خواتین مردوں کے مقابلے میں ان 5 وجوہات کی بنا پر جلدی بوڑھی ہوتی ہیں

Reading Time: 4 minutes

خواتین  کی عمر مرد کے مقابلے میں زيادہ ہوتی ہے یا وہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ جیتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ عورت پر مرد کے مقابلے میں عمر کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں ۔

دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ عورت مرد کے مقابلے میں جلدی بوڑھی لگنے لگتی ہے یا اس پر عمر کے اثرات مردوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں

خواتین پر عمر کے زیادہ اثرات ظاہر ہونے کی وجوہات

خواتین
Image Credit:Frontiers

عورت اور مرد کی طبعی ساخت ایک دوسرے سے بہت زیادہ حد تک مختلف ہوتی ہے ۔ قدرت نے ان کی جسمانی ساخت ان کی ذمہ داریوں اور افعال کے مطابق بنائی ہے اسی وجہ سے عمر کے اثرات بھی دونوں پر مختلف ہوتے ہیں

عورت زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کرتی ہیں

خواتین
Image Credit: Well Right

عورت مرد کے مقابلے میں بہت حساس نفسیات کی مالک ہوتی ہے اس وجہ سے کسی بھی ذہنی دباؤ کےمعاملے میں یہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ہارمون کا اتار چڑھاؤ زیادہ ہوتا ہے

یعنی ماہواری کے دنوں میں حالت حمل میں ڈلیوری کے بعد یہ تمام وہ موقع ہوتے ہیں جب کہ جسم میں ہارمون کی شرح میں تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہوتی ہے اس سے ان میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے مستقل ذہنی دباؤ خواتین پر وقت سے پہلے عمر کے اثرات ڈالنے کا سبب بنتے ہیں

جو خواتین ماں بنتی ہیں وہ جلد ڈھل جاتی ہیں

خواتین
Image Credit:ELLE

جارج ماسن یونی ورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک بچے کو پیدا کرنا ایک عورت کو اپنی عمر سے گیارہ سال بڑا کر دیتا ہے تحقیق کے مطابق جو خواتین کبھی ماں نہیں بنتی ہیں

ان کے مقابلے میں ماں بننے والی عورت کے ٹیلو میر یا کروموسوم کے اندر بننے والی ایک قسم کی پروٹین میں ایسی تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جو کہ عمر کے اثرات وقت سے پہلے مرتب کرنے لگتے ہیں

مردوں کی کھال عورتوں کے مقابلے میں موٹی ہوتی ہے

خواتین
Image Credit: The Fashion Spot

ماہرین جلد کے مطابق مردوں کی جلد عورتوں کے مقابلے میں 25 فی ضڈ زیادہ موٹی ہوتی ہے ۔ اس وجہ سے اس پر جھریاں بننے کا عمل اور جلد پر نشان بننے کا عمل خواتین کے مقابلے میں سست ہوتا ہے

یہی وجہ ہے کہ عورتوں کی جلد پر عمر کے اثرات یہاں تک کہ دھوپ وغیرہ کے اثرات بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ظاہر ہوتے ہیں

مردوں عورتوں کے ہارمون میں فرق

خواتین
Image Credit: Harmone Health

عورتوں میں ایسٹروجن نامی ہارمون ان کی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے ایسٹروجن کی بلند مقدار زیادہ دیر تک عورت کو جوان بناۓ رکھتا ہے جب کہ مردوں میں یہ کام ٹیسٹرون نامی ہارمون کرتا ہے

مگر جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے خواتین میں ایسٹروجن کی مقدار میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ بوڑھی لگنے لگتی ہیں جب کہ مردوں میں ٹیسٹرون کی مقدار میں کمی کا تناسب عورتوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے

خواتین میں مینو پاز کے اثرات

خواتین میں 40 سال کے بعد سے مینو پاز کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے رہے سہے ہارمون کا بننا بھی بند ہو جاتا ہے جس کا براہ راست اثر خواتین کے چہرے اور جسم پر پڑتا ہے اور وہ بوڑھی لگنے لگتی ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں مردوں کو اس طرح کے کسی مسلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے

یہی سبب ہے کہ مرد ایک دم بوڑھے لگنا شروع نہیں ہوتے ہیں جب کہ خواتین پر عمر کے اثرات بہت تیزی سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ان کی جلد پر موجود قدرتی مادہ کولیگین بننا بند ہو جاتا ہے جس سے جلد کی لچک ختم ہو جاتی ہے

بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کی تدابیر

خواتین
Image Credit: Life Style Asia

ماہرین اس بات پر متفق ہین کہ مناسب دیکھ بھال اور مثبت طرز زندگی کو اپنا کر خواتین بڑھتی عمر کے ان اثرات کو اگر روک نہیں سکتی ہیں تو کم ضرور کر سکتی ہیں

اپنی غذا کو متوازن رکھیں

متوازن غذا خواتین کے جسم پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس سے ایک جانب تو ایسی غذا بہت ساری خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا باعث ہو سکتی ہے

جلد کا خیال رکھیں

جلد کی بہترین دیکھ بھال اس کے اوپر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ورزش کرنا

ورزش کرنے سے بھی جسم پر عمر کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے

ان سب کے ساتھ ساتھ ماہر غذائیت کی رہنمائی میں ایک بہترین ڈائٹ پلان اور ماہر جلد کی نگرانی میں باقاعدگی سے جلد کی ٹریٹمنٹ خواتین کی ڈھلتی عمر کی رفتار کو کم کر دیتے ہیں

ماہر غذائیت اور ماہر جلد سے آن لائن رابطے کا بہترین اور مستند ذریعہ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ہے جہاں پر تجربہ کار ڈاکٹرز سے ان لائن مشورہ کیا جا سکتا ہے بلکہ 03111222398 پر فون کر کے بھی اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.