مانع حمل ادویات کو حمل کو روکنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش پر قابو پانے کے لئے مانع حمل ادویات کا استعمال موئژ اور مقبول ہے۔ لیکن بعض اوقات اس کا اثر بھی زائل ہو جاتا ہے جیسے قے کا آنا، کچھ ادویات لینا گولی کے اثر کو کم کردیتا ہے۔
گولی کا اثر کم ہونے کی وجہ سے حمل ٹھرسکتا ہے۔ اس گولی کا استعمال کتنا پر اثر ہو سکتا ہے، کیا آپ یہ جانتی ہیں اور کیسے اس کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں ماہرانہ مشورہ صرف ماہر امراض نسواں ہی دے سکتی ہیں۔اس کے لیے آپ مرہم پہ گائناکالوجسٹ سے رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
مانع حمل ادویات کتنی مؤثر ہے ؟
اس گولی میں ایسے ہارمونز موجود ہوتے ہیں جو حمل کے ٹھرنے کے عمل کو روکتے ہیں۔ اس کو منی پلز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے سروائیکل بلغم گاڑھا ہوتا ہے اور اس گولی کی مدد سے سپرم بچہ دانی تک نہیں پہنچتے جس وجہ سے حمل بھی نہیں ٹھرتا۔
بچے کی پیدائش پر قابو پانے کے لئے یہ گولیاں بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں لیکن اگر اس کا استعمال ٹھیک طریقے سے کیا جائے تو، اگر آپ اس کا استعمال ٹھیک طریقے سے کرتے ہیں تو 100 میں سے 1 کوئی ایک خاتون کے حاملہ ہونا کا امکان ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ عام استعمال کرتے ہیں تو اس کا اثر 91 فیصد ہوگا، یعنی 100 میں سے 9 خواتین کا 1 سال میں حاملہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
گولی کی ناکامی کی پانچ وجوہات۔
اگر آپ مانع حمل ادویات کا استعمال کرتیں ہیں لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے آیئے ہم جانتے ہیں؛
ایک دن چھوڑ کرلینا۔
اگر آپ اس گولی کا اثر چاہتی ہیں تو آپ کو اس گولی کا استعمال روزانہ کرنا ہوگا۔ اگر آپ اس کو ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن لیتی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ اس کا اثر حمل کو روکنے کے لئے کافی نہ ہو۔ اگر آپ کو روزانہ کی بنیاد پر گولی لینے میں دشواری ہے تو اچھی گائناکالوجسٹ سے رابطہ کرکے کسی اور طریقے کے بارے میں مشورہ کریں۔
قے کا ہونا۔
اگر ہم کوئی بھی دوائی کا استعمال کرتے ہیں اور قے ہوتی ہے تو اس دوائی کا اثر ضائع ہو جاتا ہے۔ آپ کو اس گولی کے استعمال سے الرجی بھی ہو سکتی ہے اور آپ قے بھی کر سکتی ہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو گولی کا اثر ضائع ہوجاتا ہے۔اگر کوئی شخص قے کا تجربہ کرتا ہے، تو اسے فوری طور پر دوسری گولی لینی چاہیے اور دوسری گولی پھر حسبِ معمول لینی چاہیئے۔
صحیح وقت پر گولی لیں۔
اگر آپ روزانہ گولی کا استعمال کر رہی ہیں تو اگلے دن بھی ان ہی گھنٹوں میں اس کا استعمال کریں۔ اگر آپ روزانہ ایک ہی وقت میں اس کا استعمال کرتی ہیں تو یہ آپ کے ہارمون کی سطح کو مستقل طور پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ آپ کو چاہیئےکہ آپ یادہانی کے لئے الارم لگا لیں تاکہ آپ کومانع حمل ادویات کا لینا یاد رہے۔
دوسری ادویات کا استعمال۔
اگر آپ مانع حمل ادویات کا استعمال کرتی ہیں تو ساتھ میں دوسری ادویات کا استعمال آپ کے حمل روکنے کے عمل میں رکاوٹ لا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ اینٹی بائیوٹک کا استعمال کرتی ہیں تو مانع حمل ادویات کا اثر کم ہوسکتا ہے۔ اگر آپ ان گولیوں کا استعمال کرتی ہیں تو بعد میں 48 گھنٹوں کے اندر مانع حمل ادویات کا استعمال کرنا چاہیئے۔
اس کے علاوہ دیگر طویل مدتی ادویات کا استعمال بھی اس میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔ جیسے مرگی کی ادویات کا استعمال، ایچ آئی وی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔
لگاتار استعمال نہ کرنا۔
اگر آپ کے پاس گولیاں ختم ہو گئی ہیں تو اگلی گولیاں شروع کر لینی چاہیئے، اگر آپ لگاتار دو دن یا اس سے زیادہ دن گولی کا استعمال نہیں کرتی ہیں تو حمل ٹھرنے کے امکان بڑھ سکتے ہیں۔ آ پ کو جنسی تعلقات سے پرہیز کرنا چاہیے جب تک آپ 7 دن مسلسل گولی کا استعمال نہیں کرتیں ہیں۔
گولی کی ناکامی کو روکنے کے لئے نکات۔
اگر آپ مانع حمل ادویات کا استعمال کرتیں ہیں تو اس کی ناکامی کو روکنے کے لئے آپ کو چند نکات پر عمل کرنا ضروری ہوگا تاکہ آپ اس کے اثر کو کارآمد بنا سکیں۔
گولی کی پیکچنگ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
ہر روز ایک ہی وقت میں گولی کا استعمال کریں۔
آخری گولی کے ختم ہونے سے پہلے نئے پیک کا انتظام کریں۔
اگر آپ اپنی مانع حمل ادویات مستقل طور پر نہ لینے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ ایک مستند ماہر امراض نسواں سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کو بہتر حل کے بارے میں آگاہ کر سکے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() |
![]() |