خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار مردوں کی بہ نسبت زیادہ ہوتی ہیں جو ایک قابل تشویش بات ہے۔خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہیں۔ ۔ ان کے پیچھے مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں پر موٹاپا اور پتلا پن درحقٰیقت بہت سی بیماریوں کی وجہ ہو سکتے ہیں۔
Table of Content
خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی شکار۔۔ وجہ کیا ہے؟
خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار کیوں ہیں یہ جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ موٹاپا اور پتلا پن کیا ہے؟ موٹاپا: موٹاپا ایک پیچیدہ بیماری ہے جس میں جسم کے اندر چربی کی مقدار ضرورت سےزیادہ بڑھ جاتی ہے۔ یہ صرٖف ایک کاسمیٹک تشویش نہیں بلکہ یہ بہت سی بیماریوں اور صحت کے مسائل کی وجہ بن سکتا ہے جیسے دل کی بیماری، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر وغیرہ
پتلاپن: پتلاپن بھی ایک قسم کی پیچیدہ بیماری ہی ہے ۔اگر وزن کی زیادتی بیماری کے خدشات میں اضافہ کرتی ہے تو وزن میں کمی بھی صحت کے خدشات کی نمائندگی کر سکتا ہے۔اگر کوئی پتلا ہے تو اس کے جسم کو صحت مند ہڈیوں ، جلد اور بالوں کی تعمیر کے لئے ضروری غذائی اجزاء نہیں مل رہے ہیں۔اگر چہ کچھ لوگوں کا جنیاتی پس منظر یا کوئی طبی بیماری بھی پتلے پن کی وجہ ہو سکتی ہے پر ڈاکٹر کی مدد سے وزن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

glamour
خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی شکار ۔۔۔۔ علامات
موٹاپے کی ظاہری علامات تو جسم کا فربہ نطر آنا، پیٹ، بازوں اور رانوں کا بھر جانا ، کپڑوں کا تنگ ہوجانا ہے ۔ پر سائنسی رو سے موٹاپے کی علامات کو جاننے کے لئے ایک پیمانہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
پتلے پن کی ظاہری علامات جسم کا کمزور دکھنا ، کپڑوں کا کھلا ہو جانا ، پتلی ٹانگیں، بازو یاخواتین میں موٹاپا یا وزن میں کمی دونوں صورتیں ہی حمل میں پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہیں۔
باڈی ماس انڈیکس، اس کی مدد سے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا وزن صحت بخش ہے یا نہیں BMI ۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز سے آپ باڈی ماس انڈیکس سے اپنا قد اور وزن ڈال کر اپنا بی۔ایم آئی تلاش کر سکتے ہیں
۔29-25 باڈی ماس انڈیکس والی خواتین کو زیادہ وزن سمجھا جاتا ہے ، اور 30 سے اوپر بی۔ایم۔آئی والی خواتین کو موٹاپے کا شکار مانا جاتا ہے
اس کے علاوہ ایک اور طریقہ بھی ہے یہ جاننے کا کہ آپ کا وزن صحت مند ہے یا نہیں۔اپنی کمر کے گرد کی پیمائش کرنا۔ محققین اور ماہرین صحت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جن خواتین کی کمر کا طواف 35 انچ سے زیادہ ہے ان میں موٹاپے کی وجہ سے صحت کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح پتلے پن کو ناپنے کے لئے بھی بی۔ایم آئی نے ایک پیمانہ مختص کیا ہے جس کے مطابق5۔18 سے کم بی۔ایم۔آئی والی خواتین کو کم وزن والی خواتین جانا جاتا ہے۔
خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار ہیں ۔۔ اسباب جانئے
لوگ موٹاپے کا شکار اس وقت ہوتے ہیں جب ان کا جسم وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت سے زیادہ کیلوریز کو جسم میں ذخیرہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔صحت مند جسم کے لئے کیلوریز بہت ضروری ہوتی ہیں جسم کو فعال بناتی ہیں پر جب جسم ضرورت سے زیادہ کیلوریز کو ذخیرہ کر لیتا ہے تو وہ وزن میں اضافہ کرتی ہیں اور موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔
پتلے پن کی بھی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ایک تو خاندانی تاریخ، اس کے علاوہ تیز میٹابولزم، جسمانی سرگرمیاں ، پرانی بیماری، بھوک کا نہ لگنا وغیرہ۔
اس کے علاوہ گھریلو خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار بے توجہی کی بدولت ہوتی ہیں جب وہ گھرداری اور بچوں میں اتنی مصروف ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنی خوراک کی جانب توجہ ہی نہیں دے پاتیں یا تو بے ڈھنگ کھا لیتی ہیں یا پورا دن صحیح خوراک نہیں لیتیں۔
خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار ۔۔۔جانئے صحت کو لا حق خطرات
جو خواتین موٹاپےیا وزن میں کمی شکار ہیں ،دونوں مسئلے اپنی اپنی جگہ صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں
موٹاپا کیسے صحت کے لئے خطرناک ہے؟
سانس کے مسائل: وزن کی زیادتی کی وجہ سے اکثر خواتین نیند کی کمی کا سامنا کرتی ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کینسر کی بیماری: جن خواتین کو موٹاپے کی بیماری ہے ان میں 13 قسم کے کینسر ہونے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور ملاشی، اینڈو میٹریال،معدہ، پتتاشی، گلا،جگر، گردے،میننگیوما( دماغ اور ریڑھ کی ھڈی جوڑنے والے ٹشو)، لبلبے کا کینسر شامل ہیں۔
ذیابیطس: زیادہ وزن ذیابیطس ہونے کے امکان کو دگنا بنا دیتا ہے۔
مرض قلب: آپ کا وزن جتنا زیادہ ہو گا آپ کو دل کو اسقدر ہی خطرہ لاحق ہو گا جو کہ سب سے زیادہ اموات کی وجہ بنتا ہے۔
ہائی بلڈپریشر: کم وزن خواتین کے مقابلے میں موٹی خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان دوگنا ہو جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر آپ کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور صحت کے بہت سے مسائل پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے۔
حمل کے مسائل: اگر آپ کا وزن زیادہ ہےیا آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو آپ کے حاملہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اگر آپ حاملہ ہو بھی جاتی ہیں تو زیادہ وزن کے باعث پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ جیسے حمل کے دوران بلڈ شاگر اور بلڈ پریشر کا ہائی ہونا،قبل از وقت ڈیلیوری جیسے مسائل وغیرہ
جو خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار ہیں،دونوں صورتیں ہی حمل میں پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہیں۔
پتلا پن کیسے صحت کے لئے خطرناک ہے؟
موٹاپے کی طرح پتلا پن بھی صحت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے
آسٹیوپراسیس: ایک تجزئے کے مطابق پتلے پن کا شکار خواتین آسٹیو پراسیس کا شکار ہو جاتی ہیں جن میں ہڈیوں کا کمزور ہونا اور ٹوٹنا شامل ہے۔
جلد،بالوں یا دانتوں کے مسائل: اگر کسی شخص کو روزمرہ کی غذائی ضرورت کے مطابق خوراک میسر نہیں آ رہی تو اس میں کچھ جسمانی علامات ظاہر ہونا شروع ہو سکتی ہیں جیسے جلد کا پتلا ہونا، بالوں کا گرنا، خشک ہونا،دانتوں کا خراب ہونا وغیرہ
اکثر بیمار رہنا: اگر کوئی شخص صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے والی خوراک حاصل نہیں کر پاتا تو ممکن ہے کہ اس میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لئے قوت مدافعت بھی کم ہو رہی ہو جس کی وجہ سے وہ بار بار بیمار پڑ سکتا ہے۔
ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا: کیلوریز اس توانائی کی پیمائش کرتی ہیں جو ایک خاص خوراک کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے ۔ کیلوریز کی کمی آپ کے وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ جسمانی تھکاوٹ کا بھی باعث بنتی ہیں۔
خون کی کمی:ایک شخص جس کا وزن کم ہے اس کی وجہ کم خوراکی، یا کوئی بیماری ہو سکتی ہے جو خون کی کمی کا سبب بن سکتی ہے اور بہت سی پیچیدہ بیماریوں کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔
جو بھی خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار ہیں اس بات کو ہلکا نہ لیں بلکہ فوری طور پر اپنی صحت کی جانب توجہ دیں اور کسی ماہر صحت سے رابطہ کرتے ہوئے اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔
خواتین موٹاپے یا وزن میں کمی کو کیسے دور کر سکتی ہیں
جو خواتین میں موٹاپے یا وزن میں کمی کا شکار ہیں پریشان نہ ہوں یہ مرض قابل علاج ہے اس کا علاج آپ کے ڈاکٹر کے پاس موجود ہے ۔ کسی بھی ڈائٹیشن کی مدد سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتی ہیں ۔ اس کے لئے آپ کا معالج آپ کی خوراک میں چند تبدیلیوں کے ساتھ چند ورزشیں اپنانے کو کہے گا جس کی مدد سے آپ صحت مند وزن حاصل کرنے کا اپنا مقصد پورا کر سکتی ہیں
اسی طرح پتلے پن کو دور کرنے کے لئے بھی آپ صحت مند غذا کی پیروی کرکے پتلا پن دور کر سکتے ہین ۔ ایسی غذا جس میں مناسب مقدار میں کیلوریز موجود ہوں ۔ اس کے لئے آپ کے ماہر غذائیت آپ کی بھرپور مدد کرسکتے ہیں۔

Health cart