تو یہ ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
خمیر کیا ہے؟
خمیر جسے پھین بھی کہا جاتا ہے ایک فنگس ہے۔ بیکرز اور بیئربنانے والے کھانے کی پیداوار میں اسے استعمال کرتے ہیں خیہ کینڈی سے لیکر کمبوچا تک متعدد مشہور کھانوں اور مشروبات میں استعمال ہوتا ہے اس کی ایک اور قسم کینڈیڈا قدرتی طور پر جسم میں موجود ہوتی ہے اور یہ عدم توازن پیدا کرنے کے لئے مشہور ہے جو خمیر کے انفیکشن کا باعث بنتی ہے
خمیر کی الرجی کتنی عام ہے؟
امریکن کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی کے مطابق 50 ملین سے زیادہ امریکیوں کو کسی نہ، کسی قسم کی الرجی ہے ۔ الرجی کا صرف چھوٹا حصہ کھانے کی الرجی ہے اور خمیر کی الرجی کھانے کی الرجی کا صرف چھوٹا سا حصہ بناتی ہے۔خمیر کی الرجی کے ذرائع میں شامل ہیں زیادہ تر روٹیاں، سینکا ہوا سامان ، بیکری کا سامان،شراب، سرکہ، اچار،کھمبی، مصنوعی کریم، ٹوفو، یا کوئی بھی چیز جو طویل عرصے کے لئے ذخیرہ کی گئ ہو۔
خمیر کی تعمیر
بعض صورتوں میں ، جسم میں اس کی کثرت ہونے کے نتیجے میں فنگل انفیکشن ہو سکتا ہے اس کی وجہ سے الرجی جیسی بہت سی علامات پیدا ہونگی ۔ فرق یہ ہے کہ یہ انفیکشن علاج سے ٹھیک ہو سکتا ہے
خمیر کی عدم رواداری
خمیر کی عدم رواداری میں عام طور پر اس کی الرجی سے کم شدید علامات ہوتی ہیں اور اس کی زیادہ تر علامات میں معدے کی تکالیف شامل ہیں۔
خمیر الرجی کے اثرات
یہ الرجی پورے جسم کو متاثر کر سکتی ہے جس سے جلد کے ردعمل، موڈ میں تبدیلی،اور بڑے پیمانے میں جسم میں درد شامل ہو سکتا ہے۔ یہ الرجک ردعمل خطرناک ہو سکتا ہے اور جسم کو طویل مدتی نقصان پہنچا سکتا ہے اس الرجی میں آپ کا مدافعتی نظام کسی بیرونی مادے کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہوتا ہے لیکن یہ اپ کے جسم کے لئے نقصاندہ نہیں ہے
خمیر کی الرجی کی علامات
اس الرجی کی علامات میں شامل ہیں پیٹ کی سوجن، سانس لینے میں مشکلات، چکر آنا، جوڑوں کا درد وغیرہ۔ ایک عام غلط فہمی ہے کہ خمیر کی الرجی سرخ، داغدار جلد کی وجہ ہے جو کچھ لوگوں میں الکحل مشروبات پینے کے بعد پیدا ہوتی ہے جب کہ اس کی وجہ اکحل میں موجود سلفر ڈائی آکسایئڈ ہوتا ہے
خمیر کی الرجی کے خطرے کے عوامل
کسی کو بھی پھین کی الرجی ہو سکتی ہے ، لیکن بعض افراد کو دوسروں کے مقابلے زیادہ امکان ہوتا ہے ۔ پھین کی الرجی پیدا کرنے کے سب سے عام خطرے والے عوامل میں ایک کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اس سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے جن کی خاندانی تاریخ میں پھین کی الرجی شامل ہو
الرجی کی جانچ
خمیر یا دیگر کھانوں سے الرجی کی تصدیق کے لئے کئی ٹیسٹ دستیاب ہیں جن میں شامل ہیں
جلد کی چبھن: مشتبہ الرجین کا ایک چھوٹا قطرہ جلد پر رکھا جاتا ہے اور اسے ایک چوٹی سوئی سے جلد کی پہلی تہہ میں دھکیل دیا جاتا ہے
انٹر ڈرمل اسکن ٹیسٹ:ایک سرنج کا استعمال کرتے ہوئے مشتبہ الرجین کو جلد کے نیچے ٹشو میں داخل کیا جاتا ہے
فوڈ چیلنج ٹیسٹ: ایک شخص کو مشتبہ الرجین کی برھتی ہوئی مقدار دی جاتی ہے جب ایک معالج ردعمل کا مشاہدہ کرتاکرتا ہے یہ زیادہ تر کھانے کی الرجی کے لئے ایک حتمی ٹیسٹ سمجھا جاتا ہے۔
خاتمے کی خوراک: ایک فرد کچھ عرصے کے لئے مشتبہ الرجین کو کھانا بند کر دیتا ہے اور پھر کسی بھی علامات کو جانچتے ہوئے آہستہ آہستہ اسے اپنی خوراک میں شامل کرتا ہے
وہ کھانے جن میں زیادہ مقدار میں خمیر موجود ہے
کچھ کھانے ایسے ہیں جن میں پھین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ان کے بارے میں آپ کو جاننا ضروری ہے۔
اناج
کچھ اناج میں مالٹ ہوتا ہے یعنی خمیر شدہ جو ۔ اگر کسی کو پھین سے الرجی ہے تو اسے ان سے بچنا چاہیئے۔مالٹ اجزاء کی فہرست میں شامل ہیں مالٹ سیرپ یا مالٹ ایکسٹریکٹ
کینڈیز
کینڈیز کی بہت سی اقسام میں بھی مالٹ ہوتا ہے خمیر کی الرجی والے افراد کو کینڈی کھانے سے پہلے اجزاء کے لیبل کو بہت دھیان سے پڑھنے کی ضرورت ہے
بیئر، مالٹ شراب اور ہارڈ سائڈر
یہ الکحل مشروبات خمیر شدہ ہیں، اس کی وجہ سے ہونے والے مختلف تناؤ مختلف ذائقہ پروفائلز کی طرف لے جاتے ہیں اور پھین ان تیار شدہ مصنوعات میں موجود ہے اور پھین سے حساس افراد کو ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔
کمبوچا
یہ بھی ایک خمیر شدہ مشروب ہے جو چینی، چائے، پھین اور بیکٹیریا سے بنایا جاتا ہے کچھ لوگ اسے غلطی سے مشروم چائے بھی کہتے ہیں لیکن اس میں استعمال ہونے والا فنگس اصل میں پھین ہے۔
خمیر سے پاک متبادل
کچھ کمپنیاں ہیں جو زیادہ الرجی دوست بننے کی کوشش کرتی ہیں انہوں نے پھین سے پاک اشیاء بنائی ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو کھانے کی اشیا خریدتے ہوئے لیبل کو بہت احتیاط سے پڑھنا چاہیئے کہ یہ مصنوعات پھین سے پاک ہی