بچوں کو اچھا کھلانے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی۔ مگر صاحب ہم بچوں کا دال دلیہ بھی پورا کر لیں تو ہمارے لیۓ یہی بہت ہے ۔ یہ کہتے ہوۓ میرے ڈرائيور کی آنکھوں میں آنسو آگۓ ۔ میں نے بےساختہ اپنے بیٹے کو اپنے قریب کر لیا۔ جو کہ اس وقت بھی ایک مایہ ناز بین القوامی فوڈ چین کمپنی کا برگر بہت شوق سے کھا رہا تھا ۔
مجھے لگا کہ میرا ڈرائيور میرے بیٹے کے کھانے کو نظر لگا دے گا ۔ میں نے دو سو روپے نکال کر ڈرائيور کے ہاتھ پر رکھے اور کہا کہ بچوں کے لیۓ کچھ لے لینا۔
صبح جب میں اپنے بیٹے کو اسکول کے لیۓ جگانے اس کے کمرے میں گئی تو وہ کھانس رہا تھا ۔ ہاتھ لگایا تو اس کو بخار بھی تھا ۔ یہ اس مہینے میں دوسری بار تھی جب کہ میرے بیٹے کا گلا خراب ہو کر بخار ہو گیا تھا ۔
میں نے ڈرائیور کو فون کیا کہ فورا آۓ ۔مجھے بیٹے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے ۔ وہ جب آیا تو راستے میں میں نے اس سے پوچھا کہ اتنی اچھی غذا کے باوجود میرا بچہ اتنا بیمار رہتا ہے ۔تو اس کے بچے تو کم خوراکی کی وجہ سے زيادہ بیمار ہوتے ہوں گے
مگر اس کے جواب نے تو مجھے حیران کر دیا کہ اس کے بچے بیمار بہت کم پڑتے ہیں ۔ کیوں کہ وہ سادہ غذا کھاتے ہیں اس لیۓ اندر سے طاقتور ہیں۔ تب مجھے پتہ چلا کہ درحقیقت پیسے کی زیادتی میں میں اپنے ہاتھوں سے اپنے بچے کو زہر دے رہی ہوں ۔جن میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں
ڈبہ بند جوسز
امریکی اکیڈمی جو کہ بچوں کی غذا کے حوالے سے ریسرچ کرتی ہے۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ ایک سال تک کے بچوں کو جوس دینا ان کی صحت کے لیۓ بہت نقصاندہ ہوتا ہے ۔ جب کہ اس سے بری عمر کے بچوں کو جوس دیا تو جا سکتا ہے۔ مگر ڈبے میں بند جوس کے اندر ایسا ویجیٹیبل آئل شامل ہوتا ہے جو کہ بچوں کے اعصاب کوکمزور کر دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ ان تمام جوسز کے اندر لذت کے لیۓ بہت زیادہ آرٹیفیشل مٹھاس شامل ہوتا ہے ۔جو کہ بچے کی دانتوں کے لیۓ مضر ہوتا ہے ۔جب کہ ان کے اندر کسی بھی قسم کے وٹامن یا طاقت کے لیۓ کچھ نہیں ہوتا ہے ۔اس وجہ سے ان کا استعمال پیسے کے زیاں کے ساتھ ساتھ صحت کے لیۓ بھی نقصاندہ ہوتا ہے
مائکرو ویو میں تیار کیۓ گۓ پاپ کارن
یہ بچوں کے لیۓ گھر میں تیار کیۓ جانے والی فوری تیار ہونے والی ڈش ہے ۔جو کہ بچوں کو بہت پسند بھی ہوتی ہے ۔یہ پاپ کارن جس پیکنگ میں موجود ہوتے ہیں۔ ان کو جب مائکرویو میں رکھ کر گرم کیا جاتا ہے۔ تو اس سے ایسے مضر صحت کیمیکل کا اخراج ہوتا ہے ۔جو کہ نہ صرف بچوں کی نشونما کو متاثر کر سکتے ہیں بلکہ کینسر کا بھی باعث بن سکتے ہیں
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
برگرز
بچوں کے اندر مختلف برانڈز کے برگر کھانے کی خواہش کو مختف اشتہارات کے ذریعے بڑھایا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آچ کل کے بچوں کے لیۓ سب سے بڑی ٹریٹ ایسی ہی کسی جگہ سے برگر کھانا ہوتا ہے ۔اور والدین اس بات پر خوش ہو جاتے ہیں کہ ان کے بچوں نے کچھ تو کھایا ۔
امریکی کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق 50 گرام تک پروسیسڈ گوشت کا استعمال. کولیسٹرول کینسر کے خطرے کو 18 فی صد تک بڑھا دیتا ہے ۔اور ان مہنگے برگرز میں ایسی ہی اشیا ا استعمال ہوتا ہے .جو بچوں کی قوت مدافعت کو بھی کمزور کرنے کا باعث بنتے ہیں
ٹافیاں چیونگم
یہ روتے بچوں کو چپ کروانے کا آسان ترین حل ہوتا ہے .جو کہ ماں باپ اکثر بچوں کو ان کے نقصانات جانے بغیر دے دیتے ہیں ۔ ان اشیا میں ایسا مٹھاس ہوتا ہے جو کہ بچوں کے دانتوں کو خراب کر دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ چیونگم کا نگل جانا ہاضمے کی نالی میں بندش کا باعث بھی ہو سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ زیادہ میٹھی اشیا کا استعمال بچوں کو ہائپر کر دیتا ہے . ان کے رویۓ میں اشتعال کا باعث ہوتا ہے جس سے بچوں میں نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں
آلو کے چپس
عام طور پر والدین کا خیال ہوتا ہے کہ چپس صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتے ہیں. اس کو وہ صحت بخش غذا کے طور پر سمجھتے ہیں ۔ مگر حقیقت میں ان میں بڑی مقدار میں نمک کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر میں بھی مبتلا کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ گردوں میں پتھری کا بھی سبب بن سکتا ہے ۔ آلو کے چپس میں موجود چکنائی اور دیگر اجزا کم عمری سے ہی موٹاپے کا بھی باعث بن جاتے ہین
پیزا
پیزا کے اندر موجود خمیر ، اس کی ٹاپنگ پر موجود چیز کی تہہ اور فلیور کے لیۓ استعمال کی جانے والی تمام اشیا، زبان کی لذت کے لیۓ تو بہترین ہوتی ہیں۔ مگر ان اشیا کا استعمال ان کو ذیابطیس میں بھی مبتلا کر سکتا ہے ۔ جدید تحقیقات کے مطابق فاسٹ فوڈ کے رجحان مین اگرچہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مگر یہ رجحان صحت کو شدید خطرات لاحق کر رہا ہے
بچوں کو سادہ کھلائيں صحتمند بنائیں
ان کی صحت کے لیۓ مہنگی اشیا کے بجاۓ صحت بخش اشیا کو فوقیت دیں ۔تازہ پھلوں اور سبزیوں سے ان کی دوستی بڑھائيں اور ان کو صحت مند بنائيں
بچوں کی ڈائٹ چارٹ کو بھی ماہر غزائيت کے مشورے سے ترتیب دیں ۔ آن لائن مشورے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں