Table of Content
جب موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے تونزلہ زکام اور سردی کی بیماری تو عام ہوتی ہے اس کے علاوہ ہمیں ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں پر سوزش کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ موسم کی تبدیلی کسی نہ کسی طریقے سے ہم پر اثرانداز ہوتی ہے،جب موسم بدلتا ہے تو ہم میں سے بہت سے حساس لوگ ہیں جو بیمار پڑجاتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے جن کا امیون سسٹم کمزور ہوتا ہے وہ جلد بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔اس کے مقابلے میں صحت منداور تندرست انسان بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہےاور اسے مات دے سکتا ہے۔
انگلیوں پر سوزش کی وجہ سے ان پر خارش بھی ہوتی ہےاور وہ سرخ ہوجاتے ہیں۔جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے،جس وجہ سے ہم الجھن کا شکار رہتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کیوں ہوتی ہے اس کو وجہ جاننے کے لیے یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
چلبلین کا مسئلہ اکثر لوگوں کو سردیوں کے موسم میں ہوتا ہے جو خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے آپ گھر بیٹھےمرہم کی ویب سائٹ سے ماہرِامراض جلد کے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لیں یا اس نمبر پر 03111222398 پہ کال کریں۔
ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کی وجہ۔
انگلیوں پر سوزش کئی وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہے سوزش کسی انفیکشن یا چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔لیکن جب ہمیں سردی کے موسم میں انگلیوں پر سوزش ہوتی ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جب موسم کا درجہ حرارت ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہمارے ہاتھوں کی انگلیوں میں بلڈ سرکولیشن کم ہوتی ہے۔اس وجہ سے ہاتھوں میں درد بھی محسوس ہوتا ہے۔
ہمارے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں جسم کا آخری حصہ ہیں۔ یہ حساس حصے ہیں جب خون کی گردش کم ہوتی ہے تو ہمارے ہاتھوں کے مسلز کو جو انرجی چاہیے ہوتی ہے وہ نہیں مل پاتی جس وجہ سے سوزش ہوتی ہے۔اس کو چلبلین بھی کہا جاتا ہے۔
چلبلین کی علامات کیا ہےِ؟
اس انفیکشن کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
سوزش
کھجلی
خارش
لال جلد
جلتا ہوا احساس
چلبلین میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں توجہ اور احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے یہ علامات بگڑ سکتی ہیں۔
درجہ حرارت میں تبدیلی۔
چلبلین کی کوئی خاص وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن یہ سرد موسم میں ہوتا ہے جس کا تعلق شریانوں سے ہے، خون کی شیریانوں میں سرکولیشن کم ہوتی ہے تاہم اچانک سرد گرم کی وجہ سے بھی انگلیوں پر سوزش ہوتی ہے جب اچانک درجہ حرارت بدلتا ہے یعنی ہم ٹھنڈے ہاتھ جب تیزی سے گرم کرتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے،متوازن درجہ حرارت انگلیوں کی سوزش سے روک تھام کر سکتا ہے۔
اسباب۔
،حساس لوگوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے یعنی مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے۔
درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی۔
سگریٹ نوشی۔
سردی کی وجہ سے خون کی شریانوں کا تنگ ہونا۔
احتیاط۔
ٹھنڈا گرم ہونے سے بچنا چاہیے ۔
سردی میں دستانے پہنیں۔
ہاتھوں کو آہستہ آہستہ گرم کریں۔
ٹھنڈے پانی سے ہاتھ نہ دھوئیں۔
گھرپر انگلیوں پر سوزش کا علاج کیسے کریں؟
نیم گرم پانی میں نمک ڈالیں اس میں اپنے ہاتھ بھگوئیں،اس کے بعد ہاتھ تولیے سے صاف کر کے ان پر سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔
اس کے علاوہ زیتون اور ناریل کا تیل ہلکا سا گرم کریں،اور اس کو ہاتھوں پر لگائیں۔اس سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھولیں۔
اس کے علاوہ ایسی غذا کا استعمال کریں جو اس انفیکشن کو کم کرے، اپنی غذا میں لہسن ادرک کے علاوہ پھل اور سزیوں کا بھی استعمال کریں۔
ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |