آجکل پیزا ہر کسی کی مرغوب غذا ہے،بہت سے لوگوں کے لئے یہ ایک آرام دہ اور پرسکون کھانا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جنہیں کھانا پکانا پسند نہیں ہے یا وہ کھانا پکانا نہیں جانتے ہیں۔ لیکن اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ پیزا اب روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو پارٹیوں کے دوران،ویک اینڈز پر یا کسی بھی تہوار کے موقع پر سب سے زیادہ آرڈر کی جانے والی چیز پیزا ہی ہے۔
کیا آپ اس حقیقت سے آشنا ہیں کہ جو پیزا آپ کھا رہے ہپیں وہ آپ کی صحت کے لئے مفید ہے؟ جسے آپ نے اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنا لیا ہے اس میں غذائی افادیت موجود ہے؟
کیا پیزا آپ کے لئے برا ہے؟
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو پیزا ہم استعمال کرتے ہیں کیا وہ صحت بخش ہے؟ اگر ہم بات کرتے ہیں روزانہ پیزا کھانے کی تو یہ بالکل ایک خواب کے سچ ہونے جیسا لگتا ہے لیکن اسے روزانہ کھانا صحت کے لئے محفوظ ہے؟ ایسا نہیں ہے کیونکہ اس میں استعمال ہونے والے اجزء کا شمار جنک فوڈز میں کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے کسی بھی طور مفید نہیں ہے ۔کیونکہ اس میں ریفائنڈ کاربو ہائیڈریٹس،چکنائی اور سوڈیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے
ریفائنڈ آٹا: پیزا کا کرسٹ ریفائنڈ آٹے سے بنایا جاتا ہے اور اس میں کوئی فائبر، وٹامن اور معدنیات نہیں ہوتے ہیں۔ریفائنڈ آٹآ کھانے سے آپ کے معدے کی چربی بڑھتی ہے جس سے آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس،دل کی بیماری، اور چھاتی کے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے
چکنائی: پیزا میں موجود سیر شدہ چکنائی بھی زیادہ ہوتی ہے جس سے آپ کو ہائی کولیسٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پیزا میں شامل کرنے والے گوشت سے بھی چربی بڑھتی ہے۔ سیر شدہ چکنائی کا زیادہ استعمال کرنے سے انسان کو اس کی عادت ہو سکتی ہےجس کی وجہ سے بہت سی غیر صحت بخش عادات جنم لے سکتی ہیں۔
سوڈیم: اس میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے لئے ہائی بلڈ پریشر، امراض دل اور گردوں کی بیماری کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
غیر صحت بخش اجزاء: پروسیسڈ فوڈ کی طرح پیزا میں بھی بہت سے غیر صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں جیسے کہ پریزرویٹوز، فوڈ کلر،چینی وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی کبھار فاسٹ فوڈ یا پیزا کا ایک ٹکڑا بے ضرر ہو سکتا ہے لیکن اس کو باقاعدگی سے کھانا آپ کے وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور صحت کی دائمی حالتوں کا سبب بن سکتا ہے
جنک فوڈز کے نقصانات
جنک فوڈ کا باقاعدہ استعمال آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اس کی وجہ اس میں شامل اجزاء ہیں جو آپ کے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہائی کولیسٹرول، دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، شوگر، ایکنی،سر درد، اور بعض اوقات تو آنتوں کے کینسر کا بھی سبب بنتا ہے۔
اگر آپ کو پیزا پسند ہے تو آپ اس کو صحت مند طریقے سے، صحت بخش اجزاء کے ساتھ اپنے گھر پر بھی بنا سکتے ہیں
صحت مند پیزا گھر پر
جب آپ باہر سے پیزا خریدنے جاتے ہیں تو اس میں شامل اجزاء کے لئے آپ بے بس محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی صحت کو مدنظر رکھ کر شامل نہیں کئے جاتے اس کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ خود گھر پر اپنی مرضی کے تازہ اور صحت بخش اجزاء شامل کرکے اسے صحت بخش بنائیں۔
اگر آپ گھر پر پیزا بنا رہے ہیں تو برواڈوف سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ براواڈوف ایک جی ایم او فری پیزا کا آٹا ہے جو خالص خمیرسے تیار کیا جاتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے اور متعدد ایوارڈز حاصل کئے ہیں
اگر آپ ایک صحت مند اور نامیاتی پیزا کرسٹ بنانا چاہتے ہیں تو انڈے، سویا، گلوٹین اور نان جی ایم او براواڈوف ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ مزیدار ہونے کے ساتھ ڈھالنے میں بھی آسان ہوتا ہے۔اس براواڈوف کو کالزون، بریڈ اسٹکس، دارچینی کے رولز بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے
پیزا ساس بنانے کے لئے اوٹاموٹ نامیاتی ساس کا استعمال کریں اس میں شامل اجزاء ہیں سبزیاں،غذائی خمیر،لہسن، نمک، اور لیموں کا رس۔۔ یہ ساس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر سرونگ میں آپ کو ضروری وٹامنز اور منرلز کی مناسب مقدار ملے۔ اس ساس میں کوئی اضافی پریزرویٹو یا چینی شامل نہیں ہے۔ یہ مکمل نامیاتی ساس ہے۔
اس کے بعد آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنے پیزا میں تازی اور صحت بخش ٹاپنگز شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ بہت سے جراثیم اور صحت مخالف خواراک سے دور رہ سکتے ہیں اور گھر پر ہی ایک صحت مند غذا کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|