خوف ایک قدرتی، طاقتور اور قدیم انسانی جذبہ ہے اس میں ایک عالمگیر بائیو کیمیکل ردعمل کے ساتھ ساتھ ایک خطرہ اور انفرادی جذباتی ردعمل بھی شامل ہوتا ہے. خوف ہمیں خطرے کی موجودگی یا نقصان کے خطرے سے آگاہ کرتا ہے چاہے وہ جسمانی ہو یا نفسیاتی ہو۔
ہم سب کو کسی نہ کسی چیز کا خوف ہوتا ہے اور اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے یہاں تک کہ اگر آپ بہادر ہیں اور زیادہ تر چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں تب بھی آپ کسی نہ کسی ایک چیز سے ڈرتے ہیں اور اس بات کو چھپانے یا شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ نفسیات کہتی ہے کہ آپ کا ہر خوف آپ کے بارے میں ایک خوبی کو بیان کرتا ہے۔
یہاں ہم کچھ ایسے خوف کا ذکر کررہے ہیں جو آپ میں چھپی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی نفسیاتی تکلیف سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے مرہم کی ویب سائٹ پہ اس نمبر پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں 03111222398
۔1 سانپوں کا خوف: آپ دوسروں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں
سانپوں کا خوف رکھنے والے افراد دوسروں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ سانپ دھوکے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ وہ جانور ہیں جو تاریخ میں خوف کے لئے مشہور ہیں۔ اگر آپ سانپوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کی حفاظتی جبلت مضبوط ہے اور آپ دوسروں کے لئے مشکل میں کھڑے ہونے کا رحجان رکھتے ہیں۔
۔2 خون کا خوف: پرسکون اور مرتب ہونا
خون کا خوف رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ خطرے کے متعلق آپ کی حس بہت تیزی سے کام کرتی ہے اگر آپ کو خون کا خوف ہے اور آپ خون کو دیکھ کر فوری طور پر اچھلتے ہیں یا بیہوش ہو جاتے ہیں تو آپ پرسکون اور حفاظت کرنے والی طبیعت کے مالک ہیں کیونکہ آپ خون کو کسی بھی خطرے یا غلط چیز سے جوڑتے ہیں ۔ یہ آپ کے دماغ کو خطرے کا اشارہ بھیجتا ہے۔
۔3 ہجوم میں بولنے کا خوف: کمال پسندی
اگر آپ کو ہجوم میں بولنے کا خوف ہے تو یہ بہت سی مختلف چیزوں کی نشاندہی کرتا ہے ۔ آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے آپ کو اپنے کام کے لئے دوسروں کی منظوری چاہیئے اور آپ کو اپنی کوششوں میں ناکامی کی توقع ہوتی ہے آپ ہجوم میں فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن یہ ایک خوبی کی جانب اشارہ کرتی ہے وہ ہےکامل بننا یا پرفیکشنسٹ ہونا یعنی آپ اپنے کام میں پرفیکشن چاہتے ہیں اور غلطی یا غلط فیصلے کے لئے آپ کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
۔4 مسخروں کا خوف: ایماندار ہونا
مسخرے اپنے چہرے پر ماسک لگا کر مختلف حرکتیں کرتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ ان کے چہرہ کس قسم کے جذبات کی عکاسی کر رہا ہے عام الفاظ میں ہم انہیں چالباز کہہ سکتے ہیں اور بہت سارے لوگ مسخروں سے پریشان ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی مسخروں سے خوف زدہ ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کی شخصیت ایمانداری، شفافیت اور سیدھے پن کی عکاسی کرتا ہے۔
۔5 مکڑیوں کا خوف: لیڈر شپ
آٹھ ٹانگوں والے کرالرز کا ڈر اس وقت وجود میں آنے والا سب سے عام فوبیا ہے۔ آجکل بہت سے خواتین اور مردوں میں مکڑیوں کا فوبیا پایا جاتا ہے اور اس کی ابتداء اس وقت سے ہوئی جب مکڑیاں انسانوں کی بقاء کے لئے خطرہ بننے لگیں۔ اگر آپ بھی گھر میں موجود مکڑی کو دیکھ کر چیختے چلاتے ہیں تو آپ کی بقا اور قیادت کی جبلت بہت مضبوط ہونے کا امکان ہے۔
۔6 جراثیم کا خوف: احتیاط
اگر آپ کو جراثیم سے متاثر ہونے کا ڈر پریشان کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حفظان صحت کی بہترین سطحوں کے بارے میں زیادہ فکر مند رہتے ہیں اس لئے آپ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں اور ہمیشہ منظم رہنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
۔7 اندھیرے کا خوف: تخلیقی صلاحیت
اندھیرے کا مطلب ہے کہ آپ دیکھنے سے قاصر ہیں یہ ہماری حواس خمسہ میں سے ایک ہے جب آپ دیکھ نہیں سکتے ہیں تو آپ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ اب کچھ غلط ہو سکتا ہے اور یہ آپ کو غیر متوقع واقعات کا شکار بنا دیتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اندھیرے کا ڈر ہے تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی تخیلاتی قوت بہت زیادہ ہے۔ جب بھی آپ کو خالی جگہ دی جائے تو آپ کا ذہن مختلف تخیلاتی تصاویر بنا سکتا ہے اور آپ کو خوفزدہ کر سکتا ہے۔
۔8 تنہا رہنے کا خوف: زندہ دلی
بہت سے لوگ اکیلے رہنے سے ڈرتے ہیں یہ ان کے اندر اس بات کا ڈر پیدا کر سکتا ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے یا انہیں کافی پیار نہیں دیا جا رہا ہے زیادہ تر ایسے لوگ زندہ دل ہوتے ہیں اور انہیں ہجوم میں رہنا، پارٹیز کرنا اور ملنا جلنا پسند ہوتا ہے اس قسم کے لوگ درحقیقت محفلوں کی جان ہوتے ہیں۔
۔9 ہجوم کا خوف: تنہائی پسند
اگر آپ کو ایسی جگہیں پسند نہیں ہیں جہاں زیادہ لوگ ہوں یا ہجوم والی جگہیں، تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ خود کی قدر کرنے والے ہیں اور تنہائی پسند ہیں لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو لوگ پسند نہیں ہیں۔ آپ صرف ان لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کر سکتے ہیں جن پر آپ کو اعتماد ہے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی یہ خوبی آپ کو لوگوں سے جذباتی طور پر منقطع ہونے کا باعث نہ بنے۔
۔10 بلندیوں کا خوف: اپنی جڑوں سے جڑے رہنا
اگر آپ کو بلندیوں کا ڈر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی جڑوں سے مضبوطی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اپنے حالات پر بہتر طریقے سے قابو پانا چاہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آپ ذہین اور حساس بھی ہیں۔